امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع (پینٹاگون) کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیگر ایٹمی طاقتوں کے برابر اپنی ایٹمی تجربات کی سرگرمیاں فوراً بحال کرے۔

یہ اعلان انہوں نے جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر کیا۔

رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ دیگر ممالک کے ایٹمی تجرباتی پروگراموں کے باعث میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات مساوی بنیاد پر شروع کرے، اور یہ عمل فوراً شروع کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین کافی پیچھے ہے، تاہم اگلے 5 سال میں وہ بھی قریب پہنچ جائے گا۔

اس بیان سے ایک روز قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ روس نے پوسیڈن (Poseidon) نامی ایٹمی توانائی سے چلنے والے سپر ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ہتھیار ساحلی علاقوں میں تباہ کن شعاعی سمندری لہریں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پیوٹن نے رواں ماہ 21 اکتوبر کو بوریویستنک (Burevestnik) نامی نیا ایٹمی کروز میزائل بھی آزمایا تھا، جبکہ 22 اکتوبر کو روس نے ایٹمی لانچ مشقیں بھی کی تھیں۔

امریکا نے آخری بار 1992 میں ایٹمی ہتھیار کا تجربہ کیا تھا۔ ایٹمی تجربات سے نہ صرف نئے ہتھیاروں کی کارکردگی جانچی جاتی ہے بلکہ یہ بھی معلوم کیا جاتا ہے کہ پرانے ذخیرے میں موجود ہتھیار اب بھی مؤثر ہیں یا نہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر امریکا نے دوبارہ تجربات شروع کیے تو اسے روس اور چین دونوں جانب ایک واضح اسٹریٹیجک پیغام کے طور پر دیکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکا نے پہلی بار جولائی 1945 میں نیو میکسیکو کے علاقے ’آلاموگوردو‘ میں 20 کلوٹن ایٹمی بم کا تجربہ کیا تھا، جس کے کچھ ہفتوں بعد جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملے کیے گئے تھے جن کے نتیجے میں دوسری جنگِ عظیم کا خاتمہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایٹمی تجربات

پڑھیں:

صیہونی رجیم کا غزہ پر دوبارہ حملوں کا آغاز

اس سے قبل بھی جنگ بندی مذاکرات اور معاہدے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تباہ کن حملے شروع کر دیئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی ائیرفورس نے غزہ کے جنوب اور شمال میں بمباری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جنگ بندی مذاکرات اور معاہدے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تباہ کن حملے شروع کر دیئے تھے۔  

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا
  • ترکیہ کی درخواست پر پاکستان نے افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی
  • پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
  • ٹرمپ کا فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم
  • امریکی صدر کا فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم
  • صدر جوبائیڈن کی امریکی عوام سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل
  • ٹرمپ کا دورہ جنوبی کوریا، شمالی کوریا کا ایٹمی صلاحیت رکھنے والے کروز میزائلوں کا تجربہ
  • صیہونی رجیم کا غزہ پر دوبارہ حملوں کا آغاز
  • امریکا میں ایٹمی ہتھیار بنانے والا ادارہ فنڈز سے محروم، 1400 اہلکار معطل