رانا ثناء اللہ پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کےمقدمے میں بری
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری کردیا گیا۔
گوجرانوالہ میں مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کیخلاف پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل ملزم کے ملوث ہونے کے بارے میں ثبوت پیش نہ کرسکا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کے بعد وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کو مقدمہ سے بری کردیا۔
پولیس نے پی ڈی ایم جلسہ کے موقع پر رانا ثناء االلہ کیخلاف اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا تھا، پی ٹی آئی دور حکومت میں بنائے گئے مقدمے میں پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رانا ثناء اللہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکار معطل
خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
کے پی حکومت کے اعلامیے کے مطا بق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹیگیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔