محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور رہائشی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کیلئے “Hotel Eye” سافٹ ویئر پر رجسٹریشن کی آج 15 جون 2025 آخری تاریخ ہے۔ یہ اقدام دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔

تمام ہوٹل مالکان http://hoteleye.punjab.

gov.pk پر گھر بیٹھے آسانی سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز جیسے Airbnb یا Booking.com سے بکنگ کروانے والوں کا ڈیٹا بھی رجسٹریشن میں شامل کیا جائے گا۔

رجسٹریشن نہ کروانے والے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے خلاف “پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریذیڈنس ایکٹ 2015” کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تمام ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان اپنے لاگ اِن کے ذریعے مہمانوں کی مکمل معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، تاکہ ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کی تصدیق ممکن ہو اور جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ تمام ادارے جنہوں نے تاحال رجسٹریشن نہیں کرائی، وہ فوری طور پر “ہوٹل آئی” سسٹم پر رجسٹر ہوں تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی میں غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3افراد گرفتار

کراچی:

شہر بھر میں فری پارکنگ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا، غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔

شاہراہ فیصل پر سٹی وارڈن ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

میئر کراچی نے ٹیم کو مستقل بنیادوں پر معائنوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فری پارکنگ پالیسی پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت نے کراچی کے تمام ٹاؤنز سے پارکنگ فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس پر خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • معاہدے کی خلاف ورزی کرکے چینی کی زائد قیمتیں وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
  • ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا صوبائی سطح پر اجلاس، تمام ونگز کے مسئولین کی شرکت
  • پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کیس: لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو کارروائی سے روک دیا گیا۔
  • لاہور، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں ماہ اب تک 163ملزمان گرفتار
  • پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 2 ارکان اسمبلی پر پابندی عائد
  • امریکی کپمنی کے سابق سی ای او کا کولڈ پلے کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
  • کراچی میں غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3افراد گرفتار
  • مفتاح اسماعیل  کا لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان 
  • ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا صوبائی سطح پر اجلاس، تمام ونگز کے مسئولین کی شرکت، عزاداری کے خلاف مقدمات کی مذمت  
  • اسلام آباد: نالوں اور سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سی ڈی اے کا کریک ڈاؤن