ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراؤزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، واقعے کے وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے جبکہ میرا پندرہ سالہ بیٹا بھی ہمارے گاؤں چترال گیا ہوا تھا۔
ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ملزم نے قتل کے ارادے سے کمرے میں موجود میری بیٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ثنا کو دو گولیاں سینے پر لگیں۔ ہمارے شور کرنے پر نامعلوم شخص موقع سے بھاگ گیا جبکہ اہل محلہ جمع ہو گئے، اپنی زخمی بیٹی کو ہمسائیوں کی گاڑی میں ڈال کر اسپتال پہنچی مگر وہ خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئی۔
مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف نے کہا کہ میری بیٹی زبردست سوشل میڈیا انفلونسر تھی، میری نند لطیفہ شاہ جو بطور مہمان ہمارے گھر میں موجود تھی اس واقعے کی گواہ ہے، میں اور میری نند لطیفہ شاہ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب ثناء یوسف کا پمز سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ سینئر پولیس افسر نے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے جدید طرز پر تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کسی صورت نے بچ سکے گا، ملزم کی ہرصورت فوری گرفتاری کاحکم دے چکے ہیں۔
سینئر افسر نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کوبروئے کار لارہے ہیں جبکہ جی تیرہ ون میں متعلقہ گھر کی جیوفینسگ بھی کررہے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ثنا یوسف
پڑھیں:
سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو کیوں معاف کیا؟ ٹک ٹاکر نے سب کچھ بتادیا
مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجوہات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ حسن کی والدہ کی درخواست پر اور فی سبیل اللہ کیا ہے۔
سامعہ حجاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ جب انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر آواز بلند کی تو ان کا مقصد ان خواتین جیسا بننا تھا جو اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ضرور کرنا پڑا، مگر اُن 75 فیصد لوگوں کی حمایت نے انہیں حوصلہ دیا جنہوں نے ان کا ساتھ دیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Samiya Hijab jafari (@_samiyashianz_)
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ عدالت کی آخری سماعت کے بعد حسن زاہد کو سزا سنائی جا سکتی تھی لیکن حسن کی والدہ کی درخواست پر انہوں نے کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ سامعہ کا کہنا تھا کہ ایک انسان کی غلطی کی سزا اُس کے پورے خاندان کو نہیں ملنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اغوا کیس کا ڈراپ سین: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا سابق منگیتر حسن زاہد کیخلاف مقدمات واپس لینے کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ حسن زاہد نے اپنی غلطی تسلیم کر لی تھی اور ان پر لگائے گئے تمام الزامات واپس لے لیے تھے۔ اس کے بعد حسن کی والدہ نے مجھ سے دوبارہ رابطہ کر کے شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ عدالت میں جا کر حلف دے دوں کیونکہ اس کے بغیر یہ مسئلہ ختم نہیں ہو گا جس کے بعد میں نے کورٹ جا کر حلفی بیان دیا اور کیس واپس لے لیا۔
سامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے فی سبیل اللہ حسن زاہد کو معاف کر دیا ہے اور عدالت میں جا کر باضابطہ طور پر بیان جمع کروا دیا ہے کہ یہ کیس اس شرط پر ختم کیا جا رہا ہے کہ حسن زاہد آئندہ انہیں یا ان کے خاندان کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سامعہ حجاب کا حسن زاہد سے کیا تعلق تھا؟ ٹک ٹاکر نے نئے انکشافات کردیے
واضح رہے کہ یکم ستمبر کو سامعہ حجاب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور بارہا بلیک میل کرتے رہے۔ ان الزامات کے بعد اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حسن زاہد کو گرفتار کر کے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔
ابتدائی سماعتوں کے بعد عدالت نے حسن زاہد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا، جبکہ 12 ستمبر کو انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ بعد ازاں سامعہ حجاب نے تصدیق کی کہ وہ اپنے سابق منگیتر کو معاف کر چکی ہیں اور صلح ہو چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاکر حسن زاہد سامعہ حجاب سوشل میڈیا انفلیوئنسر