ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات سے ہونے والی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قتل کی وجوہات اور واقعے سے قبل کی تمام تفصیلات بیان کر دی ہیں۔
تحقیقات کے مطابق عمر حیات فیصل آباد سے کرائے پر لی گئی فارچونر گاڑی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔ وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ثناء یوسف سے ملنے اسلام آباد آیا، تاہم مقتولہ نے دونوں بار ملاقات سے انکار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق عمر حیات نے گاڑی کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا، جس پر رینٹ اے کار کے مالک نے ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس کارروائی کے دوران پیسے وصول کرنے کے لیے خود سامنے آ کر دعویٰ کیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق 2 جون کو ثناء یوسف کی سالگرہ کے موقع پر عمر حیات تحائف اور کیک لے کر پہنچا تھا، مگر ثناء نے اسے ملنے سے صاف انکار کر دیا، جس پر ملزم نے شدید رنجش کا اظہار کیا اور اسی غصےمیں آ کر مبینہ طور پر اسے قتل کر دیا۔
قتل کے بعد عمر حیات جائے واردات سے فرار ہوگیا، پہلے بائیک رائیڈ بک کی، پھر راستے میں اتر کر ایک ٹیکسی کے ذریعے اسلام آباد کے لاری اڈے پہنچا، جہاں سے وہ فیصل آباد روانہ ہو گیا۔
ملزم کا ابتدائی بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا، ’مجھے اس بات کا رنج تھا کہ وہ مجھ سے نہیں ملی، اسی دکھ میں میں نے اسے مار دیا۔‘
پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جب کہ موبائل ڈیٹا، گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد بھی حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 58 فلسطینی شہید غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 58 فلسطینی شہید عمر ایوب کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط، اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ لیں اسلام آباد میں سرکاری بس سروسز کا کرایہ دوبارہ 50 روپے مقرر،نوٹیفیکیشن جاری عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد: ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ، وکیل نے تھپڑ جڑ دیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔