صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب شدید گرمی کے شکنجے میں ہے۔ سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں اور گرمی کی شدت بدستور جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 جبکہ زیادہ سے زیادہ 44 تک جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم اے نے آج سے 16 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی،  گرد آلود ہوائیں اور بارش کےلیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا امکان نہیں اور ہلکی ہوا چلنے کا امکان ہے۔
 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع

— فائل فوٹو 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون کی بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور طاقتور سسٹم ملک میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ سسٹم 5 سے 10 جولائی کے دوران  پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کو متاثر کرے گا مگر کراچی سمیت سندھ میں اس سسٹم سے خاطر خواہ بارشیں ابھی نظر نہیں آ رہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کا امکان

کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے اثرات سے کے پی، کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور ڈی جی خان میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
  • چلاس اور بونجی میں گرمی عروج پر، 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا امکان
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • مون سون ہواؤں کا سندھ میں داخلہ، آج سے بارشوں میں اضافے کا امکان
  • بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع
  • کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید حبس، بارش کا نیا سلسلہ کل سے متوقع
  • جاپان نے ہولناک زلزلے کے خطرے سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں