اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اورآلہ قتل بھی برآمد کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے،رات گئے اسے گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کا ٹک ٹاکر کے ساتھ رابطہ تھا،ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتائی ہے، پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے والا بھی ٹک ٹاکر نکلا، ملزم گرفتار

ثناء یوسف— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، ملزم خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنمبل میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق پیر کی شام 5 بجے حملہ آور گھر میں داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی۔ 2 گولیاں ثناء یوسف کے سینے میں لگیں، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ثناء یوسف کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ثناء یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہوں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز جی 13 ون میں پیش آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی
  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
  • ثنا یوسف نے قاتل سے آخری گفتگو میں کیا کہا؟
  • ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
  • ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی گرفتاری پر وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین
  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے والا بھی ٹک ٹاکر نکلا، ملزم گرفتار
  • نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا
  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان بھی سامنے آ گیا