2025-12-13@07:58:27 GMT
تلاش کی گنتی: 9863

«وسط ایشیائی»:

    وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان، نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں ’’پاک سرزمینیوں‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا جو تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے۔ نغمے میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح فوج کی دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے، اس ملی نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل روڈ شو آج نیو یارک کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی روڈ شو میں شامل ہوں گے۔ وسیم اکرام اور رمیز راجہ بھی روڈ شو کا حصہ ہوں گے۔ ان کے علاوہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، سعود شکیل، ابرار احمد، صائم ایوب اور فہیم اشرف بھی شو کا حصہ ہوں گے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مانگ بڑھنے لگی۔ انگلینڈ کے کرکٹر ڈیوڈ ولی نے آئی پی ایل کی نسبت پی ایس ایل کی سیکیورٹی کو بہترین قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کی آکشن کیسی ہوگی، یہ نہیں پتہ چلتا، کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل میں زیادہ سیکیورٹی اور کھیلنے کی یقین دہانی ہوتی ہے۔ ڈیوڈ ولی کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو لگتا ہے کہ انہیں پی ایس ایل میں زیادہ کھیلنے کے مواقع ملیں گے۔ فاف ڈوپلیسی، معین علی آئی پی ایل کو چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کر چکے جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے بھی رواں سال آئی پی...
    امریکی فورسز نے نومبر میں ایک کارگو جہاز پر کارروائی کی جو چین سے ایران جا رہا تھا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامیہ کے بڑھتے ہوئے جارحانہ بحری حربوں کی تازہ ترین مثال ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے جہاز کو سری لنکا سے کئی سو میل دور بورڈ کیا۔ یہ کئی سال بعد پہلی مرتبہ تھا کہ امریکا نے چین سے ایران جانے والے کارگو پر اس طرح کارروائی کی۔ #BREAKING: The Wall Street Journal reports that U.S. forces intercepted a ship in the Indian Ocean last month, confiscated Chinese military equipment reportedly headed to Iran, and then permitted the vessel to continue sailing. pic.twitter.com/JPqbsy51qw — Intel Net (@TheIntelNet) December 13, 2025...
    آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیو‘‘ جاری کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں  ’’پاک سرزمینیو‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا، جو تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے نغمے میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح فوج کی دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔ اس ملی نغمے میں خون کے آخری قطرے تک  وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم بھی شامل ہے۔ اسی طرح نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔ نغمے کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک...
    ویب ڈیسک : انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں نیا ملی نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری کر دیا ہے۔ یہ نغمہ تینوں مسلح افواج کی مثالی یکجہتی، وطن سے بے مثال وفا اور دفاعِ پاکستان کی عظیم داستان کو شاندار انداز میں پیش کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نغمے میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی جرات، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وطن کے تحفظ کے لیے خون کے آخری قطرے تک قربانی دی جائے گی اور قومی سفر ہمیشہ آگے بڑھتا رہے گا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں...
    اسلام آباد: پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی آر اے) کی جانب سے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کے لیے پاکستان میں ایک منظم اور باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، این او سی کا اجراء پی وی اے آر اے کی جانب سے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مشترکہ مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد کیا گیا۔ این او سی کے حصول کے بعد بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں ہدف شدہ ریگولیٹری نگرانی کے تحت ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت مل گئی، یہ این او...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-06-10 بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک )چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔جیو تیان کو 2024 ء میں چین کے زوہائی ائر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس ڈیسک) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں قازوین چیمبر آف کامرس ایران کے تعاون سے تین روزہ سنگل کنٹری نمائش کا افتتاح کردیا گیا، جس کا افتتاح ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے اور پیٹرن ان چیف کاٹی ایس ایم تنویر نے مشترکہ طور پر کیا۔ نمائش میں ایرانی مصنوعات، صنعتی شعبوں میں جدت اور فوڈ و انجینئرنگ سیکٹر سے متعلق اسٹالز نے شرکاء کی توجہ حاصل کی، جبکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری نے اسے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش انتہائی مؤثر اور شاندار ہے اور اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-2 گولارچی (نمائندہ جسارت) تھانہ کڑیو گھنور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دو بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر فیصل زمان جٹ کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مقدمے میں طویل عرصے سے مطلوب روپوش ملزم رام چند کولھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم متعدد کیسز میں نامزد اور کافی عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچتا پھر رہا تھا۔علاوہ ازیں، ایس ایچ او فیصل زمان جٹ نے گشت کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر محمد اسماعیل کی چوری شدہ موٹر سائیکل CD-70 بھی برآمد کرلی۔ چوری شدہ موٹر سائیکل چند روز قبل نامعلوم ملزمان لے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-1 ایبٹ آباد(جسارت نیوز )ممبر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات عوامی سہولت مرکز (CFC) ایبٹ آباد میں جمعہ کے روز منعقدہ آگاہی مہم کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ایبٹ آباد افتخار خان جدون، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی، پروجیکٹ ڈائریکٹر وقاص الٰہی اور متعدد سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر وقاص...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ای چالان جرمانوں کا بوجھ کم کرنے اور نظام کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے سندھ حکومت نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر عائد کیے جانے والے جرمانوں، ان کے نفاذ اور متعلقہ تمام انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد کراچی کے ای چالان سسٹم کو زیادہ شفاف، مؤثر اور عوام کے لیے آسان بنانا ہے، جس کے لیے جامع سفارشات تیار کی جائیں گی۔کمیٹی کی سربراہی صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کریں گے، جبکہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت سندھ اسمبلی کے 8 ارکان کمیٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات اور سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ان میں 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد پر دیا جانے والا قرض ایس او ای ٹرانسفارمیشن پروگرام کے لیے ہے جبکہ 140 ملین ڈالر کا رعایتی قرض سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ایما فان کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کے تجارتی سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ملکی معاشی استحکام میں مدد دینے میں اہم کردار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجارنے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ای چالان کے حوالے سے جرمانے اور فیس میں کمی کا اشارہ دے دیا۔انہوں نے کہاکہ اگر اس میں کوئی کمی بیشی کا مسئلہ ہے تو کمیٹی باہمی مشاورت سے کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی اور اگر اس سلسلے میں کوئی ترمیم بھی کرنی پڑی تو اسے باہمی مشاورت سے اسمبلی میں لے آئیں گے، وزیرداخلہ نے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پورے خلوص نیت کے ساتھ کوشاں ہے،کراچی میں ای چالان کا مقصد پیسے بٹورنا نہیں بلکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ شہریوں میں ٹریفک کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-01-16 لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے، وزیراعظم سے کہوں گا کہ جی بی ،آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلیے میرٹ کا نفاذ بہت ضروری ہے ، میرٹ ہی ہمیشہ ہمارا نصب العین رہا ہے، اس فیصلے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارا پارلیمانی بورڈ تمام امیدواروں کو سننے کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتا ہے اورہمارا ہمیشہ دستور یہی رہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-26  بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر ‘جیو تیان’ نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔ جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ائر شو میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا کی مشہور ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت نے سابق آسٹریلوی کرکٹرز میں بھی جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلاڑی نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی کرکٹ کے لیے بھی قیمتی اثاثے ہیں۔اپنے بیان میں فنچ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کی موجودگی لیگ کی اہمیت بڑھاتی ہے اور فینز کے ساتھ ساتھ نوجوان آسٹریلوی کھلاڑی بھی ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل اسٹارز کی شرکت نہ صرف کھیل کے معیار کو بلند کرتی ہے بلکہ نئے ٹیلنٹ کے لیے مشعلِ راہ بھی بنتی ہے۔ایرون فنچ نے خاص...
    دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے ہی روز پاکستان اور بھارت نے اپنی دھواں دار کارکردگی سے ایونٹ کا شاندار آغاز کیا۔ جمعے کے روز ٹورنامنٹ میں دو ڈے میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے جبکہ بھارت نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میدان سنبھالا۔ پاکستان کی تاریخی فتح پاکستانی اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 345 رنز کی مضبوط بنیاد فراہم کی۔ سمیر منہاس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 177 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ احمد حسین نے بھی 132 رنز بنا کر پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔ ملائیشیا کی پوری ٹیم پاکستانی باؤلنگ کے سامنے نہ...
    اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ  روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں سال کے  5 ماہ کے دوران پاکستان کسٹمز نے ملک بھر کے بین الاقوامی ائیر پورٹس پر2.73 کلوگرام سونا اور 359 کلوگرام چاندی ضبط کر لیا جبکہ ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت تجارت کے قواعدو ضوابط کے تحت ہوتی ہیں اور مارکیٹ جائزوں کے مطابق چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ...
    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 54 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی۔ ان 54 کروڑ ڈالرز میں سے 40 کروڑ ڈالرز ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات کے لیے اور 14 کروڑ ڈالرز سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبہ مکمل کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ اے ڈی بی کی طرف سے فراہم کردہ رقم سے سرکاری اداروں کی کارکردگی اور گورننس بہتر بنائی جا سکے گی، قرض منصوبے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی تنظیمِ نو کرنا بھی شامل ہے۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں ایس او ای اصلاحات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، اس منصوبے میں 7 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے...
    پاکستان نے کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری اور سرگرمیوں کیلیے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کا اجازت نامہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی آر اے) کی جانب سے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا گیا۔ این او سی کا اجرا ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرزکیلئے باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک  کی کوششوں کا حصہ ہے اور اسے سرکاری اداروں کیساتھ  مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد جاری کیا گیا۔ این او سی میں کہا گیا ہے کہ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں کی اجازت ہوگی۔ ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا مقصد جدت کافروغ، مارکیٹ کی شفافیت اور صارفین کا...
    اینڈی فلاور نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کو ٹیلنٹ سے بھرپور اور انقلابی قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز دبئی، :زمبابوے کے لیجنڈری کرکٹر، تجربہ کار کوچ اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے معروف کمنٹیٹر اینڈی فلاور نے خلیجی خطے میں کرکٹ کو فروغ دینے اور عالمی معیار کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں لیگ کے اہم کردار کو سراہا ہے۔ اینڈی فلاورنے کہا کہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ایک انقلابی ٹورنامنٹ بن کر سامنے آیا ہے۔ دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی یہاں کھیل رہے ہیں ،نکولس پورن، کیرون پولارڈ، روماریو شیفرڈ، ٹام بینٹن اور جیمز ونس جیسے نام اس لیگ کی شان...
    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مطالبے کا انتظار کیے بغیر خود ہی انہیں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں حصہ دینا چاہیے، دونوں خطوں کے مالی حقوق کو آئینی اور منظم طریقے سے طے کرنا ناگزیر ہے، تاکہ ہر سال ان کی ضرورت کے مطابق مخصوص بجٹ فراہم کیا جا سکے۔  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹ ہمیشہ میرٹ پر دیے جائیں گے اور اس اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،  پارٹی کے اندرونی اختلافات نے ماضی میں کئی نشستوں پر نقصان پہنچایا، اس...
    کراچی: (نیوزڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبہ کی درخواستوں پر پی ایم ڈی سی اور دیگر سے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عدنان اقبال چودھری کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بنچ کے روبرو ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبہ کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ 2024 کے طلبہ کو بغیرکسی فارمولے کے میرٹ پر پہلا نمبر دے دیا گیا ہے، ان طلبہ کو 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹ الاٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 400 سے زائد طالبعلموں کو میرٹ سے ہٹ کر سیٹ الاٹ کی گئیں ہیں، میرٹ کی خلاف ورزی سے درخواستگزار طلبہ کا حق...
    پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری کیلئے این او سی جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔پاکستان کرپٹو کونسل کے اعلامیے کے مطابق یہ این او سی اداروں کے ساتھ مشترکہ مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد دیا گیا ہے، تاہم یہ مکمل آپریٹنگ لائسنس نہیں ہے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ این او سی فریم ورک مالی نظم اور ذمہ دارانہ جدت کے عزم کا ثبوت ہے جبکہ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی دنیا کی پہلی اے...
    وٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج امیر حمزہ کو ضلع گلگت، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج خورشید احمد کو ضلع سکردو، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج سہیل احمد خان کو ضلع دیامر، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج لقمان حکیم کو ضلع غذر کا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انتخابی شیڈول کے اجراء کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام دس اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج امیر حمزہ کو ضلع گلگت، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج خورشید احمد کو ضلع سکردو، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج سہیل احمد خان کو ضلع دیامر، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج لقمان حکیم کو ضلع غذر، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج منہاج علی راجہ کو ضلع استور، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج منہاس حسین کو ضلع نگر،...
    اسلام آباد (نیوزدڈیسک) پاکستان میں معیاری تیل صاف کرنے کیلئے ریفائنریز اپگریڈیشن منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ، آئی ایم ایف نے درآمدی مشینری پر ٹیکس چھوٹ کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے ، ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئی ایم ایف نے کاسٹ ریکوری کیلئے 18 فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرط عائد کی ہے ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر2 فیصد تک سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بھی تجویز دی، آئی ایم ایف نے ابھی تک حکومت کی یہ تجویز منظور نہیں کی، اگر آئی ایم ایف کا مطالبہ مانا گیا تو 18 فیصد ٹیکس سے پیٹرول 47 روپے مہنگا ہوگا، ڈیزل پر سیل ٹیکس کے نفاذ سے قیمت 50 روپے فی...
    سٹی 42: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ادارے میں نیا عہدہ تخلیق کرلیا گیا ۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے میں چیف سینٹرل کنٹرول کا نیا عہدہ تخلیق کی گیا ۔ سینئر جی ایم ذوالفقار خان کو چیف سینٹرل کنٹرول مقرر کردیا گیا۔  یہ نئی ایگزیکٹو پوزیشن مرکزی کنٹرول اور موٹر ٹرانسپورٹ کے کام کی نگرانی کرے گی۔ نئی پوزیشن اور تقرری کی پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منظوری دی تھی  کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی پی آئی اے کے سی ای او کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی اور پختونوں کے خلاف دوبارہ نسل کشی کی کوششوں پر بھی ان سے بازپرس نہیں ہوئی۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید آج بھی بے حساب ہے، جبکہ وہ کابل میں دہشت گردوں کو منظم کرنے کے لیے ایک چائے کے کپ سے کام لیتے تھے۔ ان کے بقول فیض–باجوہ–عمران گٹھ جوڑ کے “فیض یاب” آج بھی اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں، اور پختون عوام کو سیاسی...
    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی ملٹری کورٹ میں ٹرائل ممکن ہے اور اگر فیض حمید سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تو دیگر ملوث افراد کا مقدمہ بھی ان کے ساتھ چل سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ وضاحت کی کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو ادارے کی جانب سے ٹاپ سٹی کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا، آئی ایس آئی ایک منظم ادارہ ہے اور اس کے کچھ اقدامات ادارے کی ضروریات...
    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کر کے بتاتا تھا کہ اقوام متحدہ کا وفد آ رہا ہے اور آپ پیپلز پارٹی کی طرف سے نمائندے ہوں گے۔ ملزم جھانسہ دیتا تھا کہ وفد کے ساتھ کارگو ہے جس کے ٹیکس کی مد میں ادائیگی کرنی ہے، یوں شہریوں سے پیسے بٹورے جاتے تھے۔ اسی طرح مدعی کو بھی نمائندہ بنانے اور کارگو ٹیکس کے نام پر 4 لاکھ 68 ہزار 500 روپے لوٹے گئے جو ملزم کے اکاؤنٹ...
    انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو جیت کے لیے 346 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سمیر منہاس اور احمد حسین نے تیسری وکٹ پر 293 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔ سمیر منہاس نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ کپتان فرحان یوسف 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ احمد حسین 132 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان...
    سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں پر پی ایم ڈی سی اور دیگر سے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میم دو رکنی آئینی بینچ کے روببرو ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 2024 کے طلبہ کو بغیرکسی فارمولے کے میرٹ پر پہلا نمبر دے دیا گیا ہے۔ ان طلبہ کو 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹ الاٹ کی گئی ہے۔ 400 سے زائد طالبعلموں کو میرٹ سے ہٹ کر سیٹ الاٹ کی گئیں ہیں۔ میرٹ کی خلاف ورزی سے درخواستگزار طلبہ کا حق مارا جارہا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے...
    سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست پر ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکلا قمبر عباس اور بشری عباس ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ ایس ایچ او نے ضیاء الرحمن سے 19 لاکھ سے زائد کپڑے کا سامان حاصل کیا۔ لیکن ایس ایچ او انیس شیخ نے جعلی پے آرڈر دیا۔ ایس ایچ او رقم مانگنے پر پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ ایس ایچ او نے منشیات کا جعلی مقدمہ بھی بنادیا ہے۔ ایس...
    انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان انڈر 19 نے 23 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنالیے ہیں۔ عثمان خان ایک اور علی حسن بلوچ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سمیر منہاس 47 اور احمد حسین 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ گروپ اے کے دوسرے میچ میں میزبان یو اے ای نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ بھارت نے 23 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنالیے ہیں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف کی 23 شرائط مان لیں، کھاد، زرعی ادویات، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگانے ، ترقیاتی سکیموں میں کمی لانے کی یقین دہانی کرا دی۔ آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے مشن کے تحت اگلی قسط کیلئے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں درجنوں نئی شرائط سامنے آگئی ہیں اور حکومت آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔ کھاد، زرعی ادویہ، شوگر و سرجری آئٹمز پر ٹیکس حکومت نے آئی ایم ایف کو کھاد، زرعی ادویات، شوگراور سرجری آئٹمز پر ٹیکس کی یقین دہانی کرا دی، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے...
    دبئی میں مینز انڈر 19 ایشیا کپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ پہلے روز دو میچز کھیلے جارہے ہیں۔ پہلے میچ میں میزبان یو اے ای اور بھارت مدمقابل ہیں جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ Day 1 of the #DPWorldMensU19AsiaCup2025 kicks off with two action-packed clashes ????#ACC pic.twitter.com/o3dcpuTdbY — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 12, 2025 دو گروپس میں تقسیم آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کا سب سے بڑا اپک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
    ایک سال میں پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر ہوگئے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اکثر معاشی اہداف حاصل کرلیے ہیں، اب معیشت مستحکم ہوگئی ہے جبکہ مہنگائی عارضی ہے۔ رپورٹ میں آئندہ برسوں میں پاکستان کے ذخائر مزید بڑھنے کی پیش گوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی پر زوردیا ہے جبکہ ایکس چینج ریٹ میں لچک بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ پاور سیکٹر میں مزید اصلاحات کی جائیں جبکہ، سرکاری اداروں میں گورننس اور سرمایہ کاری ماحول کی بہتری بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔
    تازہ سیشن میں ڈینجر اور چرکروئی دیہات سے تعلق رکھنے والے وی ڈی جی ارکان شریک تھے جہاں انہیں ہتھیار چلانے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس نے بدنام زمانہ ملیشیا ”ویلج ڈیفنس گارڈز" (وی ڈی جی) کو ہتھیاروں کی تربیت اور انہیں مسلح کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وی ڈی جی ارکان کی تربیت کے حوالے سے تازہ سیشن ضلع جموں کے علاقے سوچیت گڑھ میں بی ایس ایف چوکی پر منعقد کیا گیا۔ سیشن میں ڈینجر اور چرکروئی دیہات سے تعلق رکھنے والے وی ڈی جی ارکان شریک تھے جہاں انہیں ہتھیار چلانے، ہنگامی...
    ایس آئی ایف سی مراعات تجویز نہیں کریگی، آئی ایم ایف نے حکومت کو نئے اسپیشل اکنامک زون بنانے سے بھی روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) پاکستان نے قرض پروگرام کیلئے توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، اسٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی سے متعلق آئی ایم ایف کی 23شرائط مان لیں۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اتفاق کیا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں میں کمی لائی جائے گی، ان شرائط میں کھاد اور کیڑے مار ادویات پر ایکسائز ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافہ کرنا، اعلیٰ قیمت والی میٹھی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی متعارف کرانا اور منتخب اشیاء کو معیاری شرح پر منتقل کر کے سیلز ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا شامل ہے۔...
    راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن کے قریب مسافر وین کے دریا میں گرگئی۔ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور محمد ادریس کے خلاف غفلت لاپروائی و تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص اسلم کی مدعیت میں 322 ،379اور 337جی تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیاگیا۔ وقاص اسلم اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ آزاد پتن پکٹ پر دیگر عملے کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ مسافر وین جسکو ادریس چلا رھا تھا، تیز رفتاری سے آزاد پتن کی جانب سے آئی۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری ۔...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد الزامات ثابت ہونے پر 14 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف 12 اگست 2024ء کو پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز ہوا، جو 15 ماہ تک جاری رہا ملزم پر چار الزامات عائد  کئے گئے ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں جو ریاست کی سلامتی اور مفادات کے لئے نقصان دہ ہیں، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی/اسلام آباد/چنیوٹ (خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، ریاست کے تحفظ اور مفاد کے لیے نقصان دہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور لوگوں کو غلط طریقے سے نقصان پہنچانے سے متعلق  4الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ طویل قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو تمام الزامات میں قصوروار پایا گیا، عدالت نے 14 سال قید کی سزا 11 دسمبر 2025ء کو سنائی گئی۔ ترجمان...
    کراچی: شپر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے شہر میں دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کے خلاف مؤثر کارروائی کی، جس کے دوران پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق دونوں واقعات میں دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پہلا مقابلہ تھانہ کلا کوٹ کے علاقے میں ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایس آئی یو نے ملزم عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا واقعہ تھانہ بریگیڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور بھتہ خوروں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-08-30  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جس میں پاور ڈویژن سے متعلق سال 2022-23 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اووربلنگ کی مد میں 8 ارب سے زاید ریونیو جمع کرانے کا انکشاف ہوا، آڈٹ حکام نے کہا کہ استعمال شدہ یونٹس سے زیادہ اووربلنگ کرکے صارفین کو 8 ارب سے زاید کا نقصان ہوا، ایک ہزار سے زاید فیڈرز پر ڈسٹری بیوٹرز کمپنیز نے اووربلنگ کی۔ اجلاس کے دوران پی اے سی کے ریکوزیشن اجلاس کے موقع پر اتفاق رائے سے طے پایا کہ جب تک چیئرمین پی اے سی جنید اکبر واپس نہیں آتے کمیٹی کی سربراہی تمام پارٹیاں کریں گی، ہر اجلاس میں کمیٹی سربراہ...
    ملک کی تاریخ میں پہلی بار بانی پی ٹی آئی کو ایک ایسا ذہنی مریض قرار دیا گیا ہے جس کا آئے دن جاری ہونے والا بیانیہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق وہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں، توکچھ نہیں۔ اس کے نزدیک اس کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہے اور وہ اپنے بیانات کے ذریعے فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بانی کے اپنے بیانات کی وجہ سے ایک ایسا سخت موقف سامنے آیا جو ماضی میں کبھی کسی سیاسی جماعت کے رہنما کے خلاف نہیں اپنایا گیا۔ ایک اینکرکے سوال کے جواب میں فوجی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس ڈیسک) تائیوان میں منعقدہ باوقار اپیکٹا (APICTA) ایوارڈز 2025 میں پاشا (P@SHA) کی قیادت میں پاکستانی وفد نے سات ایوارڈز جیت لیے۔ چیئرمین پاشا، سجاد سید نے کہایہ 7بین الاقوامی ایوارڈز پاکستان کے انوویٹرز (innovators) کی غیر معمولی صلاحیت، تخلیقی صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ APICTA 2025 نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی آئی سی ٹی انڈسٹری نہ صرف عالمی سطح پر حصہ لے رہی ہے بلکہ ہم مقابلہ کر رہے ہیں اور جیت رہے ہیں۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) نے تائیوان کے شہر کائوسیونگ (Kaohsiung) میں منعقدہ ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس (APICTA) ایوارڈز 2025 میں پاکستان کے اب تک کے سب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں حصہ لینے کیلئے دبئی پہنچ گئی ۔ 12 سے 21 دسمبر تک شیڈول ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔کراچی سے دبئی روانگی سے قبل ٹیم مینیجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو مکمل اعتماد اور بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے، نیشنل سٹیڈیم کی حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ 7 روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔انہوں نے کہا کہ خامیوں کو دور کر کے صلاحیتوں کو سامنے لانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میکسیکو سٹی: امریکا کے بعد میکسیکو نے بھی چین، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والی متعدد مصنوعات پر 50 فیصد تک درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ میکسیکو کے اس اقدام سے بھارت کی ایک ارب ڈالر کی برآمدات متاثر ہوں گی۔ صدر کلاؤڈیا شائن باؤم نے مقامی صنعت کے تحفظ کے لیے ضروری ٹیرف کو ضروری قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو نے ان ممالک سے درآمد کی جانے والی متعدد اشیا پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے جن کے ساتھ اس کا کوئی تجارتی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ ان ممالک میں بھارت، چین، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں۔میکسیکو کی حکومت کے مطابق یہ...
    پشاور:(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سابق لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو ان کے جرائم پر حقیقی سزا نہیں ملی ہے اور پختونوں کی دوبارہ نسل کشی کی کوشش پر بھی ان سے بازپرس نہیں ہوئی۔ صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے فیض حمید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی، چائے کا کپ پکڑ کر کابل میں 40 ہزار دہشت گردوں کو منظم کرنے والا آج بھی بے حساب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کی دوبارہ نسل کشی کی کوشش پر بھی فیض سے بازپرس نہیں ہوئی، فیض–باجوہ–عمران گٹھ جوڑ...
    ممبر گلگت بلتستان کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ آپ کی پاکیزہ زندگی جہالت کے اندھیروں میں نورِ بصیرت، ظلم و جبر کے مقابلے میں بلند ترین آوازِ حق اور خواتین کے لیے عزت و وقار کا کامل ترین نمونہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر جی بی کونسل و صدر مجلس علماء مکتب اھلبیت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے دخترِ رسول، سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادتِ باسعادت کے پرمسرت موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں پوری امتِ مسلمہ اور اہلِ ایمان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا امِّ ابیہا، خیر النساء، سرچشمۂ عصمت و طہارت اور ایمان، کردار، حیا، شجاعت اور خدا شناسی کا...
    ٹائم میگزین نے اعلان کیا کہ 2025 کا پرسن آف دی ایئر وہ افراد ہیں جنہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو تخیل، ڈیزائن اور تعمیر کے ذریعے معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں اثرات ڈالے ہیں۔ ٹائم کے ایڈیٹر ان چیف سام جیکبز نے قارئین کے نام خط میں لکھا کہ پرسن آف دی ایئر دنیا کی توجہ ان لوگوں کی جانب مرکوز کرنے کا ایک طاقتور طریقہ ہے جو ہماری زندگیوں کو تشکیل دیتے ہیں۔ اور اس سال، کسی کا اثر اے آئی کے معماروں سے زیادہ نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی خلائی کانفرنس: سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر عالمی سطح کے تبادلے کا آغاز انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ سال تھا جب مصنوعی...
    مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کی تقسیم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ غریب اور مستحق افراد کا صوبہ ہے دلیل یہ ہے 51 لاکھ پنجاب کے خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔  اپنے بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ دوسرے نمبر پر سندھ کی 26 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لیتی ہیں، خیبرپختونخوا کی 22 لاکھ خواتین اور بلوچستان کی 4 لاکھ 85 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ فنڈز سے مستفید ہو رہی ہیں جبکہ اسلام آباد کی 21 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ سے فنڈز لیتی ہیں۔ مشیر خزانہ نے سوال اٹھایا کہ اگر پنجاب واقعی اتنا ہی...
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ دینے یا ملازمت فراہم کرنے والے افراد کے لیے سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو رہائش یا ملازمت دینے والے افراد عوامی سلامتی اور سماجی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اور ایسے افراد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے سخت قانونی کارروائی ضروری ہے۔ یو اے ای کے قوانین کے تحت اس جرم پر ایک لاکھ درہم سے پانچ ملین درہم تک جرمانہ اور کم از کم دو ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزٹ...
    فوٹو: ایکس پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی سزا کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں۔چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف مزید تحقیقات اور ٹرائل ابھی باقی ہے، وہ طاقت کے نشے میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے رہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اپنے دور میں ہر کسی کو جیل بھیجنا چاہتے تھے، آج وہ خود جیل میں ہیں اور یہ مکافاتِ عمل ہے۔ لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خاتون سے دلچسپ مکالمہ خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی...
    شکارپور کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پارس بکھرانی، ڈی ایس پی ظہور سومرو اور 2 دیگر اہلکار سکھر کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق چاروں کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شادی کی سالگرہ کے روز پولیس افسر جوڑا ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا  شکارپور آپریشن میں زخمی ہونے والے میاں بیوی ڈی ایس پیز کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی۔ میئر سکھر اور اسپتال کا عملہ بھی ڈی ایس پیز کی خوشیوں میں شریک ہوئے، آئی جی سندھ نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ پارس بکھرانی سندھ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہیں...
    پاکستان نے ناروے کے سفیر کو باضابطہ ڈیمارش (احتجاجی مراسلہ) جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام ناروے کی جانب سے پاکستان کے اندرونی عدالتی معاملات میں مداخلت سمجھی جانے والی سرگرمیوں پر شدید تحفظات کے اظہار کے طور پر کیا گیا۔ مزید پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی قلابازیاں جاری واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ناروے کے سفیر سپریم کورٹ آف پاکستان میں انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر عدالتی کارروائی دیکھنے کے لیے آئے تھے۔ اس پر سفارتی حلقوں میں اس وقت بحث جاری ہے کہ کسی ملک کا سفیر آخر کیوں پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کی کارروائی میں شریک ہوتا ہے۔ عمومی...
    تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ ایران اور صدرِ قزاقستان کی موجودگی میں 14 تعاون دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے نقل و حمل، ٹرانزٹ اور لاجسٹکس، ثقافتی تبادلات، قانونی معاونت، صحت و درمان، سفارتی تعاون اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورے کے موقع پر ایران اور قزاقستان کے اعلیٰ حکام نے دوطرفہ تعلقات کی سطح کو مزید بلند کرنے کے مقصد سے 14 دستاویزات اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے اور اُن کا تبادلہ کیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ...
    (احمد منصور ) فیض حمید کورٹ مارشل کا فیصلہ آ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق   سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تمام الزامات میں مجرم قرار دے کر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈجنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ  آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی،  ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا،...
    ویب ڈیسک: کراچی میں ٹریفک میں ای چالان کے نفاذ کے بعد سندھ حکومت نے ایک اور شعبے میں بھی ای چالان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے سب سے پہلے ڈھائی ماہ قبل کراچی میں ای چالان کا آغاز کیا تھا اور اب تک ہزاروں گاڑیوں کے بھاری جرمانے کے چالان گھر بیٹھے وصول کیے جا چکے ہیں۔ کئی طبقے بھاری چالان کی مخالفت بھی کر رہے ہیں۔ تاہم اس مخالفت کے باوجود سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد ایک اور اہم شعبے میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ شعبہ خوراک سے متعلق ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ...
    سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہائیکورٹ کو اپیل پر جلد از جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی قلابازیاں جاری یاد رہے کہ یہ کیس متنازع ٹوئیٹس کے معاملے سے متعلق ہے، جس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ دونوں وکیل ہیں اور ٹرائل کے دوران احتجاجی اقدامات بھی کرتے رہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ کسی صورت ماتحت عدلیہ کے ججز کو بے توقیر نہیں ہونے دیا جائے گا اور حکومت کو...
    بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے اپنے خاندان کی نجی زندگی پر ہونے والی مسلسل چہ مگوئیوں اور گردش میں رہنے والی افواہوں پر بیٹی آرادھیا کے ردِ عمل پر بات کی ہے۔ ابھیشک بچن نے حال ہی میں اپنے اور اہلیہ، اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان طلاق سے متعلق مسلسل گردش میں رہنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریا نے آرادھیا کی تربیت اس انداز میں کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ باتوں پر توجہ ہی نہیں دیتی، سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں سے آرادھیا دور رہتی ہے۔ ابھیشک کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے آرادھیا میں فلمی دنیا اور اپنے والدین کے کام کے حوالے سے احترام پیدا کیا ہے، گھر میں گفتگو...
    پاکستانی ویڈیو گیمر، ٹیکن اسٹار ارسلان صدیق المعروف ارسلان ایش کے ہاں ننھے مہمان آمد ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ای اسپورٹس اسٹار نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Arslan Ash (@arslan.ash) انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں 4 ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں، بیٹے کی پیدائش پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔ انہوں نے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس کا نام بھی بتا دیا اور مزید...
    فائل فوٹو کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا 12 دسمبر کو ہونے والا خصوصی اجلاس فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین حلقے نے معاملے کا نوٹس لیا اور اسے فوری طور روکنے کی ہدایت کی، جس میں مرکزی کرادار متحدہ قومی موومنٹ اور ڈاکٹر عطا رحمان، جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین نے ادا کیا۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سروش لودھی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرنے کی تصدیق...
    پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لیے دبئی پہنچ گئی۔ 12 سے 21 دسمبر تک شیڈول ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے. پاکستان اپنا پہلا میچ افتتاحی روز ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔ کراچی سے دبئی روانگی سے قبل ٹیم منیجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو مکمل اعتماد اور بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ سات روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ خامیوں کو دور کر کے صلاحیتوں کو...
     ویب ٖڈیسک :راولا کوٹ سے راولپنڈی جانے والی ہائی ایس آزاد پتن کے قریب دریا میں جا گری، وین میں 16 مسافر سوار تھے، 4 کو بچا لیا گیا۔ آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ سے ہجیرہ کے راستے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس وین (نمبر 7599) آزاد پتن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گری۔ وین میں 16 مسافر سوار تھے جن میں سے 4 افراد کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ باقی 12 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ ڈی سی کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی متعدد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں...
    راولاکوٹ سے ہجیرہ کے راستے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس وین (نمبر 7599) آزاد پتن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گری۔ وین میں 16 مسافر سوار تھے جن میں سے 4 افراد کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ باقی 12 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ ڈی سی کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی متعدد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور دریا کے تیز بہاؤ کے باعث تلاش کا عمل مشکل ہو رہا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو اداروں نے مزید جانب دار ٹیمیں بھی طلب کرلی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آپ...
    پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے مانسہرہ سے چین (سنکیانگ) تک مجوزہ نئی سڑک کی منظوری نے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ خطے میں بھی جیو اکنامک اور جیو اسٹریٹجک بحث کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سی پیک فیز ٹو کی رفتار میں اضافہ، اقتصادی زونز کے ذریعے 2030 تک 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہدف اس منصوبے کو بعض حلقوں میں وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی کے لیے افغانستان کے روایتی زمینی راستے کے ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ واقعی افغانستان کا مکمل نعم البدل بن سکتا ہے؟ وفاقی حکومت کے مطابق یہ سڑک دراصل قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈ اور متبادل الائنمنٹ کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ میں نے ان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولتیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ سہولتیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ کہا کہ میری سربراہی میں کمیٹی بنے جو جیل جائے۔ ایسا ممکن نہیں ،بشریٰ بی بی سے متعلق میری معلومات نہیں کہ ان کی ملاقاتیں نہیں روکی گئیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی۔ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے نفرت کرتے ہیں لیکن فوج سے محبت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف والے اس بات میں فرق نہیں رکھتے‘ فوج کیخلاف بات کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی وفد کسی شہید کے جنازے اور نہ جنازے کیلئے گیا۔
    پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز) کی بنیاد دراصل اورینٹ ایئرویز کے انضمام سے 10 جنوری 1955 کو ایک سرکاری ادارے کے طور پر رکھی گئی، اس طرح یہ ایک ایسا منجھا ہوا تجربہ کار قومی فضائی ادارہ بن گیا جس نے جلد ہی دنیا کو بھی اڑان سکھانا شروع کردیا۔ آج کی یہ کہانی ایک ایسے پرندے کی ہے جو کبھی نیلے آسمان پر سب سے اونچا اڑتا تھا اور پھر دوسروں کو بھی اڑنا سکھاتا تھا۔ اس کے پروں پر PIA لکھا ہوتا تھا اور دنیا اسے پاکستان کے نام سے پہچانتی تھی۔ آج اس پرندے کو ہاتھوں میں پکڑے بیٹھے ہیں اور اعلان کر رہے ہیں کہ PIA کی بولی 23 دسمبرکو ہوگی۔ یہ ادارہ ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلی فورنیا: امریکا میں ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کو اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے اور فورس کو کیلی فورنیا کے گورنر کے کنٹرول میں واپس دینے کا حکم دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کیلی فورنیا کی ایک وفاقی عدالت نے بدھ کے روز فیصلہ دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے حوالے سے اپنے صدارتی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔سان فرانسسکو میں قائم امریکی ڈسٹرکٹ عدالت کے جج چارلس بریئر کے اس فیصلے کو صدر ٹرمپ کی اس پالیسی کے لیے ایک بڑا قانونی جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت وہ ڈیموکریٹک...
     پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام 6 موجودہ فرنچائزز کی قیمت میں تقریباً 3 گنا اضافہ کر دیا ہے اور دو نئی فرنچائزز کے لیے فی سال 13 کروڑ روپے کی بھاری بنیاد قیمت مقرر کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا مظفرآباد میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اب تک قیمتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، جو 2016 میں لیگ کے آغاز کے وقت اپنائی گئی پریکٹس سے مختلف ہے۔ تاہم نئی قیمتیں تقریباً تین گنا زیادہ ہیں۔ 2016 کے برعکس، جب فرنچائز کی قیمتیں امریکی ڈالر میں دی گئی تھیں، اب بورڈ نے تمام...
    لبنان کے وزیر خارجہ یوسف راجی نے کہا ہے کہ انہوں نے فی الحال ایران کا دورہ کرنے کی دعوت مؤخر کر دی ہے اور اس کے بجائے کسی باہمی طور پر طے شدہ غیر جانبدار تیسرے ملک میں ایران کے ساتھ مذاکرات کی تجویز دی ہے۔ یوسف راجی نے دورۂ ایران نہ کرنے کی وجہ موجودہ حالات کو قرار دیا تاہم اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس فیصلے کا یہ مطلب نہیں کہ لبنان ایران کے ساتھ بات چیت سے انکار کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب، ایران اور چین کا بیجنگ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس...
    —فائل فوٹو سینئر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی قرار دے دی۔انسانی حقوق کے کارکنوں اور سینئر صحافیوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے پر مشترکہ ردِعمل دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا، مقدمہ اختلافِ رائے پر حملہ اور آوازوں کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر سیاسی مقدمہ فوری ختم کیا جائے۔بیان کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس میں...
    رواں سال 2025 کے لیے عالمی مالیاتی ادارے آرٹن کیپیٹل نے اپنے تازہ ترین عالمی پاسپورٹ انڈیکس کا اعلان کر دیا ہے، جس میں دنیا کے سب سے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ اس سال بھی ایک مسلم ملک نے تمام دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس کے شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس اعزاز نے اس ملک کی عالمی سطح پر مثبت قانونی اور پرامن کردار کو بھی اجاگر کیا ہے۔ آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کے اعزاز سے مسلسل...
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی 2025 کے لیے2.7 فیصد سے بڑھا کر3.0کردی ہے اور بتایا ہے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان کی معیشت سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی ہے اور رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔ رپورٹ میں 26-2025 کی گروتھ میں بھی بہتری اور کاروباری ماحول سازگار قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا، سرمایہ...
    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی 2025 کے لیے2.7 فیصد سے بڑھا کر3.0کردی ہے اور بتایا ہے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان کی معیشت سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی ہے اور رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔ رپورٹ میں 26-2025 کی گروتھ میں بھی بہتری اور کاروباری ماحول سازگار قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا،...