—فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2019 میں ابھینندن کو بھارت واپس بھیجنا پاکستان کا سرنڈر تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے اس وقت کے وزیراعظم سے مل کر سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھینندن کو 24 گھنٹے میں واپس بھیج کر پاک فضائیہ کی فتح کو شکست میں بدلا۔ 

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ نے ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا، ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے نہیں کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

اسحاق ڈار ، امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک : ٹیرف باہمی وعالمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد‘ نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق واشنگٹن میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے تسلسل میں بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور سمیت ٹیرف‘ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی‘ اقتصادی‘ معاشی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے باہمی رابطوں اور عوامی سطح پر تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے مستقبل میں اعلیٰ سطح دوروں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں فلسطین میں سنگین انسانی بحران اور اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے فلسطینیوں کے جائز مؤقف کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کانفرنس سے بامعنی نتائج کی امید ظاہر کی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا
  • وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات، سبز منصوبوں اور ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وفاقی حکومت فوراً بائے روڈ زیارات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ٹیلیفونک گفتگو، تجارتی محصولات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار ، امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک : ٹیرف باہمی وعالمی امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان سے فوجی تنازع سیاسی و عسکری مقاصد کے حصول کے بعد ختم کیا، بھارتی وزیر دفاع کا دعویٰ
  • پاکستان کیساتھ ہمارا کوئی تنازعہ نہیں، بھارتی وزیردفاع
  • انضمام الحق اور سرفراز نے ٹیپ بال کرکٹ کی مقبولیت کو خوش آئند قرار دے دیا
  • وزیر خارجہ اسحق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
  • نیب کیسز کھلنے کی دیر ہے، پھر کوئی ایک وزیر بھی پاکستان میں نہیں ہوگا، فاروق ستار