2025-11-03@14:19:41 GMT
تلاش کی گنتی: 43219
«صدر مسعود پزشکیان نے»:
(نئی خبر)
پنجاب بھر، خصوصاً لاہور میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ بن چکی ہے۔ فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ پر قابو پانے کے لیے ایک جامع اور بھرپور گرینڈ آپریشن جاری ہے، اسموگ سے نمٹنے کے لیے حکومت اسموگ گنز کا استعمال کر رہی ہے۔ شہر کی بڑی شاہراہوں پر بڑے ٹرکوں کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین نے اس پر خبردار کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اینٹی اسموگ یا واٹر کینن گنز کے استعمال سے لاہور کو درپیش پانی کے بڑھتے ہوئے بحران میں مزید شدت آسکتی ہیں کیونکہ یہ...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا، جبکہ باقی ارکان بھی زیر غور ہیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے مسلسل دہشت گردی ہو رہی ہے، جس کے باعث شہادتیں ہو رہی ہیں۔
— تصویر بشکریہ رپورٹر فرانسیسی سفارتخانے نے سندھ طاس کے فرانسیسی آثار قدیمہ کے مشن (MAFBI) کے تعاون سے 2 تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔مذکورہ تقریبات سندھ کے چنوں دڑو میں آثار قدیمہ کی کھدائی کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئیں جو کہ فرانسیسی و پاکستانی تعاون کی تاریخ میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔پہلی کانفرنس ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ سولائزیشنز (TIAC)، قائداعظم یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ TIAC کی کامل تنظیم اور بھرپور پروگرام کو اس سائنسی کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ اور پروفیسرز نے سلام پیش کیا۔منگل کو منعقدہ دوسرے پروگرام میں پاکستانی اور فرانسیسی ماہرین کو ایک وسیع بحث کے لیے اکٹھا کیا۔ سیشن کا آغاز پاکستان میں فرانسیسی...
ویب ڈیسک:حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ذریعے تین سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ فیصلہ وزیر تجارت جام کمال خان کی ِزیر صدارت ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ ذاتی سامان، منتقلیِ رہائش اور تحفہ سکیم کو صرف ان پاکستانیوں تک محدود کیا جائے جو واقعی بیرون ملک رہتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ درآمد شدہ گاڑی متعلقہ اوورسیز پاکستانی کے نام پر اس کی رہائش کے ملک سے روانگی سے کم از کم چھ ماہ قبل رجسٹر ہونا لازمی ہو گی۔اجلاس میں وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کے علاوہ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے تین ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دیں۔اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اسی طرح سول جج مریم شہریار کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کیلئے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کیا گیا۔اسلام آباد...
پشاور: سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ سابق...
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور بعد ازاں مخصوص نشستیں بھی چھین لی گئیں۔ انہوں نے عدلیہ پر زور دیا کہ وہ آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ان کے بقول جب تک ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام نہیں کریں گے، ملک درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ ممکن نہیں ہوگا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کل سب سے پوچھ ہوگی اور بڑے منصب پر براجمان افراد کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ انہیں پارٹی کے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائیوں پر بھی گفتگو ہوئی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ سپیکر ملک احمد خان نے کاروبار میں آسانی کے لیے ای بز متعارف کرانے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر ان کی تعریف کی۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا...
ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ صدر آصف زرداری نے بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت چار دہشت گردوں کے ہلاک کئے جانے کو قوم کے عزم و استقامت کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں ایک اور نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے، وطن کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے جانفشانی سے برسرپیکار سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتا...
پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔سموگ کی شدت کے باعث فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان میں فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی، لاہور بدستور دنیا کے آلود شہروں میں سرفہرست رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس485 ریکارڈ کیا گیا۔بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر براجمان رہا، اے کیو آئی445 تک پہنچ گیا، فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس833تک پہنچ گیا، گوجرانوالہ میں اے کیو آئی764 اورملتان میں305ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات تیز کر دیئے گئے، پبلک مقامات اور اہم شاہراہوں پر ڈرائی سویپنگ پر پابندی لگا دی، شاہراہوں پر چونے سے صفائی کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جاری مذاکرات میں تاحال کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوسری جانب سے ضد یا بھارت کی پراکسی کے طور پر کردار ادا کیا جا رہا ہے، تو ایسی صورت میں امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ قطر کے وزیر دفاع اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کے مطابق، دونوں دوست ممالک کی کوشش ہے کہ بات چیت میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے مذاکرات کا نیا دور: قطر اور ترکیہ کے...
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ماسکوٹ ڈیزائن مقابلہ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز لیون ویروئے فرنینڈس کا “حبیبی اور حبیبتی” ڈیزائن فاتح قراردبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے زیرِ اہتمام ماسکوٹ ڈیزائن مقابلے کا نتیجہ جاری کر دیا گیا۔ اس تخلیقی مقابلے میں لیون ویروئے فرنینڈس کے ڈیزائن “حبیبی اور حبیبتی” کو فاتح قرار دیا گیا، جو اب لیگ کے سرکاری ماسکوٹ کے طور پر آئندہ سیزنز میں پیش کیا جائے گا۔ یہ منفرد مقابلہ 4 جولائی سے 21 ستمبر تک جاری رہا، جس میں متحدہ عرب امارات کے مختلف اسکولوں کے طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ ہزاروں انٹریز موصول ہوئیں، جنہوں نے نوجوان نسل کے اندر کرکٹ کے شوق، تخلیقی صلاحیتوں...
بھارت میں سمندری طوفان ’مونتھا‘ کے سبب متعدد ریاستوں میں اسکولوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر عارضی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ کن ریاستوں میں اسکول بند ہیں؟ ذرائع کے مطابق، آندھرا پردیش، اڈیشہ، جموں، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ چنئی میں اسکول 30 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ اوڈیشہ میں بھی تمام تعلیمی ادارے 30 اکتوبر تک بند رکھنے کا حکم جاری ہوا ہے، تاہم امکان ہے کہ تعطیلات جمعرات کے بعد بھی بڑھا دی جائیں۔ آندھرا پردیش کے اضلاع بپتلا، وائی ایس آر کڈپہ، پرکاشم،...
بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔علاوہ ازیں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 4 دہشت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی نور ولی کے نائب اور انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے داخلی علاقے میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 4 خارجی دہشت گرد مارے گئے، جن میں سے ایک انتہائی مطلوب کمانڈر امجد بھی شامل تھا۔ یہ کارروائیاں پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کا تعلق بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے نیٹ ورک سے تھا اور انتہائی مطلوب کمانڈر امجد اسی...
پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک خاص سرپرائز دیا ہے۔ عاصم نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ اپنے نئے نام ’’عاصم علی‘‘ کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں ایک نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’’آج اپنی سالگرہ پر میں آپ کو کسی خاص سے ملواتا ہوں۔ اب تک آپ عاصم اظہر کو جانتے تھے، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے میرا سچا اور حقیقی روپ۔‘‘ ویڈیو میں ان کی والدہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو بیٹے کے اس نئے سفر پر بات کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ ویڈیو...
لاہور (نامہ نگار)حکومتِ پنجاب نے مختلف محکموں کے لیے پانچ نئے پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے درج ذیل اراکینِ صوبائی اسمبلی کو بطور پارلیمانی سیکرٹری تعینات کیا ہے: تیمور علی خان (ایم پی اے، پی پی-79، سرگودھا) — محکمہ خزانہ عرفت اقبال (ایم پی اے، پی پی-44، سیالکوٹ) — محکمہ سیاحت نوید اشرف (ایم پی اے، پی پی-50، سیالکوٹ) — خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم جعفر علی ہوچا (ایم پی اے، پی پی-102، فیصل آباد) — سماجی بہبود و بیت المال عاصمہ ناز (ایم پی اے، ڈبلیو-326) — محکمہ صحت و آبادی نوٹیفکیشن...
باجوڑ: پاک-افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے 29 اور 30 کی درمیانی شب باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنۃ الخوارج کے گروہ کی دراندازی کے خلاف موثر کارروائی کی گئی اور ان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر متوقع اقدام کے تحت فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہوں نے محکمہ دفاع (ڈیپارٹمنٹ آف وار) کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے تجربات کا عمل فوراً شروع کیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو ان تمام ممالک کے برابر ہونا چاہیے جو پہلے سے ہی جوہری ٹیسٹنگ کے پروگرام رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق عالمی طاقتوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ امریکا اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
کراچی: شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ واقعے میں ٹریفک اہلکار کے روکنے کے باوجود ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ کراچی میں جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نافذ کیے جانے کے باوجود ہیوی ٹریفک کے باعث ہونے والے حادثات رک نہیں پا رہے۔ تازہ واقعے میں کورنگی کے علاقے انڈس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کوٹکرماردی، جس کے باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک...
جماعتِ اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ای ٹریفک چالان کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری پہلے ہی ٹوٹی سڑکوں اور غائب ٹریفک نشانات کے عذاب میں مبتلا ہیں، اب ان پر بھاری چالان مسلط کر کے مزید ظلم کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے محمد فاروق نے مؤقف اختیار کیا کہ غریب موٹر سائیکل سواروں پر ہزاروں روپے کے چالان لگانا ظلم ہے۔ پنجاب میں یہی خلاف ورزی 200 روپے میں ختم ہوتی ہے، لیکن سندھ میں 5 ہزار کا جرمانہ لگایا جا رہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے؟...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے ایک جوہری صلاحیتوں والے بحری ڈرون کا تجربہ کیا ہے جسے “پوسائیڈن” کہا جاتا ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر تابکار سمندری لہروں کو جنم دے کر ساحلی علاقوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق یہ اعلان جوہری طاقت سے چلنے والے کروز میزائل کے کامیاب آخری تجربے کے چند دن بعد آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ہم نے ایک اور وعدہ انگیز نظام “پوسائیڈن” بحری ڈرون کا اضافی تجربہ کیا ہے۔ یہ ایسا ڈرون ہے جسے روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ ماسکو نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار بھی جوہری طاقت سے چلتا ہے اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جس کے بعد استنبول میں جاری سفارتی سرگرمیوں میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز رہنے کے باعث پاکستانی وفد نے آج وطن واپس لوٹنا تھا، تاہم ترکیہ کے حکام نے فریقین سے درخواست کی کہ وہ بات چیت کا عمل ترک نہ کریں اور قیام میں توسیع کریں۔ ترکیہ کی اس سفارتی کوشش کے نتیجے میں پاکستانی وفد نے فی الحال استنبول میں ہی قیام کا فیصلہ کیا اور مذاکراتی عمل کو ایک اور موقع دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام نے بھی مذاکرات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے 3 ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اسی طرح سول جج مریم شہریار کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔ شہری پر جھوٹا مقدمہ، ایس ایس پی سمیت 4 پولیس افسر...
دنیا بھر میں مقبول ہارر ایڈونچر ویب سیریز ’اسٹرینجر تھنگز ‘کے آخری سیزن کے لیے نیٹ فلکس نے عالمی سطح پر شائقین کے لیے خصوصی تقریبات اور عالمی پریمیئر کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سیریز کے فائنل سیزن کا عالمی پریمیئر 6 نومبر 2025 کو لاس اینجلس میں ہوگا، جس دن کو مداح “اسٹرینجر تھنگز ڈے” کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ اسی دن شو کے کردار ’وِل بائرز‘ کو ’اپ سائیڈ ڈاؤن‘ یعنی دوسری دنیا میں لے جایا گیا تھا۔ پریمیئر کے موقع پر اس سیریز کے تخلیق کار ڈفر برادرز اور کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گے، جبکہ سیزن 5 کے پہلے پانچ منٹ مداحوں کو دکھائے جائیں گے۔ تقریب...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد چین پر عائد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ نے بتایا کہ ٹیرف 57 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ٹرمپ نے ملاقات کو "انتہائی مثبت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان متعدد اہم امور پر اتفاق ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک نے سویابین کی خریداری دوبارہ شروع کرنے اور نایاب معدنیات کی تجارت میں رکاوٹیں ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ امریکی صدر نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ سال اپریل میں...
سپریم کورٹ نے افغان شہری سے کرنسی ریکوری سے متعلق کسٹمز کی اپیل نمٹا دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، وکیل یوسف علی نے مؤقف اپنایا کہ جس سے کرنسی بازیاب کروانی تھی وہ افغانستان جا چکا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ یہاں تک ہی رہیں، افغانستان تک جانے کی کیا ضرورت ہے؟ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ اگر وہ افغانستان جا چکا ہے تو رہنے دیں نا، وکیل نے کہا کہ میر اسلام الیاس 2023 میں افغانستان سے پاکستان آیا تھا۔ ٹربیونل اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرنسی ریکوری کی درخواست خارج کی تھی، ہائی کورٹ اور ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ...
عوام کی صحت سے کھیلنے والے شخص کو عبرتناک انجام کا سامنا۔ سینئر سول جج محمد ضیاء خان نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 4 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ یہ بھی پڑھیں:کیا برائلر چکن واقعی قوت مدافعت کم کرتا ہے؟ عدالتی حکم کے مطابق اگر ملزم جرمانہ ادا نہ کر سکا تو اسے مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کی تھی، جس نے ملزم کو مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ اتھارٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملزم عوام کو بیمار اور غیر معیاری گوشت فروخت کر کے منافع...
اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیوگرافی ہوئی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل ان کی شوٹنگ کے دوران حالت بگڑی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا دراصل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے اگلے روز ان کی انجیوگرافی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ صبا قمر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہر حالات کا سامنا کرلیں گے تاہم اکثر ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہم بیمار پڑجاتے ہیں اور یہ لازمی نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پھلوں کے بنے ہوئے ملک شیک عام طور پر ایک صحت بخش مشروب سمجھے جاتے ہیں جو توانائی اور غذائیت دونوں فراہم کرتا ہے، تاہم امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق نے اس حوالے سے ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف کیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ملک شیک میں کیلا شامل کیا جائے تو یہ مشروب کے صحت بخش اثرات کو نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے، خاص طور پر وہ فائدے جو دل اور دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین نے اپنی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ دودھ میں مختلف پھل شامل کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور غذائی اجزا کس حد تک...
عرفان ملک:لاہور سمیت پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افغانوں کی تلاش, پنجاب پولیس کو 1لاکھ 96ہزار 975 افغانوں کا ڈیٹا فراہم کیا گیا. وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ افغانیوں کے پاس پی آر او کارڈز دستیاب تھے، سپیشل برانچ نے 1لاکھ 16 ہزار 896 افغانیوں کی چیکنگ کی گئی۔ مذکورہ افغان باشندوں کے پاس پروف آف ریزیڈینس موجود تھا، پنجاب بھر سے ابتک 94ہزار 167 افراد کو ڈی پورٹ کیا جاسکا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز پولیس کی جانب سے 36088 افغانوں کو پکڑ کر ڈی پورٹ کیا گیا، رضاکارانہ طور پر جانیوالے افغانوں کی تعداد 58079 ریکارڈ کی گئی۔ پی او آر کارڈز رکھنے والے 1لاکھ سے...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتِ حال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہر بڑا ترقیاتی منصوبہ چھوٹے شہروں سے شروع کیا جا رہا ہے، پنجاب میں کاروبار کا بہترین پوٹینشل موجود ہے اور سرمایہ کاروں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ملکی اور غیرملکی...
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آج بھی پیش نہیں کی جا سکے گی۔ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کا مرحلہ یکم نومبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے کل 31 اکتوبر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی بھی شریک ہوگی۔اجلاس میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر حتمی مشاورت کی جائے گی، چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پی پی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان نہیں کیاپاکستان...
گلوکار عاصم اظہر نے نیا نام اور اپنا پہلا انڈیپنڈنٹ میوزک البم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک خاص اعلان کیا ہے۔ عاصم نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک سب عاصم اظہر کو جانتے تھے اب ’عاصم علی‘ کو جانیں گے۔ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا، ’’آج اپنی 29ویں سالگرہ پر میں آپ کو کسی خاص سے ملواتا ہوں۔ اب تک آپ عاصم اظہر کو جانتے تھے، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے۔ میرا سچا اور حقیقی روپ۔‘ on my 29th birthday today, i want...
پاکستان کی پہلی نیشنل پیرا کک باکسنگ ٹیم نے ورلڈ بودو مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ اور 2 سلورمیڈلز جیت لیے۔ اسپیشل کھلاڑیوں نے 2 ٹائٹل فائٹس جیت کرملک کا نام روشن کردیا۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں انٹرنیشنل ہینڈ ٹو ہینڈ کمباٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آذربائیجان فیڈریشن کے تحت منعقدہ چیمپئن شپ میں نو ممالک نے شرکت کی۔ کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے سات باصلاحیت اسپیشل کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ملک کی اسپورٹس تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل بھی قائم کیا۔ تمام اسپیشل قومی کھلاڑیوں نے میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے، جنگ چھیڑ رہا ہے۔ العربیہ کو انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئی دہلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد موجود ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں۔ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپورجواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )استنبول مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے اعلان نے عالمی میڈیا میں دوبارہ توجہ حاصل کرلی ۔برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو مزاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے سرکاری میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے پر اتفاق ہوگیا ہے۔بی بی سی نے پی ٹی وی نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق، مذاکرات میں توسیع کا فیصلہ میزبان ملک ترکی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد جس نے آج استنبول سے روانہ ہونا تھا، اب وہیں ٹھہرے گا اور مذاکرات میں حصہ...
سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستانی فوج کو خبردار کیا اور افغانستان کی حمایت کی پیشکش کی۔ یہ ویڈیو زیادہ تر افغان اور بھارتی حامی صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی تھی۔ روسی صدر پیوتن کی پاکستان اور پاک فوج کو کھلی اور براہ راست دھمکی، اب اگر افغانستان پر حملہ کیا تو جواب صرف کابل سے نہیں ملے گا، ماضی قریب میں تو ہمیں اتنے سنگین نتائج کی دھمکی کسی نے نہیں دی، پاکستان کیلئے بہت نازک اور خطرناک صورتحال ہے، یہ صرف روس کا موقف نہیں چین کا بھی یہی… pic.twitter.com/fWB0VhGNvo — Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) October 29, 2025 حقائق کی...
ویب ڈیسک:پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیلئے میزبانوں کی درخواست پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد جو استنبول سے وطن واپسی کے لیے تیار تھا، اب مزید قیام کرے گا، پاکستان نے میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کو دوبارہ جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم اس بار بھی مذاکرات پاکستان کے اُسی مرکزی مطالبے پر ہوں گے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کاروائی کرے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ...
نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناقد، وولے شوئینکا (Wole Soyinka) نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا امریکی ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ لاگوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 91 سالہ ادیب نے بتایا کہ ان کا ویزا ایک تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ یوگنڈا کے آمر عیدی امین سے کرنے پر منسوخ کیا گیا، میرے پاس اب کوئی ویزا نہیں، مجھے پابندی کا سامنا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ عیدی امین ایک بین الاقوامی قد کاٹھ رکھنے والے شخصیت تھے، ایک ریاستی رہنما تھے، اس لیے جب میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عیدی امین کہا تو میں سمجھا کہ میں ان کی تعریف کر رہا ہوں...
کھانے کی ٹیبل پر کیک کے آخری ٹکڑے نے امریکی جوڑے کی 25 سالہ شادی ختم کروادی۔ خاتون نے کیک کا آخری ٹکڑا نہ ملنے پر شوہر سے طلاق لے لی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر ’AITAH‘ نامی پیج کی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں 46 سالہ خاتون نے بتایا کہ میرا اکثر میرے 48 سالہ شوہر کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا، میرے شوہر نے شادی کی سالگرہ پر ہمارے جھگڑے کو ختم کرنے کی خاطر ٹریپ پلان کیا، تاہم انہوں نے اسی ہوٹل کا انتخاب کیا جس کے حوالے سے ہم نے سوچا تھا کہ ہم یہاں کبھی نہیں جائیں گے۔...
سندھ ہائیکورٹ نے ایس آئی یو اہلکاروں کی جانب سے شہری کے اغواء اور تاوان طلب کرنے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل، پراسکیوٹر جنرل سندھ، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر، ایس ایس پی ایس آئی یو و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائی کورٹ میں ایس آئی یو اہلکاروں کی جانب سے شہری مشتاق علی شاہ کے اغواء اور تاوان طلب کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کی وکیل بشرا عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 24 اکتوبر کی شام کو اورنگی ٹاؤن سے ایس آئی یو پولیس اہلکاروں اور کچھ پرائیویٹ افراد نے اغوا کیا۔ اغوا کرنے کے بعد ایس آئی یو سینٹر کے پرائیویٹ ٹارچر سیل میں رکھا گیا۔ درخواستگزار کو جانے سے مارنے...
اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیوگرافی ہوئی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل ان کی شوٹنگ کے دوران حالت بگڑی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا دراصل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے اگلے روز ان کی انجیوگرافی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ صبا قمر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہر حالات کا سامنا کرلیں گے تاہم اکثر ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہم بیمار پڑجاتے ہیں اور یہ لازمی نہیں کہ...
جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت طنز کرتے ہوئے انہیں "خونی قاتل" قرار دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق، اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے فیصلہ کن کردار کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں، مگر "کچھ رہنما امن نہیں چاہتے"۔ ٹرمپ نے طنزیہ لہجے میں کہا:"مودی دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں مگر اندر سے قاتل جیسے سخت انسان ہیں۔" اس دوران انہوں نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے کہا: "مودی بولتے ہیں، ’نہیں، ہم لڑیں گے!‘ — میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا...
بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رشمیکا مندانا نے اداکار وجے دیوراکونڈا سے منگنی کی خبروں پر بالآخر ردِعمل دے دیا ہے۔ جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو سنیما کی اس معروف جوڑی کے درمیان 2018 میں فلم ’گیتھا گوندَم‘ کے بعد سے قریبی تعلقات کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ تاہم دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے البتہ حال ہی میں رشمیکا کی جانب سے شیئر کیا گیا مختصر مگر معنی خیز بیان مداحوں کے لیے اشارہ بن گیا ہے۔ ایک فلم کی تشہیر کے دوران جب رشمیکا سے وجے دیوراکونڈا کے ساتھ منگنی کے بارے میں سوال کیا گیا تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’سب کو سب معلوم ہے۔‘‘...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔وفاقی دارالحکومت میں دونوں ممالک کے حکام کے مابین ہونے والی اہم ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اور نیدرلینڈز کے سفیر کے درمیان ہونے والی اس نشست میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف صنعتی شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیدرلینڈز کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی گئی۔ ڈَچ سفیر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں تقریباً 50 ڈَچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں، جو خاص طور پر ٹیکسٹائل،...
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم میں بطور استاد تعینات غلام حسین اور ماجد اقبال ڈار کو بھارتی آئین کی دفعہ (c) (2) 311 کے تحت برطرف کیا گیا جو بغیر کسی تحقیقات کے ملازمین کی برطرفی کی اجازت دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مزید 2 کشمیری مسلمان سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم میں بطور استاد تعینات غلام حسین اور ماجد اقبال ڈار کو بھارتی آئین کی دفعہ (c) (2) 311 کے تحت برطرف کیا گیا جو بغیر کسی تحقیقات کے ملازمین کی برطرفی کی اجازت دیتی ہے۔ انتظامیہ نے ملازمین کی برطرفی کا جواز فراہم...
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ روس نے ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ’پوسائیڈن‘ سپر ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جو ماہرین کے مطابق ساحلی علاقوں میں تباہ کن شعاعی سمندری لہریں پیدا کر سکتا ہے۔ ’دنیا میں اس جیسی کوئی چیز نہیں‘، پیوٹن صدر پیوٹن نے ماسکو کے ایک فوجی اسپتال میں یوکرین جنگ کے زخمی فوجیوں سے ملاقات کے دوران کہا: ’پہلی بار ہم نے نہ صرف اس ٹارپیڈو کو آبدوز سے لانچ کیا بلکہ اس کا ایٹمی پاور یونٹ بھی کامیابی سے فعال کیا۔ اس جیسی کوئی ٹیکنالوجی دنیا میں نہیں ہے۔‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’پوسائیڈن‘ کو کوئی روک نہیں سکتا۔ عسکری تجزیہ کاروں...
بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔علاوہ ازیں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 18 دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کے عزم، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر جوان ملک کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے خلاف برسرِپیکار ہیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک...
انہوں نے تمام علیل کشمیری نظربندوں کو فوری اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور عدالتوں و حکام سے اپیل کی کہ کشمیری نظربندوں کے انسانی حقوق اور صحت کی ابترحالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے سینئر حریت رہنمائوں محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ کی غیر قانونی نظربندی کے دوران تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے اہلخانہ کے مطابق، جنہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے بعد کراچی میں اب کیمروں کی مدد سے ای چالان سسٹم باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین میں ترمیم اور سختی کے بعد شہر میں خودکار نگرانی کے تحت خلاف ورزیوں پر چالان جاری کرنے اور انہیں پاکستان پوسٹ کے ذریعے شہریوں کے گھروں تک پہنچانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران دس ہزار سے زائد چالان کیے گئے، جن میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سمیت گیارہ سرکاری گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ ان گاڑیوں کو بھی قانون کی خلاف ورزی پر رعایت نہیں دی گئی۔ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقعات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا جس دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اہلخانہ سے 40 لاکھ کی وصولی، سی سی ڈی انسپکٹر تاجر کی اغوا واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا آئی ایس پی آر...
سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل اسلام آباد میں جاری ہے۔ پہلا ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احسان اللہ نے کاسٹ کیا، جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار تاج محمد آفریدی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ خرم ذیشان کے کورننگ امیدوار عرفان سلیم نے کاغذاتِ نامزدگی واپس نہیں لیے، جس سے انتخابی عمل مزید دلچسپی اختیار کر گیا ہے۔ ایوان میں اس وقت پی ٹی آئی کے 92 ممبران اور اپوزیشن کے 49 ممبران موجود ہیں، جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے 4 ارکان نے آج کے انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں 28 اور 29 اکتوبر کو کوئٹہ کے چلتن پہاڑوں اور کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے قریب چلتن پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے گھیراؤ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن میں 14 دہشت گرد مارے گئے، جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث...
ویب ڈیسک :پاکستان ریلوے نے 11 مسافر ٹرینوں کے آپریشنز کو اوپن آکشن (کھلی نیلامی) کے ذریعے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کارکردگی میں بہتری، سروسز کی جدید کاری اور ریونیو (آمدنی) میں اضافہ کیا جا سکے، یہ نیا طریقہ کار پرانے بولی سسٹم کی جگہ لے گا، جس میں شرکاء کی تعداد محدود تھی۔ نئے سسٹم کے تحت جن 11 ٹرینوں کو نیلامی میں پیش کیا جائے گا ان میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موہنجوداڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ نیلامی 20 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے...
لاہور: پاکستان ریلوے نے نئے طریقے کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریلوے حکام نے اس حوالے سے اشتہار جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلام کیا جائے گا۔ آؤٹ سورس کیے جانی والی ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موئن جو داڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔ اس سے قبل 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے ریلوے حکام کو 7 ارب 90 کروڑ...
اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قابض فوج نے مزید فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ایسے جارحانہ اقدامات خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کسی بھی دشمن ملک کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور قابلِ عمل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت کسی جارحیت کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کرنے کی کوشش کرے تو مسلح افواج اس کا بھرپور، مناسب اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع (پینٹاگون) کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیگر ایٹمی طاقتوں کے برابر اپنی ایٹمی تجربات کی سرگرمیاں فوراً بحال کرے۔ یہ اعلان انہوں نے جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر کیا۔ رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ دیگر ممالک کے ایٹمی تجرباتی پروگراموں کے باعث میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات مساوی بنیاد پر شروع کرے، اور یہ عمل فوراً شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین کافی پیچھے ہے، تاہم اگلے 5 سال میں وہ بھی قریب پہنچ جائے...
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے ان خبروں پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن کے مطابق پاکستانی فوجی دستے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔ سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ، عمران خان اور تمام قومی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، خیبر پختونخوا کی قیادت، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے متعلق اہم فیصلے اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین...
پنجاب میں اقلیتی برادری کے لیے متعارف کرائے گئے مالی معاونتی پروگرام کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی صوبے میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ’پیپلز مائنارٹی کارڈ‘ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے اقلیتی خاندانوں کو صحت، تعلیم، روزگار اور چھوٹے کاروبار کے شعبوں میں سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ کم آمدنی والے گھرانوں کو مرحلہ وار مالی امداد بھی دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کا تنازعہ سپریم کورٹ پہنچ گیا اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پروگرام کے ابتدائی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔ حکومت نے رواں مالی سال مائنارٹی انڈومنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بن چکے ہیں اور نئی دہلی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں موجود تھا تو اس دوران پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے جواب میں پاکستان نے بھرپور کارروائی کی اور بدقسمتی سے ہمارے کئی جوانوں نے جامِ شہادت...
چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز کو چینی خلائی اسٹیشن کے مختصر المدتی مشن میں شامل کیا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:چین کا نیا خلائی مشن روانہ، سیارچے کے نمونے لانے کا عزم چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی (China Manned Space Agency – CMSA) نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلا بازوں کو چین میں تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو ’پے لوڈ اسپیشلسٹ‘کے طور پر خلائی مشن میں شامل کیا جائے گا۔ اس سے قبل رواں سال پاکستان کی سپارکو اور CMSA کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پایا...
مغرب میں میں پاپائیت ختم ہوئی تو فلاسفہ کا دور عروج لوٹ آیا۔ یہی تو تھے جنہوں نے پاپائیت کی قبر کھودی تھی۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ رومن ایمپائر نے جب کرسچیانٹی کو بطور سرکاری مذہب اختیار کیا تو ساتھ ہی فلسفے کو کفر قرار دے کر بین کردیا۔ یہ ہماری کالعدم جماعتوں جیسا بین نہ تھا کہ پرانے نام کی جگہ نیا نام اختیار کرکے کام جاری رکھا۔ بلکہ اس فیصلے کے نتیجے میں یونانی فلاسفہ قتل بھی کیے گئے اور جلاوطن بھی۔ جو چند ایک جان بچانے میں کامیاب ہوئے انہیں اس دور کی دوسری بڑی سپر طاقت ایران نے پناہ دی۔ مشہور زمانہ گریک لائبریری پہلے ہی ایران منتقل ہوچکی تھی۔ جو آگے چل کر...
پاکستان اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے درمیان ایک اہم بحث زور پکڑ چکی ہے، کہ کیا اس وقت سرمایہ کاری کے لیے روایتی محفوظ سرمایہ سمجھا جانے والا سونا بہتر ہے یا پھر تیزی اور خطرے کے امتزاج سے بھرپور بٹ کوائن؟ حالیہ ہفتوں میں عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ، مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے بڑھتے رجحان نے اس سوال کو پہلے سے زیادہ اہم بنا دیا ہے۔ کیونکہ اس وقت ہر طرف انویسٹمنٹ کے چرچے ہیں۔ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ اور پھر بٹ کوائن کے حوالے سے پیشین گوئیاں بار بار انویسٹرز کو انویسٹ کرنے پر مجبور کررہی ہیں۔ مزید پڑھیں: سونا خریدتے ہوئے کن باتوں...
اسلام آباد‘ مستونگ‘ نصیر آباد‘ ڈیرہ مراد جمالی (خبرنگار خصوصی‘ نمائندہ خصوصی‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ‘ نیٹ نیوز) سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم کے علاقے ڈوگر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سات بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادر میڈیکل آفیسر کیپٹن نعمان سلیم (عمر: 24 سال، ساکن ڈسٹرکٹ میانوالی) جو طبی نگہداشت کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنے پانچ جوانوں کے ساتھ بہادری سے دہشتگردوں سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ کی درخواست پر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ مریم نواز شریف نے علماء و مشائخ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے حکومت پنجاب کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کر دی۔ علماء کرام اور مشائخ نے قیام امن کے لئے حکومت کی کاوشوں کی تائید کی۔ وزیراعلیٰ نے سیل ہونے والی مساجد کا انتظام تنظیم المدارس اہل سنت کے سپرد کرنے کی ہدایت کی۔ بے گناہ ثابت ہونے والے افراد کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو بے گناہ افراد کو...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ جس میں پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ایران اپنے بھائی کے بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف نے ٹیلی فون کیا۔ پاکستان اور الجزائر کے درمیان تعاون مثبت انداز میں آگے بڑھنے پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، یو این سمیت کثیر الجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
104 فلسطینی شہید کر کے اسرائیل کا معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان: حملے قابل مذمت، عالمی برادری خلاف ورزیاں رکوائے، پاکستان
غزہ؍ اسلام آباد؍ دوحہ؍ بیروت؍ ریاض (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) اسرائیل کی حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے بمباری میں ایک دن میں 46 بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید ہوگئے تاہم اب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کریں گے تاہم خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ غزہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا شہید ہونے والوں میں 46 بچے اور 20 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ حملوں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ حماس کے کمانڈر سمیت کئی ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائن الیون واقعہ رونما ہونے اور پھر ایک فون کال پر نام نہاد دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر فرنٹ لائین کا کردار ادا کرنے کے بعد سے آج تک پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی، قرضوں، دہشت گردی، معیشت کی تباہی کی صورت میں اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ کے پی میں درجنوں آپریشن کے باوجود دہشت گردی کا جن بے قابو ہے، بلوچستان جل رہا ہے۔ پنجاب بھی لہو لہاں ہے۔ سندھ میں ڈاکو راج ہے۔ ملک بدترین سیاسی معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے، دہشت گردی ایک بار پھر پنجے گاڑ رہی ہے، دہشت گردی کے پے در پے ہونے والے لرزہ خیز واقعات نے قوم کو نہایت متفکر کر دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملالہ یوسف زئی آج کل امریکا کے دورے پر ہیں، ایک نہایت متنازع واقعے کے بعد نہایت کم عمری میں نوبل پرائز کا ملنا دنیا کے لیے حیران کن تھا ہی لیکن ایک ایسے معاشرے میں جہاں انسانی اخلاق کے اسلامی اصول معیار کی حیثیت رکھتے ہوں وہاں بدکاری کو فروغ دینے کے لیے ملالہ نے جوائے لینڈ جیسی ہم جنس پرستی پر مشتمل فلم بنائی تاکہ پاکستانی معاشرے میں ہم جنس پرستی کو نہ صرف فروغ دیا جا سکے بلکہ اس کو گناہ سمجھنے والوں کے ذہن سے یہ بھی مٹا دیا جائے کہ یہ غلط کام ہے بلکہ یہ کام کرنے والے اس کام کا حق رکھتے ہیں۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ کرنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 کارکنان ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو وڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟مفتی منیب کے کہنے پر فہرست جاری کریں گے کہ لبیک والوں کے کتنے افرادزخمی ہوئے مگر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ 600بندے مارے گئے، اتنی لاشوں سے تو پہاڑ بن جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کرنے کا حق ہے مگر مذہب کی آڑ میں تشدد کرنا، راستے بند کردینا، املاک جلانا، کسی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، سینئرنائب صدر عبد الفتاح ملک، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، سینئر جوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود بھٹی ،حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، سیکرٹراطلاعات محمد احسن شیخ اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت سندھ کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ محکمہ محنت اپنی افادیت اور احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ثابت ہوا ہے جسکا ثبوت یہ ہے کہ حیدرآباد کی کئی فیکٹریاں ، کارخانے ایسے موجود ہیں جن میں کم از کم اجرت Rs.40,000/-بھی ادا نہیں کئے جا رہے ہیں جس کی تازہ مثال حیدرآباد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور بھارت کی افواج نے بدھ کو اپنی مشترکہ سرحد کے انتظام سے متعلق بات چیت کی، جس میں دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدی سطح پر کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے موجودہ طریقہ کار کو استعمال کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دونوں پڑوسی ممالک نے گزشتہ سال ایک اہم معاہدہ کیا تھا جس کا مقصد ہمالیائی سرحد پر عسکری کشیدگی کو کم کرنا تھا، یہ کشیدگی 2020 میں ایک خونریز تصادم کے بعد بڑھی تھی جس میں بھارت کے 20 اور چین کے 4 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ 2024 کے معاہدے کے بعد دونوں ممالک نے تعلقات میں بہتری کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا (آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے، بیس سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے۔ بنگلا دیش کے مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اداراتی میکانزم کے اجلاسوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور توانائی، قدرتی وسائل، تجارت، ٹیکسٹائل، سیاحت اور سول ایوی ایشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور بیس سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)پاکستان ریلوے نے نئے طریقے کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا ریلوے حکام نے اس حوالے سے اشتہار جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلام کیا جائے گا۔آؤٹ سورس کیے جانیوالی ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موئن جو داڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔اس سے قبل 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے ریلوے حکام کو 7 ارب 90 کروڑ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں۔وفاقی وزیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /واشنگٹن /نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں کو شہید کر دیا، اسرائیلی حملوں میں ماؤں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں۔ عرب میڈیا کے مطابق نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی‘ صہیونی حملوں سے ایک دن میں 104 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ کی گلیاں لہو سے بھر گئیں۔شہدا میں 46 معصوم بچے بھی شامل ہیں، 253 افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کا آسمان آگ اور دھوئیں سے ڈھک گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا۔جنوبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے‘پاکستان نے افغان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا‘ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کابل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے بارہا افغان طالبان حکومت سے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: قاضی جاوید) پالیسی ریٹ 11فیصد پر برقرار رکھنا ترقیاتی عمل کوسبوتاژ کرنا ہے‘وزیراعظم شہباز شریف کی ترقیاتی پالیسی کوبیوروکریسی مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے‘تاجروں اور صنعتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کا موقع ضائع کردیا گیا‘ دو سو بیسز پوائنٹس کی کمی متوقع تھی، اسٹیٹ بینک کے فیصلے مایوسی ہوئی ہے ۔ ’’ پالیسی ریٹ کو11 فیصد پر برقرار رکھنے سے معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟‘‘ کے سوال کے جواب میںنارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے‘ بزنس کمیونٹی کی جانب سے بارہا مطالبہ...
یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج مقدمے میں سرکاری افسران پر لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے متعدد افسران پر رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ مقدمہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوٹیوبر کے خاندان سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت کے طور پر وصول کیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق تفتیشی افسر نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے عوض 60 لاکھ روپے وصول...
پاکستان کی غزہ میں تازہ حملوں کی شدید مذمت، قابض فوج نے مزید فلسطینیوں کو شہید کیا عالمی برادری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلئے مؤثر کردار ادا کرے حالیہ صیہوی کارروائیوں کے حوالے سے دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت خطے میں پائیدار امن کیلئے نقصان دہ ہے، واقعات کے مطابق پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قابض فوج نے مزید فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین، حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی اور اسرائیلی جارحیت خطے میں پائیدار امن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست مین ہٹن کی عدالت نے ایران نژاد امریکی خاتون صحافی مسیح علی نژاد کو بروکلین میں ان کے گھر پر قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے 2روسیوں کو سزا کا فیصلہ کرلیا۔ مقدمے میں استغاثہ نے 46 سالہ رفعت امیروف اور 41 سالہ پولاد عمروف کو 55 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ استغاثہ نے کہا کہ ایران کے امیروف اور جارجیا کے عمروف روس میں ہجومی جرائم کے سربراہ تھے۔ دوسری جانب امیروف کے وکلاکا کہنا تھا کہ کہ اسے 13 سال سے زیادہ سزا نہیں ہونی چاہیے جبکہ عمروف کے وکلا نے 10 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار