Jang News:
2025-10-20@17:39:58 GMT

اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحد کھلنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحد کھلنے کا امکان

فائل فوٹو 

اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحد کھلنے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے، اگر کوئی اور تنازع نہ ہوا تو سرحد کھول دی جائے گی۔

پاک افغان جنگ بندی معاہدے کے بعد 9 روز سے بند طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں کرلی گئیں، کسٹم اسٹاف کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحد کھلنے کا امکان ہے، دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے، اگر کوئی اور تنازع نہ ہوا تو سرحد کھول دی جائے گی۔

بلوچستان میں چمن، خیبر پختونخوا میں غلام خان اور انگوراڈا بارڈر آج نویں روز بھی بند ہے، تجارت اور پیدل آمد و رفت معطل ہے، دونوں طرف پھنسی پاک افغان اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی سیکڑوں گاڑیوں میں پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاک افغان

پڑھیں:

سرحد پر دہشت گردی: افغان طالبان سے مذاکرات کے لئے پاکستانی وفد قطر پہنچ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: افغان طالبان سے سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے مذاکرات کرنے کے لئے پاکستانی وفد قطر پہنچ گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحہ میں افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، مذاکرات میں افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے پر بات چیت ہو گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےکہا ہےکہ وہ کسی کشیدگی کا خواہاں نہیں، علاقائی امن و استحکام کیلئے پُرامن حل چاہتا ہے، افغان طالبان کو اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری اور پاکستان کے سکیورٹی خدشات دور کرنے چاہئیں۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد دوحہ پہنچ گیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دوحہ پہنچا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں پاکستانی وفد افغانستان سےٹی ٹی پی کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ثبوت لے کر گیا ہے، پاکستان کو مطلوب مبینہ دہشت گردوں کے ثبوت بھی پاکستانی وفد کے پاس موجود ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان طورخم گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں، عملہ طلب
  • طورخم بارڈر کے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر دوبارہ کھلنے کی امید
  • پاک، افغان سرحد کھولنے پر اتفاق
  • خیبر: پاک افغان طورخم گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں، عملہ طلب
  • پاک افغان معاہدے میں بارڈرز کھولنے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر اتفاق ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاک افغان بارڈر کی بندش، انگور اور انار کی قیمتوں کو پر لگ گئے
  • سرحد پر دہشت گردی: افغان طالبان سے مذاکرات کے لئے پاکستانی وفد قطر پہنچ گیا
  • طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، دو طرفہ تجارت معطل، اشیاء خراب ہونے لگیں
  • افغان حکومت کی درخواست ، عارضی جنگ بندی میں توسیع