نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں نظام بدل دو تحریک کی بنیاد رکھیں گے ‘حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں نظام بدل دو تحریک کی بنیاد رکھیں گے۔نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کیا جاتا ہے، جس میں سب کچھ موجود ہے،مستقبل میں مایوس نوجوان نہیں سیاسی قبضہ گروپ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ’’بنو قابل پروگرام ‘‘ کے تحت طلباو طالبات کے انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، بنوقابل پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو نوید بیگ اور الخدمت اسلام آباد کے صدر الطاف شیر نے بھی خطاب کیا۔ طلبہ و طالبات نے ہزاروں کی تعداد میں ٹیسٹ میں شرکت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کے ساتھ ہے ، یہ نوجوان ملک میں انقلاب برپا کریں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، ایک خاص طبقہ پاکستان پر مسلط ہے جس کے پاس کوئی پالیسی نہیں اور نہ ہی نوجوانوں کو رہنمائی دی جارہی ہے،آج نوجوانوں کی بڑی تعداد اس ٹیسٹ میں شریک ہے، طلبہ کو مزید کورسز بھی کرائیں گے، پاکستان کے نوجوان انقلابی نسل ہے جوصلاحیتوں سے مالا مال ہیں، نوجوانوں کو پاکستان کے حوالے سے مایوس کیا جاتاہے، پاکستان میں بے پناہ مواقع موجودہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ تین کروڑ بچے آج بھی اسکولوں سے باہر ہیں، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی لاکھوں بچے اسکول نہیں جا پا رہے، ہمارے ملک میں صرف 12فیصد بچے اعلی تعلیم حاصل کرپاتے ہیں اور ان کے والدین بھی انتہائی مشکلات برداشت کرکے انہیں تعلیم دے پاتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صرف57 لاکھ بچے تعلیمی اداروں میں داخل ہیں بچوں کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ہی نہیں ہیں،57لاکھ بچوں کو مفت تعلیم دینے پر صرف چند ارب روپے لگانا پڑیں گے لیکن یہ حکمرانوں کی ترجیح ہی نہیں ہے، اربوں روپے آئی پی پیز کوادائیگیاں کی جاسکتی ہیں لیکن تعلیم پر خرچ نہیں کیا جا تا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام بچوں کومفت تعلیم دیناہوگی، تعلیم دولت کی بنیاد پر فراہم نہیں ہونی چاہیے، امیر و غریب ہرکسی کو معیاری تعلیم ملنا اس کا بنیادی حق ہے، ملک میں ہر کسی کو معیاری تعلیم ملنی چاہیے۔ امیر جماعت نے کہا کہ اگر بنوقابل جیسے پروگرام کے ذریعے معیاری تعلیم کی فراہمی کا یہ کام جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کرسکتے ہیں توریاست بھرپور وسائل ہونے کے باوجود یہ کام کیوں نہیں کرسکتی، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ریاست ماں ہے مگر یہ کیسی ماں جو لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری نہیں کرسکتی، ملک پر نااہل لوگ قابض ہیں ، انہیں اپنی 78 سال کی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے کہ فوج، سیاستدان، جاگیردار یا سرمایہ دار کوئی بھی ملک کو درست طریقے سے نہیں چلا سکا، سب یہاں حاکم بنے رہے دراصل یہ قوم حاکم ہے، تم اس کے خادم ہو، تمہیں عوام کا خادم بننا پڑے گا کیونکہ نوجوان جاگ چکا ہے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ میں آپ سب کو اگلے ماہ لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتاہوں، یہ اجتماع ملک کا سب سے بڑااجتماع ہوگا جس میں لاکھوں لوگ شریک ہوں گے ، یہ اجتماع نظام کو بدلنے کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوگا، ہم اجتماع عام میں چہرے نہیں نظام کو بدلنے کا پروگرام دیں گے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہا کہ اسلام کا مطلب صرف عبادات نہیں بلکہ اسلام کے نظام کو غالب کر نا ہے، جماعت اسلامی نوجوانوں کے ساتھ ہے ، یہ نوجوان ملک میں انقلاب برپا کریں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی نوجوانوں کو اسلام ا باد پاکستان کے نے کہا کہ کریں گے ملک میں
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔