روس نے ایٹمی صلاحیت کے حامل پوسائیڈن سپر ٹارپیڈو کا تجربہ کرلیا، ولادیمیر پیوٹن
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
روس نے ایٹمی صلاحیت کے حامل پوسائیڈن سپر ٹارپیڈو کا تجربہ کرلیا، ولادیمیر پیوٹن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
ماسکو(آئی پی ایس )ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس نے کامیابی کے ساتھ پوسائیڈن نامی ایٹمی توانائی سے چلنے والے سپر ٹارپیڈو کا تجربہ کیا ہے، جس کے بارے میں عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمندری ساحلی علاقوں کو تباہ کن حد تک متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ یہ وسیع پیمانے پر تابکار سمندری لہریں پیدا کر سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف اپنے بیانات اور مقف کو مزید سخت کر دیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے 21 اکتوبر کو نئے بوری ویستنک کروز میزائل کے تجربے اور 22 اکتوبر کو ایٹمی لانچ مشقوں کے ذریعے اپنے جوہری طاقت کے مظاہرے کو نمایاں طور پر پیش کیا۔پوسائیڈن، جس کا نام قدیم یونانی دیوتا سمندر کے نام پر رکھا گیا، دراصل ایک ایسا ہتھیار ہے جو ٹارپیڈو اور ڈرون دونوں کی خصوصیات رکھتا ہے اور ایٹمی صلاحیت کا حامل ہے۔
روسی صدر نے ماسکو کے ایک ہسپتال میں یوکرین جنگ میں زخمی روسی فوجیوں کے ساتھ چائے پیتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ 28 اکتوبر کو کیا گیا، ولادیمیر پیوٹن نے کہاکہ پہلی بار ہم نہ صرف اسے آبدوز سے لانچ انجن کے ذریعے روانہ کرنے میں کامیاب ہوئے بلکہ اس کے ایٹمی پاور یونٹ کو بھی آن کیا، جو ایک خاص مدت تک فعال رہا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس جیسی کوئی چیز موجود نہیں، ولادیمیر پیوٹن کے مطابق اس ہتھیار کو روکنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں، ماہرین کے مطابق پوسائیڈن کی رینج 10 ہزار کلومیٹر اور یہ تقریبا 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔
ولادیمیر پیوٹن کے بقول بوری ویستنک اور پوسائیڈن کے تجربات مغربی دبا کے خلاف روس کا واضح پیغام ہیں کہ وہ یوکرین جنگ کے معاملے پر کبھی بھی نہیں جھکے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو پیپر ٹائیگر (کاغذی شیر) قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یوکرین کو تیزی سے زیر کرنے میں ناکام رہا۔ یہ تجربات اس بات کا اشارہ ہیں کہ روس اب بھی عالمی سطح پر عسکری، خاص طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے میدان میں اہم طاقت ہے، ساتھ ہی یہ پیغام بھی کہ ماسکو کی جانب سے جوہری اسلحہ کنٹرول کے حوالے سے کی جانے والی پیشکشوں کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم کے پی کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمی بخاری کا الزام ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، دو اہلکار سمیت 13 افراد زخمی اسرائیل کا غزہ پر بمباری سے 104 شہادتوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط پی آئی اے کی لندن میں شاندار تقریب برطانیہ کے لیے نئی پروازوں کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ولادیمیر پیوٹن
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔