خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس، پاک بھارت کشیدگی پر مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل شریک ہوئے۔
اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال اور حکومتی موقف پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق امور پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سےبات چیت پر بھی مشاورت کی گئی اور پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون سازی سمیت دیگر نکات پر مشاورت کی گئی، قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد لانے اور اس کے مسودہ پر بھی مشاورت کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مشاورت کی گئی اجلاس میں پر مشاورت
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس 5مئی کو طلب کرنے کافیصلہ، بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائیگی
پارلیمان کے فلور سے بھارت کو مؤثر جواب دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔
وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی مذمت کی جائے گی، اجلاس طلبی کی سمری پہلے ہی صدر مملکت کو بھجوائی جا چکی۔
سمری پر ابھی صدر آصف زرداری نے دستخط نہیں کئے۔