معاہدے کی خلاف ورزی کرکے چینی کی زائد قیمتیں وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
معاہدے کی خلاف ورزی کرکے چینی کی زائد قیمتیں وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کے حوالے سے اجلاس میں ہدایت دی ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیرِاعظم کی زیر صدارت چینی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔حکام نے بتایاکہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس موقع پر وزیرِاعظم نے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔
انہوں نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل 173 روپے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ معاہدیکی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کسی کو بھی عوام کے معاشی استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروالد جیل میں انتہائی خراب حالات میں ہیں،انکی رہائی کیلئے صرف امریکا سے امید ہے، قاسم خان والد جیل میں انتہائی خراب حالات میں ہیں،انکی رہائی کیلئے صرف امریکا سے امید ہے، قاسم خان ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان گرفتار اسلام آباد ہائیکورٹ میں تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی تشکیل مودی کی لوک سبھا میں دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنوں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے بلالیا سی ڈی اے بورڈ کا چودھواں اجلاس،کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خلاف سخت کارروائی کی جائے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کی ہدایت چینی کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہوگئے۔
ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔ یہ دورہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر کیا گیا تھا جس میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے نئے باب کھولنے پر اتفاق ہوا۔
اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ سعودی عرب نے پاکستانی وفد کا شاندار استقبال کیا اور بات چیت کے دوران تاریخی اہمیت کے حامل اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے کے تحت اگر کسی ایک ملک پر جارحیت ہوتی ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، یوں یہ دفاعی اتحاد خطے میں مشترکہ تحفظ اور سلامتی کا نیا ماڈل پیش کرتا ہے۔
یہ معاہدہ کئی دہائیوں سے جاری فوجی تعاون اور مشترکہ مشقوں کو باقاعدہ اسٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرتا ہے۔ دفاعی معاہدے کی تیاری اور تکمیل میں آرمی چیف عاصم منیر کا کلیدی کردار نمایاں رہا، جنہوں نے مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک مفادات کو ہم آہنگ کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف حرمین شریفین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ پاکستان کو سعودی عرب کا حقیقی اسٹریٹیجک پارٹنر بھی بنا دے گا۔ اس پیش رفت سے خطے میں طاقت کا توازن بدلنے اور بیرونی خطرات کے مقابلے میں دونوں ملکوں کی پوزیشن مستحکم ہونے کی توقع ہے۔
دفاعی شعبے کے ساتھ ساتھ اس معاہدے سے سفارتی، معاشی اور تجارتی تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس نئے اتحاد کو خطے کے امن اور عالمی سلامتی کے لیے بنیاد بنایا جائے گا، جبکہ اقتصادی تعلقات کو بھی ایک نئی جہت دی جائے گی۔