خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر مکمل رواداری اور اخوت کا پیغام دیں، عرس حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پولیس کیساتھ آرمی اور رینجرز کے جوان بھی جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے کابینہ کمیٹی کو انتظامات بارے آگاہ کیا۔ کابینہ کمیٹی نے اسرائیل کی جانب سے ایران میں جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، پولیس کیساتھ آرمی اور رینجرز کے جوان بھی فرائض سر انجام دیں گے، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خود تمام اضلاع میں جاکر انتظامات دیکھے گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر مکمل رواداری اور اخوت کا پیغام دیں، عرس حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر غسل تقریب اور زائرین کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، محرم الحرام کے دوران اسلحے کی نمائش کی کسی صورت اجازت نہ ہوگی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا امن کمیٹیوں کو متحرک کرکے مختلف مسالک کے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر امن و امان کی فضاء کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ محرم الحرام کے دوران امن کی فضاء کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ محرم الحرام کے دوران مساجد و امام بارگاہوں سے امن و بھائی چارے کا پیغام پھیلانا چاہئے، اتحاد بین المسلمین کمیٹیوں، امن کمیٹیوں اور علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے، محرم الحرام کے حوالہ سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز فیلڈ میں متحرک رہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خواجہ سلمان رفیق نے کہا محرم الحرام کے دوران کابینہ کمیٹی پی اوز

پڑھیں:

اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔

محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔

غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید
  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
  • خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی، ایک لاکھ کے قریب اہلکار تعینات ہوں گے
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا شہری کو سکیورٹی نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار
  • غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر