پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز قبضہ مافیا سے چھڑوانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں کلین اپ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام طلباء کیلئےانتباہ جاری کر دیا ہے۔ ہاسٹلز میں 8 ہزار طلباء کی گنجائش ہے لیکن نئے الاٹیز کمروں سے محروم ہیں۔ مختلف ہاسٹلز پر طلباء تنظیموں نے دہائیوں سے قبضہ کر رکھا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تمام ہوسٹلز 8 اپریل2025 کی صبح 7 بجے تک بند رہیں گے، کلاسز و امتحانات 9 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں جس کیساتھ ہی ہاسٹل بھی کھول دیئے جائیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز کے رہائشی طلباء اس وقت اور تاریخ سے قبل ہاسٹل واپس نہ آئیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ طلباء ہدایت پر سنجیدگی سے عمل کریں اور مکمل تعاون کریں۔ ذرائع کے مطابق وائس چانسلر نے پنجاب حکومت سے اپیل کی تھی کہ ہاسٹلز پر طلبہ تنظیموں کا قبضہ ہے، جس یونیورسٹی انتظامیہ تنہا نہیں چھڑوا سکتی، اس کیلئے پولیس فورس فراہم کی جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے پولیس کی نفری فراہم کر دی ہے جو قبضہ چھڑوائے جانے کے بعد بھی ایک ہفتے تک ہاسٹلز پر تعینات رہے گی، تاکہ دوبارہ قبضے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یونیورسٹی انتظامیہ پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے انتظامیہ نے طلباء کی
پڑھیں:
روس کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
— فائل فوٹوروسی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے آغاز کے اعلان کے بعد اب پاکستانی طلباء روس کی معروف یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں موجود روسی سفارت خانے کے ترجمان ایگور کولیسنیکوف نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ رشیئن سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر پاکستان میں موجود واحد ادارہ ہے جو اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو نامزد کرنے کا مجاز ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اسکالرشپ ڈگری کی پوری مدت پر محیط ہے اور اس میں ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے یعنی طلباء کو داخلہ اور ٹیوشن فیس نہیں دینی پڑے لیکن سفر اور روز مرہ کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026ء ہے۔ درخواستیں روسی فیڈریشن کے سرکاری تعلیمی پورٹل کے ذریعے آن لائن قبول کی جا رہی ہیں جہاں ممکنہ امیدواروں کو اپنے پسندیدہ شعبے اور ڈگری کا انتخاب کرکے متعلقہ تعلیمی دستاویزات جمع کروانے ہیں۔
جن طلباء کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ان کو بعد میں میڈیکل اور فٹنس سرٹیفکیٹ اور ان سرٹیفیکیٹس کا مصدقہ روسی ترجمہ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
انتخاب کا عمل تعلیمی قابلیت اور اور معاون محکموں کی جانچ پر مبنی ہوگا۔