پاک فوج کے ہوتے ملک کوکوئی خطرہ نہیںـ : شافع حسین
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
گجرات (نامہ نگار) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کے ہوتے کوئی خطرہ نہیں فوج کے جوان پوری طرح چوکس ہیں خوش قسمت ہیں کہ ہمیں آزادی نصیب ہوئی کشمیر فلسطین کی صورتحال سب کے سامنے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظہور پیلس میں عید الاضحی کے پہلے روز پارٹی عہدیداران ،کارکنان،عوام سے عید ملاقاتوں کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رضوان دلدار چوہدری ، سید حسن شاہ ، حافظ احتشام دلدار دیگر بھی موجود تھے چوہدری شافع حسین نے کہا حالیہ جنگ کی طرح ہر معاملہ پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک پیج پر ہیں مگر لوکل باڈیز الیکشن میں کسی کیساتھ الائنس نہیں ہوگا ہوسکتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات آئندہ ایک یا دو سال میں ہو جائیں اور ہر سیاسی جماعت اپنے پلیٹ فارم سے ان انتخابات میں حصہ لے سییوریج منصوبہ پر 15 ارب خرچ ہونگے ۔پنجاب حکومت اس سکیم کو خود مکمل کرے گی جبکہ کنسلٹنٹ ورلڈ بنک کا ہوگا ٹریفک اشاروں پر اڑھائی کروڑ، لالہ موسیٰ میں 200بیڈ پر ہسپتال منصوبہ جلد شروع ہونگے باب گجرات اور کٹھالہ انڈر پاس کا پاس کا منصوبہ 20جون تک مکمل کرلیا جائے گا اور اس منصوبے کی تکمیل سے گجرات شہر کا داخلی راستہ خوبصورت ہوگاانکا کہنا تھا امید ہے بجٹ عوام دوست ہوگا ہر کوئی محنت کرے تو آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائیگی بلاول بھٹو نے پاکستان کے حق میں بہتر انداز میں کیس لڑا دنیا کو پتہ چل چکا ہے کہ بھارت صرف پراپیگنڈا کررہا ہے پاکستان اور بھارت کی جنگ میں دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے نظر آئے ۔چین نے اس جنگ میں ہمیشہ کی طرح پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) بھی تذبذب کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے جانبدارانہ رویے پر انہیں ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی یا نہیں اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار ہے۔
اے سی سی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پہلے آج کے میچ سے متعلق پوسٹ کی گئی تاہم کچھ ہی دیر بعد پوسٹ حذف کردی گئی۔