سندھ حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے، وزیرِاعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اسکالر شپ پروگرام میں بھی توسیع دی ہے، دورانِ سروس وفات پر خاندان کو 6 سے 30 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، پولیس اہلکاروں کے بچوں کا علاج اور قانونی معاونت بھی حکومت سندھ فراہم کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یوم شہدائے سندھ پولیس پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے۔ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قیام امن کے لیے سندھ پولیس کے اہلکار اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ 1971ء سے اب تک سندھ پولیس کے 2 ہزار 549 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، شہداء میں 4 ایس پی، 1 اے ایس پی اور 22 ڈی ایس پی بھی شامل ہیں۔ وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے، صوبائی حکومت نے پولیس شہداء پیکج اور مراعات میں اضافہ کیا ہے، شہید اہلکاروں کے ورثا کو 60 سال کی عمر تک تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔
 
 سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید کے خاندان کو 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس اور سرکاری رہائش دی جائے گی، شہید اہلکاروں کے بچوں کے لیے اسکالر شپس اور تعلیمی اداروں میں داخلہ کوٹا بھی مختص ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اسکالر شپ پروگرام میں بھی توسیع دی ہے، دورانِ سروس وفات پر خاندان کو 6 سے 30 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کا علاج اور قانونی معاونت بھی حکومت سندھ فراہم کرتی ہے۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں کے بچوں مراد علی شاہ نے پولیس شہداء نے کہا کہ
پڑھیں:
موٹروے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق
فیصل آباد (ویب ڈیسک) موٹروے پر پولیس کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹروے پر پیش آیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔