امریکی ناظم الامور کی ملاقات: بجٹ ملازمین، کسان، عوام دوست، وزیراعظم کو مبارکباد: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست، کسان دوست، صنعتکار دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ تعلیم اور صحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے عوام سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔ بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا گیا۔ مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ عوام کے لئے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا پر تپاک و پر خلوص خیر مقدم کیا۔ مریم نواز نے نٹالی بیکر کی بطور ناظم الامور پاکستان میں متحرک اور مثبت کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک امریکہ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی میں امریکہ کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔ مریم نواز شریف نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی حمایت پر نٹالی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ سسٹر سٹیٹ ہونے کے ناطے کیلیفورنیا کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس کے ساتھ ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے امریکا کا فعال کردار نہایت اہم ہے۔ پاکستان اور امریکہ تعلقات مشترکہ اقدار اور سٹرٹیجک مفادات پر قائم قابلِ قدر شراکت داری ہے۔ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں امریکا کے لیے سٹرٹیجک پارٹنر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ پنجاب ملک کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر فعال صوبہ ہے۔ امریکی سرمایہ کاری اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مضبوط پل کی مانند ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے چیلنجز پر امریکا کو اہم عالمی شراکت دار سمجھتے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ پنجاب کو پہلے وویمن ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر بڑی عید پر پنجاب کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ تین دن میں 3 لاکھ 15 ہزار 669 ٹن آلائشیں اٹھانے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ پنجاب کے 9 ڈویژنز میں گزشتہ بڑی عید کے مقابلے میں حالیہ عید کے تین دن میں 74 فیصد زیادہ آلائشیں اور گندگی اٹھائی گئی۔ لاہور میں سب سے زیادہ 78 ہزار 771 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ گوجرانولہ ڈویژن سے 39 ہزار 290 ٹن، تیسرے نمبر پر فیصل آباد سے 38 ہزار 50 ٹن، ملتان سے 36 ہزار 361 ٹن، بہاولپور سے 31 ہزار 735 ٹن اور سرگودھا ڈویژن سے 26 ہزار 136 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ راولپنڈیڈویژن سے 25 ہزار 889 ٹن، ساہیوال سے 20 ہزار 821 ٹن اور ڈیرہ غازی خان سے 18 ہزار 616 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ ایک لاکھ 43 ہزار 429 لٹر فینائل، 30 ہزار 563 لٹر عرق گلاب استعمال ہوا جبکہ 29 لاکھ 87 ہزار 268 کلوگرام چونے کا چھڑکائو کیا گیا۔ موصول ہونے والی مجموعی 12ہزار شکایات میں سے 11 ہزار 880 شکایات فوری حل کی گئیں۔ پنجاب حکومت نے عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے۔ ایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے۔ بعض علاقوں میں تخمینے سے زیادہ اور بعض میں تخمینے سے کم آلائشیں جمع ہوئیں۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ گزشتہ عید کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے پر تمام اداروں کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو لگن اور محنت سے کام کرنے پر10 ہزار روپے بطور انعام اور شکریہ کے دے گی۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے بین التہذیب مکالمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے۔ احترام و برداشت کا کلچر جنگ و نفرت کا مؤثر جواب ہے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے۔ ہم سب کو مکالمے کی روح سمجھنا ہوگا اور اختلاف کو دشمنی سمجھنے کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔ سرزمین فلسطین اور کشمیرمیں جاری مظالم کا واحد پائیدار حل بامعنی ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔ بین الاقوامی برادری کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے یا بات چیت سے امن کا راستہ چنیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ناظم الامور ٹن ا لائشیں مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
نٹالی بیکر کا دورہ قصور، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں
امریکی ناظم الامور نے دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک قصور میں امدادی کیمپوں میں بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی، امریکی ناظم الامور نے متاثرہ افراد کی قوت مدافعت کو سراہا اور امدادی کارکنوں کی انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، بچوں کو اٹھایا، پیار بھی کیا، سیلاب سے بحالی کی پاکستانی کوششوں کیلئے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے ساتھ اپنی ملاقات میں ناظم الامور نٹالی بیکر نے پنجاب میں جاری ہنگامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، ان کوششوں میں امریکہ کی جانب سے آفات کے دوران جان بچانے والی امدادی اشیاء کی فراہمی کو اجاگر کیا۔
امریکی ناظم الامور نے دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک قصور میں امدادی کیمپوں میں بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی، ناظم الامور نٹالی بیکر نے متاثرہ افراد کی قوت مدافعت کو سراہا اور امدادی کارکنوں کی انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ کی انتہائی مربوط کوششوں کو سراہتی ہوں، اس بات کو یقینی بنایا کہ اس علاقے میں ایک بھی زندگی ضائع نہ ہو۔
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اے پی ٹی ایم اے) کے ممبران اور کاروبار، حکومت، آئی ٹی، تعلیم، آرٹس، ثقافت اور دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان پیشہ ور افراد سے بھی ملاقات کی۔
نٹالی بیکر نے تجارت اور اقتصادی ترقی کے لیے امریکی عزم پر زور دیا اور کہا کہ ہم امریکہ اور پاکستان دونوں ملکوں کے لوگوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے بہترین امریکی ٹیکنالوجی، اختراعات اور کاروبار لانا چاہتے ہیں۔