تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا ’’یکجہتی ایران‘‘ ریلی نکالنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
یکجہتی ایران ریلی لاہور میں پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصلیٹ شملہ پہاڑی چوک تک نکالی جائے گی۔ ریلی کل بروز اتوار شام 5 بجے برآمد ہو گی۔ ریلی کی قیادت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امتِ مسلمہ کی غیرت، مزاحمت کی علامت اور ظالم کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار، جمہوری اسلامی ایران سے اظہارِ یکجہتی کیلئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ پاکستان نے ’’یکجہتی ایران ریلی‘‘ کا اعلان کر دیا۔ یکجہتی ایران ریلی لاہور میں پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصلیٹ شملہ پہاڑی چوک تک نکالی جائے گی۔ ریلی کل بروز اتوار شام 5 بجے برآمد ہو گی۔ ریلی کی قیادت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔ ریلی کے شرکاء ایران کیساتھ اظہاریکجہتی کریں گے اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جائے گی۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلی میں خواتین، بچے، بزرگ اور جوانوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد شریک ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک بیداری امت مصطفی یکجہتی ایران کریں گے
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کسی بھی کوشش سے گریز کیا جائے اور انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اپنا ووٹ آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور کسی قسم کی مداخلت یا دباؤ جمہوری اقدار کے منافی ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کا راستہ صرف آزاد، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات سے ہو کر گزرتا ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی روایت نے ماضی میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار کیا، اس لیے ضروری ہے کہ عوام کے فیصلے کا مکمل احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں عوام نے اپنا واضح فیصلہ دیا تھا، تاہم عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔
حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کے مساوی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو ہر قسم کے دباؤ، جانبداری اور غیر ضروری مداخلت سے پاک رکھا جائے تاکہ عوام اپنی مرضی کے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے، عوام کا فیصلہ ہی جمہوریت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور عوامی خوشحالی ممکن نہیں، لہذا تمام متعلقہ حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ انتخابات مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہوں اور عوام کے مینڈیٹ کا ہر صورت احترام کیا جائے۔