نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے نظرثانی شدہ بجٹ تجاویز کے تحت نئی حد سے زیادہ رقم نکالنے پر 0.

8 فیصدکا زیادہ ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا جو موجودہ سال کے 0.6 فیصد سے زیادہ ہے۔بجٹ تجاویز کے تحت نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اشتہارات پر سخت محصول کا سامنا کرنا پڑے گا، سب سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس سرچارج میں 9 فیصد کمی متوقع ہے۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی مالیاتی کمیٹی کی منظوری حاصل کر چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، نتائج بھگتنا ہوں گے: چین، روس اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، نتائج بھگتنا ہوں گے: چین، روس پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں: بلاول بھٹو سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، جنگ مسائل کا حل نہیں، بلاول بھٹو تہران پر حملہ ایران کے اندر سے ہی کیا گیا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی رپورٹنگ سے روک دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کرنے کا فیصلہ

پڑھیں:

ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

—فائل فوٹو

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔

یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئے

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نادرا نے کراچی میں تین نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا
  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
  • اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھا دیے، 24 گھنٹوں میں مزید 98 فلسطینی شہید
  • 8 لاکھ افراد پیرس کی سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار، ہڑتال سے کونسے شعبے متاثر ہوں گے؟
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنیوالے ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • سیگریٹ نوشی ٹائپ 2 ذیابیطس کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے، تحقیق
  • کیا زیادہ مرچیں کھانے سے واقعی موٹاپے سے نجات مل جاتی ہے؟
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار