اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم اسلام آباد سمیت بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام کے وقت آندھی اور چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی ، جبکہ راولپنڈی ، مری، گلیات ، چکوال، جہلم ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد، پشاور، سوات، دیر، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بادل برسنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز جیکب آباد میں درجہ حرارت 51، بہاولنگر، تربت، لسبیلہ، سبی، موہنجو داڑو 49، دادو، روہڑی، نورپور تھل، بھکر، سرگودھا، ساہیوال، بہاولنگر اور سکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد شہزاد بٹ دبئی میں انتقال کر گئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان، گرمی کی شدت میں کمی متوقع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں، جس سے گرمی کی حالیہ لہر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات  کے ترجمان کاکہنا ہےکہ  کراچی میں اتوار کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر قائد میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیر اور منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ آندھی اور بارش کے امکانات موجود ہیں، بارش ہلکی سے درمیانے درجے کی ہو سکتی ہے جو کہ شہریوں کے لیے گرمی سے عارضی نجات کا باعث بنے گی۔ بعض مقامات پر تیز جھکڑ بھی چل سکتے ہیں، جس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ  بالائی پنجاب کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں بھی آندھی اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جھکڑ چلنے اور بارش کی وجہ سے گرمی کی لہر میں کچھ حد تک نرمی آ سکتی ہے، جو کہ عوام کے لیے راحت کا سبب بنے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاط برتیں، خصوصاً ایسے علاقوں میں جہاں تیز ہواؤں اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے، درختوں، کمزور اسٹرکچرز اور کھمبوں سے دور رہنے، اور بلا ضرورت سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، گرمی کی شدت میں کمی
  • کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان، گرمی کی شدت میں کمی متوقع
  • کراچی میں شدید گرمی کے بعد بارش کی پیشگوئی
  • کراچی: پیر اور منگل کو چند مقامات پر بارش کا امکان
  • مون سون سے قبل گرد آلود طوفان کی پیشگوئی، گرمی سے عارضی ریلیف کب ملے گا؟
  • سندھ کے کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، میدانی علاقوں میں شدید گرمی متوقع
  • اسلام آباد پنجاب ، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا۔
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی