گل رحیم خان کے انتقال پرتعزیت
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے سابق نائب امیر اور شباب ملی کراچی پبلک ایڈ کے سابق صدر گل رحیم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے گل رحیم خان کی نماز جنازہ اور ان کی تدفین میں شرکت کی اور گل رحیم خان کے صاحبزادے قاسم گل رحیم خان اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسحاق خان تعزیت کے موقع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گل رحیم خان
پڑھیں:
کراچی، سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، فیملی محفوظ رہی
کراچی:ایئرپورٹ کے قریب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی فوراً موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں اس وقت راؤ انوار کی فیملی موجود تھی جو گھر سے ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی۔ آتشزدگی کے باوجود گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم پولیس اور فائربریگیڈ کے حکام نے واقعے کی مزید وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔