بھکر، نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماء سمیت 3 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے سرکاری طیارے ’ونگ آف زاین‘ نے بن گورین ایئرپورٹ سے اڑان بھرلی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے طیارے کی منزل مقصود کا علم نہیں ہے۔
Post Views: 2