علماء مشائخ فیڈریشن کا خصوصی اجلاس اختر رسول مرکزی صدر نامزد
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علماو مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے خصوصی اجلاس منعقدہ زیر صدارت ملک بھر کے علماو مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا مرکزی سیکریٹریٹ گلشن ظہور کراچی میں آئندہ 3سال کیلئے متفقہ طور پر پیر طریقت رہبر شریعت پیراختر رسول قادری کو مرکزی صدر،صوفی ملک فقیرشکیل قاسمی کومرکزی سیکرٹری جنرل جبکہ پروفیسر ڈاکٹر مہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کو مشیر قانونی منتخب کیا گیا ہے،ملک بھر کے علماو مشائخ جن میں سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا،پیر زادہ ایم امین، پیر زادہ محمداکرم رضابغدادی، سید سعادت علی شاہ گیلانی پیر غلام غوث محی الدین جانی شاہ،پیر سید حسنین فاروق شاہ نقشبندی مجددی، پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی، ایس اے حکیم القادری،پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی، چودھری اسد محمود، سجادہ نشین حضرت سخی سلطان باہوؒ پیر خالد سلطان سروری قادری، پیر سید محفوظ الحسنین شیرازی علی پورسیداں شریف،سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی ودیگر نے مبارکباد پیش کی ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-03-1
کیا تیرے رب کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟ یا اْن پر اِنہی کا حکم چلتا ہے؟۔ کیا اِن کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ عالم بالا کی سن گن لیتے ہیں؟ اِن میں سے جس نے سن گن لی ہو وہ لائے کوئی کھلی دلیل۔ کیا اللہ کے لیے تو ہیں بیٹیاں اور تم لوگوں کے لیے ہیں بیٹے؟۔ کیا تم اِن سے کوئی اجر مانگتے ہو کہ یہ زبردستی پڑی ہوئی چٹی کے بوجھ تلے دبے جاتے ہیں؟۔ کیا اِن کے پاس غیب کے حقائق کا علم ہے کہ اْس کی بنا پر یہ لکھ رہے ہوں؟۔ (سورۃ الطور:37تا41)
ابو سعید ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ؐ نے فرمایا: ’’جو مسلمان بھی کوئی دعا کرتا ہے جس میں کوئی گناہ نہ ہو اور نہ ہی قطع رحمی ہو، تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اسے اس دعا کے بدلے تین چیزوں میں سے ایک ضرور عطا کرتا ہے: یا تو جلد اس کی دعا قبول کر لی جاتی ہے، یا پھر اسے آخرت کے لیے ذخیرہ کر لیا جاتا ہے، یا پھر اس سے اتنی ہی بری چیز کو دور کر دیا جاتا ہے۔ صحابہ کرام نے عرض کیا: پھر تو ہم کثرت سے دعا کریں گے؟ نبی کریم ؐ نے فرمایا: اللہ تو اس سے بھی زیادہ دینے والا ہے‘‘۔ (مسند احمد)