مریم نواز کی عوام دوست، متوازن بجٹ پر شہباز شریف کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، تعلیم اور صحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے عوام سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی راہنمائی اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست، کسان دوست، صنعتکار دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، تعلیم اور صحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے عوام سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا، بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا گیا، مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی، وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، الحمدللہ، عوام کے لئے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم نواز نواز شریف
پڑھیں:
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی ستائش کی۔ انہوں نے فتنتہ الہندوستان کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی بھی کی۔
وزیراعظم نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
شہباز شریف نے کہا کہ میجر زیاد شہید اور سپاہی ناظم شہید اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔