پنجاب کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات، بروقت کارروائی سے قیمتی اثاثے محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لاہور:
پنجاب بھر میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
محکمہ جنگلات پنجاب کی جانب سے فائر ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے تحت بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ان واقعات پر قابو پا لیا گیا جس سے قیمتی جنگلات اور قدرتی وسائل کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
محکمہ جنگلات پنجاب کے ترجمان کے مطابق 10 جون کو مری اور اٹک کے جنگلات میں آگ لگنے کے تین واقعات رپورٹ ہوئے۔ پہلا واقعہ شام 7 بجے سمبلی جنگل (ضلع مری) کے کمپارٹمنٹ نمبر 85 میں، دوسرا واقعہ رات 9 بجے کوٹلی جنگل (ضلع مری) کے کمپارٹمنٹ نمبر 20 جبکہ تیسرا واقعہ رات 2 بجے اٹک خرد جنگل کے کمپارٹمنٹ نمبر 15 میں پیش آیا۔
محکمہ جنگلات کے تربیت یافتہ فیلڈ اسٹاف نے برق رفتاری، پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں مقامات پر لگی آگ پر بروقت قابو پایا۔ ان واقعات میں مجموعی طور پر 3.
محکمہ جنگلات کے ترجمان کے مطابق گرمیوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جنگلات کے نزدیک آگ جلانے یا سگریٹ نوشی سے گریز کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دو روز قبل کوٹلی ستیاں کے کڑور جنگل اور لہترار کے گزارہ علاقے میں بھی آگ بھڑکنے کے واقعات پیش آئے، جہاں محکمہ جنگلات کے فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو چند گھنٹوں میں مکمل طور پر بجھا دیا، ان واقعات میں بھی صرف چند ایکڑ رقبے پر جھاڑیاں متاثر ہوئیں اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
محکمہ جنگلات کا عملہ ہر وقت الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فاریسٹ فائرز میں کمی کے لیے جامع اقدامات جاری ہیں تاکہ قدرتی ماحول اور جنگلات کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنگلات میں آگ لگنے کے محکمہ جنگلات جنگلات کے
پڑھیں:
نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔