اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خزانہ ڈویژن کے 6 جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 85 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ اور اسے مرکزی دھارے میں لانے کے منصوبہ کیلئے 16 کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار روپے، وفاقی حکومت میں پی ایف ایم پالیسی فریم ورک کے نفاذ کے منصوبہ کیلئے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے، پاکستان منٹ کو جدید بنانے اور اسے اپ گریڈ کرنے کے منصوبہ کیلئے 15 کروڑ روپے، پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹ اکیڈمی اسلام آباد کیلئے 33 کروڑ روپے، وفاقی اور صوبائی سطح پر پی ایف ایم کے تحت آن لائن بلنگ سلوشن منصوبہ کیلئے 5 کروڑ روپے اور خواتین کیلئے مخصوص مالیات سے متعلق منصوبوں کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 18580 ملین روپے کے فنڈز مختص

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: منصوبہ کیلئے پی ایس ڈی پی کروڑ روپے

پڑھیں:

ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ

سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے  بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔

ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا
  • ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا