اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے بائی روڈ زائرین کے ایران عراق داخلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور زائرین کے لیے محفوظ راستے کا مطالبہ کیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا اجلاس صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی زیرصدارت ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس علمائے مکتب اہلیبیت، عزاداری ونگ اور یوتھ ونگ کے صوبائی اور ڈویژنل مسئولین نے شرکت کی، اجلاس میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا سید فرخ مہدی، صفدر حسین خان، سید علی رضا زیدی، سید انعام حیدر زیدی، ثقلین نقوی، سید ندیم عباس کاظمی، سید جواد رضا جعفری، احسان حیدر، صوبائی صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب انجینئر سخاوت علی سیال، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، احسن مہدی، ملک عامر عباس بھٹہ، وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر رانا تیمور، ملک حسنین عباس، حسن رضا حیدری، حیدر شاہ، بہاولپور وحدت یوتھ کے ڈویژنل صدر سید عماد جاوید، سید عتیق شاہ، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے نائب صدر مولانا سید سلطان احمد نقوی، علامہ سید طاہرعباس گردیزی، مولانا حسین مہدی، ورکنگ کمیٹی لیہ کے ممبر ساجد حسین خان گشکوری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ ونگز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں شریک رہنمائوں نے اس طرح کے اجلاس اور ملاقاتوں کو خوش آئند قرار دیا، اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں اس کی کمی محسوس کی گئی، صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اس کمی کو پورا کیا اور پورے سیٹ اپ کو جمع کردیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے بائی روڈ زائرین کے ایران عراق داخلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر حکومت کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی تو ٹی وی چینلز پر بڑھکیں مارنا چھوڑ دے۔ 
 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پختونخوا میں ایک فرد سالانہ کتنے کلو آٹا کھاتا ہے؟ صوبائی وزیر کا حیران کن بیان

خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافے اور دستیابی میں کمی نے ایک بار پھر بحران کو جنم دے دیا ہے۔ صوبے میں 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کچھ علاقوں میں مارکیٹس میں آٹا بالکل دستیاب نہیں۔

یہ صورتحال صوبائی اسمبلی میں بھی موضوع بحث بنی، جہاں ارکان نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گندم کی قلت پر سوالات کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پہاڑی علاقوں میں آٹا کیسے بنایا جاتا ہے؟

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بھی صوبے میں موجود بحران کے حوالے سے پوچھا کہ سیلاب کے بعد پنجاب میں گندم کی قلت کے تناظر میں خیبرپختونخوا کس طرح اس چیلنج سے نمٹ رہا ہے۔

صوبائی وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے ایوان میں بتایا کہ خیبرپختونخوا سب سے زیادہ گندم استعمال کرنے والا صوبہ ہے، جہاں ہر شہری سالانہ اوسطاً 124 کلو گرام گندم کھاتا ہے۔ ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ گندم کے ذخائر پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔

پختونخوا کے عوام آٹا پوری دنیا کے مقابلے میں بہت زیادہ کھاتے ہیں ، اس لئے اٹے کا قلت ہے ، صوبائی وزیر خوراک

کھمبوں کو ووٹ دینے کا یہی نتیجہ ہوگا pic.twitter.com/8pk1p4cP2C

— Tanveer Ahmad (@Tanveer777Ahmad) September 11, 2025

وزیر خوراک نے مزید بتایا کہ یومیہ 14 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ صوبے کی سالانہ پیداوار 14 لاکھ میٹرک ٹن ہے اور 38 لاکھ میٹرک ٹن گندم پنجاب سے منگوائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کی قیمت آسمان سے زمین پر، کیا آٹا بھی اتنا سستا ہوگا؟

انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پنجاب سے گندم کی ترسیل میں رکاوٹ کے بعد بحران پیدا ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آٹا آٹا بحران حیران کن بیان خیبرپختونخوا شہری صوبائی وزیر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • صوبائی محتسب اعلیٰ کی زیرصدارت اداروں میں زیر التوا کیسز کی پیش رفت سے متعلق اجلاس
  • ڈیرہ مراد جمالی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
  • صوبائی وزیر طارق علی ٹالپور اور فریال تالپور کی سرپرستی میں محکمہ سماجی بہبود کرپشن کا گڑھ بن گیا
  • دوحہ اجلاس: اسرائیل کے خلاف تمام قانونی اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ
  • دوحہ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی گونج
  • قطر پر اسرائیلی جارحیت امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، عرب، اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
  • پختونخوا میں ایک فرد سالانہ کتنے کلو آٹا کھاتا ہے؟ صوبائی وزیر کا حیران کن بیان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزرا دہشتگردی کا مقابلہ کرنیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کے جنازوں میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟