پاک بنگلادیشن:توانائی، تجارت ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا (آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے، بیس سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے۔ بنگلا دیش کے مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اداراتی میکانزم کے اجلاسوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور توانائی، قدرتی وسائل، تجارت، ٹیکسٹائل، سیاحت اور سول ایوی ایشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور بیس سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے۔ انہوں نے بنگلا دیش کی مہمان نوازی پر بھی شکریہ ادا کیا۔ملاقاتوں میں علی پرویز ملک نے بنگلا دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین، مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، سول ایوی ایشن اور سیاحت شیخ بشیر الدین، اور مشیر برائے توانائی و معدنی وسائل محمد فوزل کبیر خان سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔ بنگلا دیشی حکام نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کو اہم قرار دیا۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون اور توانائی کے شعبے میں مزید تعلقات مضبوط بنانے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کا خواہاں ہے۔
ڈھاکا: وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک بنگلا دیش کے مشیر برائے خارجہ امورتوحید حسین سے ملاقات کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور بنگلا دیش کے
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔