کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
کراچی میں ہفتے کو بھی گرمی کی شدت برقرار رہی اور درجہ حرارت 37 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کو دوسرے روز بھی نم ہواؤں کے سبب شہرمیں انتہائی گرمی محسوس کی گئی، جس کے دوران دوپہرکے وقت شدید حبس محسوس ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج اتوار کو شہر کا موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران پارہ 35 تا 37 جبکہ نمی کاتناسب زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
تاہم پیرکو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے، مغربی لہرکے ملک کے بالائی علاقوں تک پہنچنے جبکہ نم ہوائیں صوبہ سندھ کے مشرقی حصوں پر اثرانداز ہوں گی۔
اس کے سبب دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان رہےگا۔ دیہی سندھ کا جیکب آباد دوسرے روزبھی گرمی کے اعتبارسے سرفہرست رہا جہاں کا پارہ ہفتے کو48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔
میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا
منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
مری میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔
کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔