انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کی ملائیشیا کیخلاف بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
پاکستان انڈر 19 نے 23 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنالیے ہیں۔
عثمان خان ایک اور علی حسن بلوچ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سمیر منہاس 47 اور احمد حسین 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
گروپ اے کے دوسرے میچ میں میزبان یو اے ای نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
بھارت نے 23 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنالیے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی ایل ٹی 20 ،گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو شکست دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی (اسپورٹس ڈیسک )آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے اہم میچ میں گلف جائنٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یو اے ای کے اسپنر آیان خان نے میچ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا اور 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ وہ آئی ایل ٹی 20 میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے یو اے ای کرکٹر بن گئے۔شارجہ واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ اننگز کے آغاز میں جانسن چارلس اور کسل مینڈس نے مثبت کھیل پیش کیا، تاہم درمیانی اوورز میں گلف جائنٹس کے اسپنرز، خصوصا آیان خان نے مخالف بیٹنگ لائن کو سنبھلنے نہ دیا۔ پریٹوریئس نے اختتامی مرحلے میں 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور بہتر ضرور کیا، لیکن مجموعی ٹوٹل خاطر خواہ ثابت نہ ہوا۔ہدف کے تعاقب میں گلف جائنٹس کے اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور جیمز ونس نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پاور پلے میں پانچ چھکے لگا کر میچ پر جائنٹس کی گرفت مضبوط کردی۔ گرباز نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ ونس نے 35 رنز بنائے۔ درمیانی اوورز میں اسکندر رضا اور عادل رشید نے بولنگ سے کچھ مزاحمت دکھائی، مگر فیصلہ کن لمحات میں آزم اللہ عمرزئی اور ایراسمس نے پرسکون بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلادی۔