ہمایوں سعید کا فلم لو گرو کے ٹکٹس سستے کرنے عندیہ، نئی قیمت کیا ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
پاکستان کے سپر اسٹار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی حالیہ فلم لو گرو کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد عوام کیلئے ٹکٹ کی قیمتیں کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ہمایوں سعید نے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی اور کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔
ہمایوں سعید نے فلمی صنعت کو درپیش مسائل، محدود سینما اسکرینز اور مہنگی ٹکٹوں کے باعث عوام کی رسائی میں حائل رکاوٹوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلم بنانا ایک چیلنج ہے کیونکہ سرمایہ کاری زیادہ اور ریٹرن غیر یقینی ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لو گرو کی ریلیز کے ابتدائی دنوں میں انہیں بے چینی لاحق تھی، جس کے باعث وہ گھر تک محدود ہوگئے تھے۔ تاہم فلم کی کامیابی نے انہیں اعتماد دیا کہ وہ عوام کے درمیان آئیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر فلم کا باکس آفس بزنس اسی طرح جاری رہا تو وہ اپنے عام مداحوں کیلئے ٹکٹ آدھی قیمت پر فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاکہ زیادہ لوگ سینما کا رخ کرسکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہمایوں سعید
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
شہریوں نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھنے کو باعث اطمینان قرار دیا جبکہ ڈرائیورز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنا خوش آئند ہے، لیکن مہنگائی کے موجودہ حالات میں حکومت کو ڈیزل کو بھی سستا کرنا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
ٹرالر ڈرائیورز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد نے کہا کہ معمولی اضافے سے بھی ایندھن کی لاگت میں بڑا بوجھ پڑتا ہے، جس کا براہ راست اثر کرایوں اور اشیاء کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑنے والے مالی دباؤ میں کمی آ سکے۔