2025-06-13@13:15:07 GMT
تلاش کی گنتی: 23891
«صدر مسعود پزشکیان نے»:
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان حکومت نے پاکستان ریلویز کے تعاون سے صوبے میں ریلوے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئےکوئٹہ میں پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹرین سروس کا ابتدائی روٹ کوئٹہ کے علاقے سریاب سے کچلاک تک ہوگا، جس سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کو سہولت ملے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سروس نہ صرف کوئٹہ اور گرد و نواح کے عوام کے لیے آرام دہ اور سستی ٹرانسپورٹ مہیا کرے گی بلکہ یہ بلوچستان میں ایک جدید، محفوظ اور عوام دوست سفری نظام کے قیام کی طرف پہلا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسرائیل کے ایران پر حملوں کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا ہے جس کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا اندیشہ ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے، جبکہ یکم جولائی سے یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر...
ماسکو(نیوز ڈیسک)روس نے ایران پر اسرائیل کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کے مطابق ماسکو خطے میں کسی بھی قسم کی بے قابو صورت حال کے فوری خاتمے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ مزید کشیدگی ‘کسی کے مفاد میں نہیں۔ یروس نے اس تناؤ کو پوری خطے کے لیے خطرناک قرار دیا اور تمام فریقین سے اپیل کی کہ اس سے پرہیز کریں ۔ کریملین کی یہ تنبیہ عالمی سطح پر جاری کوششوں کے پیشِ نظر آئی ہے، جن میں خلیجی ممالک، اقوامِ متحدہ اور مغربی طاقتیں علاقے میںمعاہدے اور سامراجی اقدامات کے ذریعے استحکام پیدا...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور موجودہ حکومت کو گرانا اب ناگزیر ہوچکا ہے، ورنہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔ کوئٹہ میں پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو اور سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان جب سے بنا ہے، مسلسل بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ 25 کروڑ عوام کا مینڈیٹ زر اور دہشت کے ذریعے چھینا گیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں عدلیہ کو بے اثر اور میڈیا کو پابندیوں میں جکڑ دیا گیا ہے جبکہ آئین کی کھلم کھلا...
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر نے عندیہ دیا ہے کہ شاید وہ مستقبل میں معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہ کریں۔ خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اس موقع پر میزبان نعیم حنیف نے ان سے ہمایوں سعید کے متعلق سوال کیا کیونکہ ماضی میں دونوں نے مشہور پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا تھا جو کہ سپر ہٹ ثابت ہوئے۔ میزبان نے سوال کیا کہ خلیل الرحمن قمر لازم و ملزوم سے ہو گئے ہیں ایسا کیوں ہے جس پر ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے اب نہ رہیں، کیونکہ ان کے ساتھ کام کرتے...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈریسنگ روم میں اپنے فیورٹ کھلاڑیوں اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے بیچین ہیں۔ ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے آسٹریلیا میں کھیلنا پسند کرتے ہیں لیکن بگ بیش لیگ میں اپنا ڈیبیو کرنا تو ایک بہت ہی خاص امر ہوگا۔ بابر اعظم نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور وہاں کھیلنے کا بیچینی سے منتظر ہوں۔ انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ وہ جلد ہی ان کے لیے میدان میں جلوہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ کے بجٹ 2025-26 میں گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 12 فیصد گریڈ اور 17 سے 22 کے ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پینشنز میں 8 فیصد اضافے کا اعلان کیا جبکہ معذور ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کی مد میں خصوصی گرانٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق بجٹ سندھ کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ ایک جامع بجٹ ہے۔ مزید پڑھیں: سابق بنگلہ دیشی وزیرسیف الزمان کے لندن میں 11...
پشاور: کے پی حکومت نے مالی سال 2025-26ء کے لیے 2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ کے پی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون بابر سلیم نے بجٹ پیش کیا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجٹ 157 ارب روپے سر پلس رکھا گیا ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے پی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پینشن میں سات فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہیں 12 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی جائیں گی۔یہ اضافہ مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ عوامی ترجیحات کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ بلاول بھٹو کی ہدایات کی روشنی میں...
وزیراعلی سندھ کے مطابق اس سال سالانہ ترقیاتی پروگرام 520 ارب روپے تک محدود کردیا گیا، تعلیم کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 99.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،غریب اور ہونہار طلبہ کی معاونت کے لیے انڈونمنٹ فنڈ میں 2 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ: کھانے پینے کی اشیا کی جانچ پڑتال کے لیے لیبارٹریز کے قیام کا اعلان صحت کےلیے45.37 ارب روپے اور آبپاشی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے73.9 ارب روپے مختص، بلدیاتی حکومتوں کیلیےسالانہ ترقیاتی پروگرام کاحصہ132ارب روپے رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں صحت کا بجٹ کہاں کہاں لگے گا؟ نئے بجٹ میں کراچی کی ترقی کے لیے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے منصوبے شامل شامل کیے گئے ہیں، ڈیجیٹل...
—فائل فوٹو بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا۔صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی کوئٹہ میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ اس حوالے سے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے اسمبلی کا بجٹ اجلاس 17 جون کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔ بلوچستان کے بجٹ سے متعلق وزیرِ اعلیٰ کی پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق بلوچستان کے بجٹ کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مؤثر اور جامع بنایا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے کچھ سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سے بات کی لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ اب وہ تمام سخت گیر عناصر مارے جا چکے ہیں، اور آئندہ مزید خطرناک کارروائیاں متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ نے ایران پر مزید بڑے حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت ختم ہو رہا ہے، ایران کو پہلے بھی معاہدہ کرنے کا موقع دیا گیا تھا، مذاکرات قریب تک...
13 جون بروز جمعہ کی صبح ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف علاقوں پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور ایرانی افواج کے مرکزی کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید سمیت متعدد اہم شخصیات شہید ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق، کئی ایٹمی سائنسدان بھی ان حملوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اگرچہ یہ حملے ایران کے مرکزی علاقوں میں کیے گئے، تاہم بلوچستان پر اس کے گہرے سیکیورٹی اور سماجی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اگر باقاعدہ جنگ میں بدلتی ہے تو بلوچستان اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ ایران کے سرحدی...
مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں غاصب اسرائیل کی ایران پر جارحیت اور بربریت کیخلاف نمازِجمعہ کے بعد شہریوں نے بھرپور مظاہرہ کیا اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کیخلاف لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں غاصب اسرائیل کی ایران پر جارحیت اور بربریت کیخلاف نمازِجمعہ کے...

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوالات کے جوابات طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوالات کے جوابات طلب کر لیے ہیں جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جب میاں صاحب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم کو خطوط لکھے کہ عافیہ کی رہائی کے لئے قانونی اقدامات کریں، عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت کے بعد حالات میں ایسی کیا تبدیلی ہے کہ حکمران جماعت کا موقف بدل گیا ۔ اٹارنی جنرل پہلے کہہ چکے ہیں کہ حکومت امریکہ میں عدالتی معاونت کی درخواست دائر کرے گی تو پھر اب کیا مسئلہ ہی ،...
راہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے نام ایک بہت ہی اہم پیغام دیا ہے۔ اے عظیم ملتِ ایران! صیہونی رژیم نے آج سحر کے وقت اپنے ناپاک اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز ملک میں ایک اور جرم کا ارتکاب کیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے زیادہ واضح کر دیا۔ یہ رژیم ایک سخت سزا کا منتظر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج سحر کے وقت تہران کے مختلف علاقوں اور ایران کے دیگر شہروں پر دہشت گرد اسرائیل نے حملے کئے ہیں۔ ان حملوں میں کئی فوجی کمانڈر اور سائسدانوں کی شہادت ہوئی ہے۔ اس موقع پر راہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے نام ایک بہت ہی اہم...
آج کل ہر جگہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سابق دوست ایلون ریوز مسک کے درمیان اختلافات کی خبریں زبان زد عام ہیں۔ دونوں حضرات ذرائع ابلاغ میں ایک دوسرے کے کچے چٹھے کھول رہے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں کے راز کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ اسی لیے بڑے بوڑھے کہہ گئے ہیں کہ حاکم کی اگاڑی اور گھوڑے کی پچھاڑی پر نہ کھڑا ہو، کیونکہ دونوں میں سخت نقصان کا اندیشہ ہے۔ مگر غریب (صرف محاورتاً حقیقت میں بالکل نہیں کیونکہ یہ دنیا کے امیرترین شخص کا معاملہ ہے) ایلون ریوز مسک کا تو اربوں ڈالر کا نقصان ہو بھی چکا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس اپنے ’’عرب‘‘ موجود ہیں، اس لیے اس وقت...
کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025/26ء کا بجٹ پیش کردیا، وزیراعلیٰ کی بجٹ تقریر جاری ہے۔ سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر شروع کی۔ اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ کیا، ڈیسک بجا کر احتجاج کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے، گریڈ 17 سے بائیس تک افسران کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی جارہی ہیں جب کہ پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا...
راہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے نام ایک بہت ہی اہم پیغام دیا ہے۔ اے عظیم ملتِ ایران! صیہونی رژیم نے آج سحر کے وقت اپنے ناپاک اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز ملک میں ایک اور جرم کا ارتکاب کیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے زیادہ واضح کر دیا۔ یہ رژیم ایک سخت سزا کا منتظر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج سحر کے وقت تہران کے مختلف علاقوں اور ایران کے دیگر شہروں پر دہشت گرد اسرائیل نے حملے کئے ہیں۔ ان حملوں میں کئی فوجی کمانڈر اور سائسدانوں کی شہادت ہوئی ہے۔ اس موقع پر راہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے نام ایک بہت ہی اہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ اسمبلی میں مالی سال 2025-2026 کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، بجٹ کا مجموعی حجم 3,451 ارب روپے رکھا گیا ہے۔سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت جاری ہے، جس میں وزیر اعلیٰ و وزیر خزانہ مراد علی شاہ بجٹ پیش کررہے ہیں۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشتگردی اور عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے، امریکہ اور اسرائیل کا اتحاد عالم اسلام کے لیے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے، ایران کی اعلیٰ قیادت اور عوام نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے مفادات کا دفاع کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے ضلع غربی کی جانب سے ایران پر اسرائیلی دہشتگردانہ حملوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع کے خلاف جامع مسجد حیدری، اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں کارکنان، اور تنظیمی ذمہ داران شریک ہوئے۔ مظاہرین نے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوالات کے جوابات طلب کر لیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا حکومتِ پاکستان امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق عدالتی معاونت کا جواب جمع کروائے گی ۔عدالت نے سوال کیا کہ حکومت عافیہ صدیقی کی اپنی رہائی کے لیے دائر کردہ درخواست میں بطور معاون عدالتی بیان جمع کرانے کے لیے تیار ہے تاکہ انہیں انسانی بنیادوں پر رہا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ نے ایران پر مزید بڑے حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو پہلے بھی معاہدہ کرنے کا موقع دیا گیا تھا، مذاکرات قریب تک پہنچے مگر حتمی معاہدہ نہ ہوسکا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے کچھ سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سے بات کی لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ اب وہ تمام سخت گیر عناصر مارے جا چکے ہیں، اور آئندہ مزید خطرناک کارروائیاں...
پاکستان میں ذیابیطس، امراض قلب کے کیسز میں اضافہ مسلسل جاری ہے جبکہ طبی اداروں میں محدود وسائل شعبہ صحت پر بوجھ کو بڑھا دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بوجھ کو کم کرنے کیلئے ماہرین اب صحت عامہ میں اے آئی کے اطلاق کی پرزور حامیت کررہے ہیں۔ اے آئی پاکستان میں شعبہ صحت پر سے بوجھ کم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ذیل میں اس کے ممکنہ اثرات اور فوائد بیان کیے جا رہے ہیں: 1. تشخیص میں معاونت اے آئی الگورتھم ریڈیولوجی، ایکسرے، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، اور جلدی بیماریوں کی شناخت میں ڈاکٹروں کی مدد کر سکتے ہیں۔ جیسے جلد کے کینسر، ٹی بی یا ذیابیطس کا آنکھوں پر اثر (diabetic retinopathy) کی شناخت۔ 2. ٹیلی میڈیسن اور ریموٹ ہیلتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو واضح دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے جوہری معاہدے پر دستخط نہ کیے تو آئندہ حملے پہلے سے کہیں زیادہ تباہ کن اور ہولناک ہوں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ ایران کو کئی مواقع دیے گئے کہ وہ جوہری معاہدے کو حتمی شکل دے، ہم معاہدے کے قریب بھی پہنچے، لیکن بالآخر وہ ممکن نہ ہوسکا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بعض سخت موقف رکھنے والے حکام نے حد سے زیادہ خوداعتمادی دکھائی لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے سامنے کیا طوفان کھڑا ہے، اب وہ سخت گیر شخصیات باقی...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے سماجی اور تعلیمی پروگرام مرکز کی نئی اور اعلی معیار کے پروگرام کی فہرست کا اجراء بیجنگ میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے قانون ساز امور کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ روئی حےسمیت دیگر مہمانوں کے ساتھ مشترکہ طور پر پروگراموں کی فہرست کو جاری کیا ۔پروگراموں کی فہرست کو چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ “نیا عہد اور نیا سفر” میں 3 بہترین پروگرامز شامل ہیں ۔ ” دنیا کو بدلنے والی جنگ ” کے حصے میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ...
بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز ملاقات کے موقع پر لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین اور یورپی یونین کو کثیر الجہتی طور پر قریبی تعاون کرنا چاہئے ، کھلے پن اور تعاون کو فروغ دینا چاہئے ، اور عالمی معاشی بحالی کو فروغ دینے اور عالمی گورننس کو بہتر بنانے میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنا چاہئے۔ چین بین الاقوامی مانیٹری نظام کی اصلاحات میں یورپی مرکزی بینک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ اس سال، چین نے زیادہ فعال میکرو اکنامک پالیسیوں کو نافذ کیا ہے، کاؤنٹر سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ کو تیز کیا ہے، اور گھریلو طلب اور کھپت کو...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نیکہا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جارہا، خیبرپختونخوا میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا، عوامی مینڈیٹ پر خیبر پختونخوا میں ہم نے عوامی حکومت بنائی۔(جاری ہے) علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رخنے ڈال رہی ہے، عدالتی احکامات...
ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلط کئے گئے ٹولے نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ انہوں نے کبھی عوام کی عدالت میں نہیں جانا ، عوام کو دووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے از خود اپنی تنخواہوں میں 15،15لاکھ روپے کا اضافہ کر لیا ہے . سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ حاصل کیا ہے انہیں خود اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کیا وہ اپنا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہےکہ وہ جوہری معاہدہ کرلے ورنہ اگلے حملے مزید وحشیانہ ہونگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو کہا تھا معاہدہ کرلو لیکن انہوں نے نہیں کیا، معاہدے کی کوششیں ہوئیں، معاہدے کےقریب بھی پہنچے لیکن وہ معاہدہ نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے کچھ سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سےبات کی لیکن وہ نہیں جانتے تھےکہ کیا ہونے والا ہے، سب سخت گیر ایرانی اب مر چکے اور اب آگے بھی بدتر ہی ہوگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدہ کرنے کاموقع دینےکے بعد ایک اور موقع دیاگیا، ایران کومعاہدہ کرلینا چاہیےاس سے...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور، اولاف سکوج سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا کی سلامتی، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی قیادت کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے پیدا ہونے والے علاقائی خطرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے آبی وسائل کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی...

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی یورپی حکام سے ملاقات: علاقائی صورتحال پر بریفنگ
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے آج یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی سیکرٹری جنرل بیلن مارٹنز کاربونل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کی قیادت کو جنوبی ایشیا میں بگڑتے ہوئے علاقائی سلامتی کے ماحول، خاص طور پر بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں ایک تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے بھارت کی جانب سے کیے گئے جارحانہ اقدامات پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے “جھوٹ پر مبنی بیانیے” سے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی...
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ غزہ اور ایران کے بعد صہیونیوں کا اگلا ہدف اب پاکستان ہے، اسرائیل نے ایران پر حملہ امریکہ کی مدد سے کیا، اگر پاکستان نے ایران کیساتھ کھڑے ہونے میں کوتاہی کی، تو یاد رکھو، یہی درندے کل پاکستان کی زمین کو اپنے پنجوں تلے روندنے کی کوشش کریں گے۔ آج ایران ہے، کل تم نشانہ ہو گے۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ سید جواد نقوی نے امریکہ کی مدد سے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ کی سرزمین سے شروع ہونیوالا یہ معرکہ، جس نے باطل کی بنیادیں ہلا دیں، اب ایران کے دہلیز پر آ پہنچا ہے اور ہمیں یاد رکھنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اصرار کیا کہ وہ حالیہ لڑائی کے بعد بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ میز پر لائیں گے، اور کہا کہ وہ ’’ہر مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔‘‘ گزشتہ ماہ امریکی سفارت کاری نے جوہری ہتھیاروں سے لیس دیرینہ مخالفین کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی لڑائی کو ختم کر دیا تھا اور فائر بندی کرانے میں مدد کی تھی۔ صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مدد کی پیشکش امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فائر بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے ’’غیر جانبدار مقام پر وسیع مسائل پر بات چیت شروع...
اسرائیلی میڈیا نے ایران پر فضائی حملے سے قبل تہران میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کی جانب سے ڈرون اڈہ قائم کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایک اعلیٰ اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات اور میزائل پروگرام کے خلاف آپریشن کی تیاری میں کئی سال لگائے، اس کیلیے تہران میں ڈرون اڈہ بنایا گیا جبکہ اس میں ہتھیاروں کے نظام اور کمانڈوز کی اسمگلنگ شامل ہے۔ سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ موساد کے ایجنٹوں نے دارالحکومت تہران کے قریب ایک ڈرون اڈہ قائم کیا، ڈرونز کو راتوں رات فعال کیا گیا جس کا مقصد زمین سے زمین تک میزائل لانچروں کو متاثر...
اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتی ہے، سندھ حکومت ایرانی عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے سندھ کابینہ کے پری بجٹ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے بلاجواز اور غیر انسانی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین، انسانی حقوق اور امن کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کابینہ اراکین نے...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بجٹ صرف اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں بلکہ صوبے کی ترقی کا ایک جامع روڈ میپ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پارلیمانی کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کی ترجیحات اور بجٹ تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بجٹ: تیاریاں مکمل، 20 جون کو اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ بجٹ کو قابلِ عمل اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مسلسل مشاورت...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا، تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا، جس کے تحت پاکستانیوں کے انخلاء پر غور کیا جارہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں قائم یونٹ ایران سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کرے گا، ایران سے پاکستانیوں کے ممکنہ انخلا کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سینیٹ اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف قرارداد متفقہ منظور کی گئی جبکہ اپوزیشن نے بجٹ کو ظالمانہ قراردیا ۔ چئیرمین یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ یہ ایران کی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اسرائیلی حملوں کا نوٹس لینے اور اس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا،۔اسحاق ڈار نے اس بارے وزارت خارجہ کا بیان بھی پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ ایران پر...
بحرِ اوقیانوس کی تاریک گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی حقیقی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔ نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری "Titan: The OceanGate Disaster” ٹائٹن آبدوز سانحے کی وجوہات پر روشنی ڈالتی ہے جو جون 2023 میں پیش آیا تھا۔ یہ آبدوز جو مشہور ٹائٹینک کے ملبے تک جانے والے ایک تجارتی مشن پر روانہ ہوئی تھی، تقریباً 90 منٹ بعد سمندر کی 3,300 میٹر گہرائی میں تباہ ہوگئی تھی۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں معروف برطانوی مہم جو حامش ہارڈنگ، پاکستانی نژاد بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا، فرانسیسی غوطہ خور پال ہنری اور آبدوز کے مالک اسٹاکٹن...
سٹی 42 : سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیل کے حملے کیخلاف مذمتی قرار داد منظورکرلی گئی۔ سینٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایران پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی کنونشن کی خلاف ورزی کی، اسرائیل کا اقدام جنگی جرم ہے اور اس نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے دوسری جانب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس یوکرین کی فوجی حمایت پر بات کرنے کے لیے جمعرات کے روز کییف کے دورے پر پہنچے۔ جرمن پریس ایجنسی ڈی پی اے نے اطلاع دی ہے کہ یوکرینی حکام کے ساتھ ان کی بات چیت کا مرکزی موضوع نئی جرمن حکومت کے تحت برلن سے مزید فوجی امداد ہے۔ پسٹوریئس نے اپنی روانگی سے قبل ایک بیان میں کہا، "ہم یوکرین کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکے اور ایک ایسی پوزیشن میں آ سکے، جہاں روس سنجیدہ مذاکرات میں داخل ہونے کے لیے تیار ہو۔" پسٹوریئس نے یوکرین پر روس کی حالیہ تیز ترین...
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوگیا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بگ بیش لیگ کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابراعظم کے ساتھ معاہدے کرلیا ہے، جس میں ممکنہ طور پر بابراعظم کی کٹ دیکھائی گئی ہے۔فرنچائز سابق کپتان بابراعظم کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جلد جاری کرے گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلئے این او...

اردن کا اسرائیل کی جانب داغے گئے متعدد ایرانی ڈرون ناکارہ بنانے کا دعویٰ لیکن اردن نے ایسا کیوں کیا؟
اطلاعات کے مطابق اردن نے اسرائیل کی جانب داغے گئے متعدد ایرانی ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔ اے ایف پی کے مطابق اردن کی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’رائل ایئر فورس کے طیاروں اور فضائی دفاعی نظام نے جمعے کی صبح اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو روکا۔‘ مسلم ملک اُردن کے دارالحکومت میں اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد سائرن بجنے لگے جبکہ پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ اردن نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گا اور کسی بھی علاقائی تنازع...
مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کیا گیا تو اس دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، نعرے لگائے اور بجٹ دستاویزات کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ڈیسک پر بجٹ دستاویزات کی کاپیاں زور زور سے مار کر احتجاج کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کے باعث مائیک سسٹم بریک ڈاؤن کر گیا ہے جس کو ٹھیک کرانے کی لاگت کروڑوں میں ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن کی قیادت میں قومی اسمبلی کے ڈیسکوں پر بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں اپوزیشن...

اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے د ہرا معیار ترک کر دیں، سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے، عالمی برادری کو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے دوہرا معیار ترک کر دیں، ملک کو موجودہ بحرانوں میں دھکیلنے والے اب تنقید کر کے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر پاکستان کو قرض دینے سے روکا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے...
اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کے بعد خطے میں غیرمعمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے تحت ایران، عراق اور اردن سمیت کئی ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جب کہ متعدد عالمی ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ یا موڑ دی ہیں۔ اسرائیل، ایران، عراق اور اردن کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، درجنوں کمرشل پروازوں کا رخ بدل دیا گیا۔ ایئر انڈیا، فلائی دبئی، ایمیریٹس، قطر ایئرویز جیسی بڑی ایئرلائنز نے اپنی کئی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ فلائی دبئی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عمان، بیروت، دمشق، ایران اور اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں، جب کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانا محمد افضل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ حالیہ بجٹ تعلیم اور صحت کے لیے ناکافی ہے سندھ میں پہلے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اسکولز کی عمارتیں زبوں حالی کس شکار ہیں اسکولز اساتذہ کی قلت اور فرنیچر کی قلت کی باعث بچے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں سندھ میں تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا ہے سرکاری اسپتالز میں ادویات کی کمی ہے ڈسٹرکٹ میں علاج معالجہ کی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ سے لوگ علاج کے لیے حیدرآباد اور کراچی کا رخ کرتے ہیں مریضوں کے لیے ایمبولینسز بھی دستیاب نہیں ہے۔ ان خیالات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے وفاقی بجٹ پر تحفظات اور شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ17573ارب روپے حجم کے وفاقی بجٹ میں 8207ارب روپے سود کی ادئیگیوں کے لئے رکھے گئے ہیں جبکہ بجٹ خسارہ 3.9فیصد ہے جس کیلئے ملک و قوم کو مزید قرضوں کے شکنجے میں جکڑا جائے گا یہ بجٹ غریب عوام پر مہنگائی، بیروزگاری، اور معاشی بوجھ کا باعث بنے گاسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پینشن میں صرف7فیصد جبکہ ججز،اراکین اسمبلیز،سینیٹرز،وزراء اور بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں 600فیصد سے زائد اضافہ کہاں کا انصاف ہے اس میں صرف اشرافیہ، سرمایہ دار طبقے اور بیرونی قرضوں کو ریلیف دیا گیا...
چائنا کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ’’میری نظر میں کرپشن قتل سے بھی زیادہ سنگین جرم ہے کیونکہ قاتل صرف ایک شخص یا چند افراد کو قتل کرتا ہے لیکن ایک کرپٹ شخص پورے ملک کے معاشی نظام کو کھوکھلا کردیتا ہے اور یہ عمل پورے ملک کو قتل کردینے کے مترادف ہے اور کسی بلند مقام پر فائز ایک طاقتور شخص کو سرے عام سزا دینے عمل ہزاروں افراد کو کرپشن سے باز رکھتا ہے اور یہ عمل ملک کی ترقی اور بقا ء کے لئے بہت ضروری ہے ‘‘ میں جب یہ اقتباس پڑھ رہا تھاتو خبر نشر ہورہی تھی کہ ’’اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ دو لاکھ پانچ ہزار روپے سے بڑھا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی تاہم عدالت نے بار بار ضمانتوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے روبرو 5 اکتوبر کے جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں، آپ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے، کورٹ میں آنا پسند نہیں کر رہیں تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گی؟عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں...

ہائیکورٹ کی ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں ،موٹر سائیکلوں کو فٹنس سٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنیکی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کو ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو فٹنس سٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی جبکہ عدالت نے دوران سماعت ماحولیاتی تبدیلی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ موسم شدید گرم ہو چکا ہے، درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے، ہیٹ ویوز، کلائمٹ چینج اور دیگر خطرات ایک ساتھ موجود ہیں، ہمیں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں محکمہ ماحولیات سمیت متعدد محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے حکم دیا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) وزیرمملکت ریلویز ووزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہرکیانی نے وزیرمملکت خزانہ کے طورپراپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔(جاری ہے) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے بعدوزیرمملکت ریلویز ووزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہرکیانی نے جمعہ کووزارت خزانہ میں وزیرمملکت خزانہ کے طورپراپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نےایک سےزائدسنگل میٹرزکاریکارڈمرتب کرنےکا فیصلہ کر لیا۔ ایک گھر میں ایک سے زیادہ میٹرز نصب ہونے کی صورت میں ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق لیسکو نےایک سےزائدمیٹرزکاریکارڈمرتب کرنےکیلئےنیاسافٹ ویئرلانچ کردیا، سافٹ ویئر میں دو یا تین میٹرز ہونے پر حوالہ نمبرز کا اندراج کیا جا سکے گا۔لیسکو کے تمام میٹر ریڈرز کو نئے سافٹ ویئر کیمطابق ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریکارڈمرتب ہونےپرنیپراقوانین کےتحت 2یا 3میٹرزہونےکی جانچ پڑتال کی جائیگی۔پڑتال کےذریعےزیادہ میٹرزکوپروٹیکٹوکیٹیگری کیلئےنصب کرنےکی نشاندہی ہوسکے گی۔جانچ پڑتال کےدوران زیادہ میٹرز ہونےسےعمارت کےپورشنز وخاندانوں کااندازہ ہو جائیگا۔پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کیلئےنصب ہونیوالےمیٹرزپرنیپراقوانین کےتحت کارروائی کی جاسکےگی۔لیسکوکےسافٹ ویئرکےاستعمال کیلئےنئےموبائل فونزخریدنےکی منظوری دےرکھی ہے۔موبائل فونزکی مددسےریڈنگ سیکشن کوصارفین کاریکارڈمرتب کرنےمیں مددملےگی۔ پاکستان کی ایران پر اسرائیلی...
دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا ہے کہ بھارتی مسافر طیارے کوحادثے پر ہمیں افسوس ہے۔ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا مان گئی کہ پاکستان نے 24 گھنٹوں میں بھارت کو شرمسار کیااور بری طرح شکست دی، امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خطے میں بحران پیدا ہوگیا ہے، دنیا خطرنا ک جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رانا احسان افضل نے کہاکہ بھارت نے مسافر طیارے کے حادثے کا الزام پاکستان پر لگایا تو اس کی ساکھ مزید خراب ہوگی اور اسے مسخرا سمجھا جائے گا، موجودہ بجٹ عوام دوست ہے مگر ارکان پارلیمینٹ کی معقول تنخواہیں ہونی چاہیں، ساتھ ساتھ بڑھتی رہی تو بہتر ہے مگر ایک ہی بار...
کراچی(اوصاف نیوز)توانائی کے شعبے میں لوکلائزیشن اور جدت کے فروغ کے عزم کے ساتھ کے۔الیکٹرک نے بدھ کو انرجی پروگریس اینڈ انوویشن چیلنج (EPIC) 2025 کے گرینڈ فائنل کی تقریب منعقد کی۔ سخت جانچ پڑتال کے بعد 10 میں سے تین بہترین منصوبے منتخب کیے گئے اور انہیں بالترتیب 15 لاکھ، 10 لاکھ، اور 7 لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات دیے گئے۔ پہلا انعام NUST کی ٹیم کو دیا گیا، جنہوں نے ایک جدید اور ٹیمپر پروف پی ایم ٹی پر مبنی لوڈشیڈنگ کا حل تیار کیا۔ اس ٹیم کی قیادت عبدل ہادی اور سید عبدل حسیب علی نے کی۔ دوسرا انعام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیم نے حاصل کیا، جس کی قیادت ڈاکٹر عبدالرؤف بھٹی...
سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور کامیڈین کپل شرما کو ٹی وی پر بڑا بریک تھرو دلوانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ایک حالیہ وی لاگ میں سدھو نے پہلی بار تفصیل سے بتایا کہ وہ ‘دی کپل شرما شو’ کا حصہ کیسے بنے اور اس کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی۔ وی لاگ کے دوران سدھو نے انکشاف کیا کہ یہ خود کپل شرما ہی تھے جنہوں نے ان سے رابطہ کیا اور شو کا حصہ بننے کی درخواست کی۔ سدھو کے مطابق چینل نے کپل کو شو دینے کے لیے ایک شرط رکھی تھی کہ نوجوت سنگھ سدھو کو شو کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، انہوں نے خطے میں امن، مذاکرات اور استحکام کے فروغ کے لیے خلیجی ریاست کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ یہ اعلیٰ سطحی ملاقات وزیر اعظم کے جمعرات کو ابوظہبی کے ایک دن کے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر ہوئی، جس کا مقصد دوست ممالک کے لیے پاکستان کے شکرگزاری کی تصدیق کرنا تھا، جنہوں نے نئی دہلی کے ساتھ حالیہ تعطل کے دوران اسلام آباد کے موقف کی حمایت کی۔ یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ بعد...
پاکستان شوبز کے اداکار و ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ان کی اہلیہ اقرا عزیز ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں یاسر حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس آدمی کی سب سے بڑی کامیابی اسکی بیوی ہے‘۔ یاسر نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ میری سب سے بڑی کامیابی میری بیوی ہے اور میں اس بات کو سچ مانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ اقرا ہی میری سب سے بڑی طاقت ہے کیونکہ جب میں کوئی بھی کام کرتا ہوں تو وہ اس ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی طیارے کی دیکھ بھال ترک کمپنی کے ذمے ہونے کا بھارتی دعویٰ غلط ثابت ہوا۔جمعرات کو بھارتی شہر احمد آباد سے لندن روانہ ہونے والا ایئر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 241 افراد جاں بحق جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ طیارہ ترک کمپنی ‘ترکش ٹیکنک’ کی زیر نگرانی مرمت کیا گیا تھا، تاہم ترک خبر رساں ادارے کی فیکٹ چیک ٹیم نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔حادثے کے بعد بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متعدد گمراہ کن ویڈیوز اور...
تہران(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے صیہونی فضائیہ کے حملوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اپنے تلخ اور دردناک تقدیر کی بنیاد رکھ دی ہے،اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی،ایرانی سپریم لیڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح صہیونی ریاست نے ہماری سرزمین پر شیطانی اور خون آلود ہاتھوں سے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔ دشمن نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی فطرت کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کر دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔للہ نے چاہا تو ایران کی مسلح افواج کے مضبوط...
— فائل فوٹو سندھ کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ کے مجموعی بجٹ کا تخمینہ تقریباً 37 کھرب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا کل تخمینہ 1018 ارب روپے لگایا گیا ہے، وفاقی حکومت سے 76 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹس ملنے کا تخمینہ ہے، غیر ملکی منصوبہ جاتی امداد کے تحت 366 ارب روپے ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی گرانٹس اور غیر ملکی امداد سمیت کل ترقیاتی بجٹ 1018 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ذرائع نے بتایا...
بجلی کی قیمت کم، پیٹرول لیوی ختم کی جائے ،ایک سو گیارہ محکموں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینا افسوس ناک ہے ایف بی آر محکمہ ختم اور سود کی شرح آدھی کر دی جائے تو ٹیکس زیادہ جمع ہونگے، قرض ختم ہوجائیگا،پریس کانفرنس جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی سے ہم غربت کی لکیر سے چار فیصد نیچے آ گئے ہیں گیارہ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن اپنی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ایک سو گیارہ محکموں کو کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینااور سپیکر و چیرمین سینٹ کی تنخواہوں...
ضلع کرم میں بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ ، ایک حملہ آورگرفتار،دیگر حملہ آور فرار انہیں اسلحہ طالبان نے فراہم کیا اور پوسٹ پر حملے کا کہا تھا،گرفتار دہشتگرد کا اعتراف خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے حسین میلہ میں دہشت گردوںنے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔گرفتار دہشتگرد نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اسلحہ طالبان نے فراہم کیا تھا اور پوسٹ پر حملے کا کہا تھا۔ذرائع کے مطابق اپر کرم میں افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملحقہ ضلع کرم کے لقمان خیل تنگی کے علاقے حسین میلا سے دہشت گردوں نے داخل ہوکر فورسز کے پوسٹ پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ...
ٹیکس دینے والوں سے مزید ٹیکس لینے کی تیاری،فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز پر 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا،چیئرمین ایف بی آر وِد ہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانے کی رقم میں دس گنا اضافہ تجویز،ہر خلاف ورزی پر 10 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا وفاقی حکومت کے نئے مجوزہ قانون فنانس بل کے تحت ان افراد پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکے گا جو مقررہ وقت پر اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے۔فنانس بل 2025 میں تجویز کردہ اِن تبدیلیوں کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام، نقد لین دین کی حوصلہ شکنی اور معیشت کی مکمل دستاویز بندی کو فروغ دینا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے...
خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گریڈ 1 سے 16 تک کے اہلکاروں کی تنخواہیں براہ راست پنجاب پولیس کے برابر کی جائیں گی، جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اسپیشل الاؤنس میں اضافے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قبائلی اضلاع میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 16 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس فنڈ سے پولیس کو جدید اسلحہ، ٹریننگ اور انفراسٹرکچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔...
لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران محکمہ ماحولیات کو ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو فٹنس اسٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں محکمہ ماحولیات سمیت متعدد محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ انڈسٹریل یونٹس میں نصب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی کارکردگی پر باقاعدہ سروے کیا جائے تاکہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی ہو سکے۔ سماعت کے دوران جوڈیشل واٹر کمیشن کے رکن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایل ڈی اے نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت مستقل رہائش کے لیے درخواست کے ساتھ طبی معائنہ کا فارم جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس تبدیلی کے بعد امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کو دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کروانا ہوگا۔امریکی امیگریشن حکام کے مطابق یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ جیسے اہم اور قومی نوعیت کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ناگزیر ہے، تاہم خیبرپختونخوا کی قیادت کو اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت نہ دینا بدنیتی کی بدترین مثال ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ’جعلی حکومت کی بدنیتی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی وہ رہنما ہیں جن کے نظریے اور وژن کو عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا۔ بجٹ میں ان کی رائے اور وژن کو شامل کرنا آئینی، سیاسی اور اخلاقی طور پر ضروری ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کو ان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد امریکا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے خود کو ان حملوں سے مکمل طور پر لاتعلق قرار دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کی گئی حالیہ فضائی کارروائی میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں ہے، اور امریکا کی اولین ترجیح خطے میں موجود اپنے فوجیوں کی حفاظت ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں واضح کیا کہ آج رات اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی، جس میں امریکا شریک نہیں تھا۔ ہماری بنیادی ترجیح مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فورسز کی سیکیورٹی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے اس کارروائی سے قبل امریکا کو آگاہ...
امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ایرانی حملوں پر دفاع کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کے دفاع میں مدد کرے گا۔ فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں واشنگٹن ملوث نہیں، ایران جوہری بم نہیں بنا سکتا، ہم مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے، فضائی حملوں میں جوہری اور 6 فوجی ادون کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے...
سندھ اور خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، دونوں صوبوں میں وفاق کی طرز پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 504 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی کے میگا ترقیاتی منصوبوں کے لیے 21 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 2 ہزار ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس کے لیے زیادہ فنڈ مختص کیے جائیں...
بانی پی ٹی آئی نے کے پی بجٹ پر 4 پارٹی رہنماؤں کو آج طلب کرلیا۔ ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے مطابق علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، شبلی فراز اور مزمل اسلم کو طلب کیا گیا ہے۔ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد بجٹ منظور کیا جائے گا۔ Post Views: 3
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائی کے منصوبے کا پہلے سے علم تھا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے اس آپریشن میں کسی قسم کا کردار ادا نہیں کیا۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر نظر ثانی کرے گا اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کی راہ اپنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے، اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔" ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی سیاسی تجزیہ کاروں نے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔...
سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تحت 152 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز PK-764 جدہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازوں کا آغاز ایئرپورٹ پر سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے حاجیوں کا استقبال کیا اور انہیں گل دستے اور ہار پہنائے۔ اس سال بلوچستان سے 2,786 عازمین حج نے سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا۔ حج آپریشن کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ پر کل 18 پروازیں آئیں گی، اور آخری پرواز 5 جولائی کو پہنچے گی۔ حاجیوں نے گفتگو میں پاکستان اور سعودی حکومت کی جانب سے کیے...
ایران پر اسرائیلی حملے کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ برینٹ خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئی ہیں، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ Post Views: 2
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائےگا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جارہا، خیبرپختونخوا میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا، عوامی مینڈیٹ پر خیبر پختونخوا میں ہم نے عوامی حکومت بنائی۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رخنے ڈال رہی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقاتیں نہیں کروائی جاتی،...
سندھ اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مالی سال 26-2025 کا صوبائی بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، اس سال سندھ کا کل بجٹ تقریباً 3.7 کھرب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ اہم بجٹ تجاویز: ترقیاتی بجٹ: – کل ترقیاتی بجٹ 1,018 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع – وفاقی حکومت سے 76 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹس – غیر ملکی امداد کے تحت 366 ارب روپے کی فراہمی متوقع ترقیاتی منصوبے: – صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 520 ارب روپے مختص – ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے 55 ارب روپے کی تجویز – کل...
پنجاب کا نیا بجٹ ڈرافٹ تیار لیکن کسانوں کی پرانی ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئیں جب کہ کسانوں کے ترقیاتی فنڈ کے 20 ارب روپے سے زائد رقم غیرقانونی طور پر روک لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ فنانس پنجاب نے گنے کی ترقی کے لیے مختص 20 ارب 33 کروڑ 50 لاکھ روک رکھا ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2024-25 نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق بیس ارب سے زائد فنڈ غیر قانونی طور پر روکا گیا ہے، آڈٹ رپورٹ میں مالیاتی اسکینڈل پنجاب گنے کی ترقیاتی سیس قواعد 1964 کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے گنے کی ترقی کے لیے اکٹھا کیا گیا اربوں روپے کا فنڈ متعلقہ ڈسٹرکٹ...
ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اہم حامی امریکا اسرائیل کی مہم جوئی کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔ ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کو جواب دینا ایران کا حق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ عالمی سلامتی کو شدید خطرے سے دوچار کرتا ہے، امریکا کے تعاون اور منظوری کے بغیر اسرائیلی جارحانہ حملے ممکن نہیں تھے، امریکی حکومت کو بھی اسرائیلی حملوں اور اُس کے نتائج کا ذمہ دار ٹہرایا جائے گا۔ ایران کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے...
اپنے ایک جاری بیان میں عمانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم کا یہ قدم واضح طور پر سفارتی عمل کو سبوتاژ کرنے اور ایک گہرے بحران کو بھڑکانے کیلئے دانستہ کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عمان کی وزارت خارجہ نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ عمان نے اس حرکت کو خطرناک اشتعال انگیزی، احمقانہ، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دیا۔ عمان نے صیہونی حملے کو جارحانہ و ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے علاقائی استحکام کے لئے خطرے سے تعبیر کیا۔ عمان نے اعلان کیا کہ یہ حملہ اس وقت انجام پایا جب ایران اور امریکہ کے مابین جوہری مذاکرات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ احسن اقبال اور ان کی جماعت نے معیشت کو جس طرح تباہ کیااس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،اعداد و شمار کے گورکھ دھندے سجا کر عوام کو بہلایا پھسلایا جا سکتا ہے نہ ہی معیشت کی بربادی کے حقیقی مجرم اپنی کھال بچا سکتے ہیں۔ احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ منصوبہ بندی کے وزیر مینڈیٹ چور سرکار کے “گوئبلز” بننے کی کوشش کررہے ہیں،معیشت کی حقیقی حالت کو عوام مینڈیٹ چور سرکار کے وزیروں سے بہتر جانتے ہیں، گزشتہ 3برس سے عوام ان مجرموں کی نااہلی، نالائقی اور نہایت ناقص فیصلہ سازی کا خمیازہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخو ا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج سہ پہر 3 بجے پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ کی منظوری کیلیے پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ برائے مالی سال 26-2025 آج سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 8 بجے طلب کرلیا ہے جس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلیے پارلیمانی اراکین کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کو بجٹ پر اعتماد میں لیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع...

اسرائیلی فضائی حملے میں عورتیں ، بچے ، فوجی کمانڈرز ، جوہری سیائنسدان شہید ،کئی عمارتیں تباہ،ملک میں ایمرجنسی نافذ
تہران (اوصاف نیوز) اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرتے ہوئے جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ان حملوں میں فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور عورتیں بچے شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی، دوسری طرف اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی فوجی عہدیدار کے...
ایران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2025ء) اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کرتے ہوئے اہم تنصیات کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے نتیجے ایران کی جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت متعدد فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور عام شہری جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال سے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہڈ کینسر میڈیسنز کے وفدنے ملاقات کی ۔ وفد میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہیڈکوارٹر اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہسپتال سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل تھے۔ مصطفی کمال نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ پاکستان کو 2025 کے اس پروگرام میں منتخب کیا گیا ہے۔پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کے لیے منتخب کیا جانا ایک اہم سنگ میل ہے۔ میں اس کامیاب انتخاب پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس مقصد کے لیے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہڈ کینسر میڈیسنز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کی پوری کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ سے فنانس بل کی منظوری سے قبل اس میں شامل سخت اور کاروبار مخالف ٹیکس اقدامات کو واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی استحکام کے پیش نظر، ملک کو ایک کاروبار دوست، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے والا اور معاشی ترقی پر مبنی مالیاتی پالیسی فریم ورک کی ضرورت ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس ہدف کا حصول صرف اسی صورت ممکن ہے کہ جب صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کو مشاورت کے عمل میں شامل کیا جائے۔ تاہم انہوں نے اپنے اس افسوس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے ضلع جنوبی کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ ماضی کی طرح آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیاہے، موجودہ اور ماضی کے بجٹ میں کوئی فرق نہیں، ملک میں فوجی اور سول حکومتوں کے تیار کردہ تمام بجٹ عالمی مالیاتی اداروں کی نگرانی میں تیار کیے جاتے ہیںجن میں عوام کے لیے کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں، یہ بظاہر الگ لیکن اقتدار کے لیے ایک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی پارٹیوں میں بنیادی فرق نظریہ اور کارکنان کی تربیت کا...