UrduPoint:
2026-07-24@04:48:21 GMT

ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات کا 14روزہ جودیشل ریمانڈ منظور

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات کا 14روزہ جودیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسر کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، تھانہ سمبل پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے شناخت پریڈ کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزم کو دو ہفتوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ پیشی پر متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل ملزم عمر حیات کو گزشتہ روز پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا تھا ۔ٹک ٹاکر ثناءیوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات کے تفتیش میں اہم انکشافات،قتل کی وجوہات بھی بتا دیں، ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے تمام تفصیلات بتا دیں،ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایامجھے اس بات کا رنج تھا کہ وہ مجھ سے نہیں ملی اسی دکھ میں میں نے اسے مار دیا۔

بتایاگیا ہے کہ2 جون کوٹک ٹاکرثناءیوسف کی سالگرہ کے موقع پرملزم عمر حیات تحائف اور کیک لے کر پہنچا تھا مگر ثناءنے اسے ملنے سے صاف انکار کر دیاتھا۔ملزم سے ہونے والی تحقیقات کے مطابق عمر حیات فیصل آباد سے کرائے پر لی گئی فارچونر گاڑی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔ وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ثناءیوسف سے ملنے اسلام آباد آیا تاہم مقتولہ ثناءیوسف نے دونوں بار ملاقات سے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق عمر حیات نے گاڑی کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا، جس پر رینٹ اے کار کے مالک نے ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس کارروائی کے دوران پیسے وصول کرنے کیلئے خود سامنے آ کر دعویٰ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد عمر حیات جائے واردات سے فرار ہوگیااس نے پہلے بائیک رائیڈ بک کی پھر راستے میں اتر کر ایک ٹیکسی کے ذریعے اسلام آباد کے لاری اڈے پہنچاجہاں سے وہ فیصل آباد روانہ ہو گیا۔پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ موبائل ڈیٹا، گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد بھی حاصل کئے جا رہے ہیں تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے تھا۔
.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملزم عمر حیات اسلام آباد یوسف کے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا