data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

استنبول: پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جس کے بعد استنبول میں جاری سفارتی سرگرمیوں میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز رہنے کے باعث پاکستانی وفد نے آج وطن واپس لوٹنا تھا، تاہم ترکیہ کے حکام نے فریقین سے درخواست کی کہ وہ بات چیت کا عمل ترک نہ کریں اور قیام میں توسیع کریں۔ ترکیہ کی اس سفارتی کوشش کے نتیجے میں پاکستانی وفد نے فی الحال استنبول میں ہی قیام کا فیصلہ کیا اور مذاکراتی عمل کو ایک اور موقع دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام نے بھی مذاکرات کی بحالی کے لیے سفارتی سطح پر رابطے کیے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترکیہ کی خواہش ہے کہ اس کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات اس بار کسی واضح اور نتیجہ خیز اتفاق رائے پر منتج ہوں۔

پاکستانی وفد، جو واپس روانہ ہونے والا تھا، اب استنبول میں ہی قیام کرے گا اور مذاکرات میں پاکستان کے مرکزی مؤقف پر بات چیت جاری رہے گی کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے اور دہشتگرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں وہی اعلیٰ حکام شامل ہوں گے جو گزشتہ مذاکراتی مرحلے میں شریک تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوئے تھے۔

 

 

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستانی وفد استنبول میں

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی