وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 2026 کیلئے نئی حج پالیسی کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے حج 2026 کیلیے نئی پالیسی کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری کوٹے پر حج 2026 کی بکنگ کا آغاز اگست 2025 سے ہوگا، حاجیوں سے قسط وار پیسے لئے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکو صرف 60 ہزارحاجی لے کرجانے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کیلئے حج کوٹہ بڑھانے کی منظوری بھی دیدی، پچھلے سال رہ جانیوالی پرائیویٹ حاجیوں کو لے کرجانا پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکی ذمہ داری ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ 1لاکھ 79 ہزارتھا جس میں سے 50 فیصد کوٹہ سرکاری جبکہ 50 فیصد پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکو دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے سعودی حکومت سے حاجیوں کا کوٹہ بڑھانے کی درخواست کررکھی ہے، امید ہے پاکستان کو اس سال 2 لاکھ 35 ہزارحاجیوں کا کوٹہ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پالیسی میں لکھا گیا ہے کہ حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار رہے یا 2 لاکھ 35 تک بڑھ جائے دونوں صورتوں میں نجی ٹورآپریٹرز کو 60 ہزارعازمین لے جانے کی ہی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری حج کے اخراجات ساڑھے گیارہ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق کی منظوری
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :