سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں، پنجاب شدید گرمی کے شکنجے میں
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب شدید گرمی کے شکنجے میں ہے۔ سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں اور گرمی کی شدت بدستور جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 جبکہ زیادہ سے زیادہ 44 تک جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم اے نے آج سے 16 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کےلیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا امکان نہیں اور ہلکی ہوا چلنے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون اور فلڈ فیکٹ شیٹ جاری کردی
— فائل فوٹوپرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے پنجاب) نے مون سون اور فلڈ کی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد میں 100 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں47 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب میں نچلے، خانکی اور قادر آباد پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلےدرجےکا سیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 30 ہزار 690 اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 14ہزار کیوسک تک ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں87 فیصد اور منگلا ڈیم 58 فیصد تک بھر چکا ہے۔
فیکٹ شیٹ کے مطابق 25 جولائی تک بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالا، لاہور، ملتان، راولپنڈی، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژنز میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال برساتی نالوں میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے 4 خواتین اور1 بچہ جاں بحق ہوا، مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 162 شہری جاں بحق اور 588 شہری زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ مون سون بارشوں کے دوران 214 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔