حضرت عبداللہ شاہ غازی کا 1295 واں عرس ، تمام انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1295 ویں عرس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا 1295 واں عرس مبارک 17 سے 19 جون منعقد ہو گا ، جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ عرس کے مثالی انتظامات کئے جائیں اور زائرین کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں،ان کا کہنا تھا کہ پانی،واش رومز ، لنگر اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں تاہم دور ان عرس کسی قسم کی چارج پارکنگ نہیں ہوگیکمشنر کراچی نے بتایا کہ پولیس دن اور رات کے اوقات میں عرس کے مقام پر موجود ہوگی۔معروف صوفی بزرگ کے عرس کے دوران مزار پر لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے، مزار کے اندرونی حصے میں ثناء خوانی، فاتحہ خوانی اور قصیدہ پڑھنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔خیال رہے سید ابو محمد عبلہ المعروف عبداللہ شاہ غازی نے 98 ہجری میں مدینہ منورہ کے ایک معزز گھرانے میں آنکھ کھولی، آپ کاشجرہ نصب حضرت علی علیہ السلام سے ملتا ہے، ایک سو اڑتیس ہجری میں عبداللہ شاہ غازی تبلیغ دین کے لیے سندھ تشریف لائے اور 12برس تک اسلام کی تبلیغ میں سرکرداں رہے، آپ کے مزار پر آنے والے زائرین میں ہرمذہب کے افراد شامل ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عبداللہ شاہ غازی عرس کے
پڑھیں:
توشہ خانہ کیس ٹو: گواہ محسن حسن پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح مکمل
—فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو پر سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی نے گواہ محسن حسن پر جرح مکمل کر لی۔
سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔
توشہ خانہ کیس ٹو میں مجموعی طور پر 10 گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جانے کے بعد اب جرح بھی مکمل ہو گئی ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 3 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔
آئندہ سماعت پر نیب کے گواہان اور مجسٹریٹ مرتضیٰ کے بیانات قلم بند ہوں گے۔