data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان سینئر نائب صدر صغیر انصاری، نائب صدور مناظر الحسن ،محمد خالق ،جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری امیر روان، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رضوان، جوائنٹ سیکرٹری اشتیاق احمد، سیکرٹری اطلاعات اسماعیل شاہ، کورنگی لانڈھی کے صدر شہادت علی، جنرل سیکرٹری فرقان انصاری، سائٹ ایریا کے صدر اسرار سواتی نے مشترکہ بیان میں سعید غنی کو وزیر محنت بنائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعید غنی ٹریڈ یونینز رہنما ہیں اور محنت کشوں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔این ایل ایف تنقید برائے تنقید پر یقین نہیں رکھتی محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے ہم سعید غنی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ٹریڈ یونین تحریک اس وقت مسائل اور مشکلات کا شکار ہے۔ محنت کشوں کے اداروں میں کرپشن کی انتہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے سب سے زیادہ قوانین بنائے ہیں لیکن بیورو کریسی اس کا نفاذ نہیں چاہتی اور ان قوانین پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ محنت کشوں کے ادارے سرمایہ داروں کے محافظ بنے ہوئے ہیں۔ این ایل ایف کا وفد جلد وزیر محنت سے ان کے دفتر میں ملاقات کرے گا اور مزدور مسائل پر گفت وشنید کی جائے گی اور انہیں محکمہ محنت کی وزارت دوبارہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی جائے گی۔

خالد خان گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محنت کشوں کے

پڑھیں:

ہر شہری کی عزت و حقوق کا تحفظ ریاست کی پہلی ذمہ داری، انسانی حقوق کے عالمی دن پر صدر کا پیغام

اسلام آباد:

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور حکومت پاکستان انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ اسلام مذہبی و سماجی مساوات، انسانی وقار اور احترامِ انسانیت پر زور دیتا ہے جبکہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے۔

اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ہم آہنگی، وقار اور مساوات کی بنیاد پر قائم ریاست کے طور پر تصور کیا تھا۔

صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں کمزور اور پسماندہ طبقات خصوصاً خواتین، بچوں، اقلیتوں اور خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت، احترام اور باہمی وقار کا ماحول پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ انسانی حقوق کے فروغ کے لیے سول سوسائٹی، تمام اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کو اس دن کو عالمی سطح پر منانے اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے کئے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

آخر میں انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ انسانی وقار کے تحفظ، مساوات کے فروغ اور خوف، جبر و امتیاز سے پاک معاشرہ قائم کرنے کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے ہماری کوششوں کو کامیاب فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایبٹ آباد: پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق مقبو ڈاکٹر وردہ کے خاندان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں
  • ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ترجیح : صدر  
  • صوبائی وزیر محنت ‘چیئرمین گورننگ باڈی سیسی سعید غنی سیسی کی گورننگ باڈی اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں
  • انسانی حقوق کا تحفظ مہذب معاشروں کی پہچان ہے‘گورنر
  • انسانی حقوق کا تحفظ صرف عدالتوں کی ذمہ داری نہیں،قومی فریضہ ہے؛چیف جسٹس
  • انسانی حقوق کا تحفظ صرف عدالتوں کی ذمہ داری نہیں، یہ قومی فرض ہے:چیف جسٹس
  • اسلامی اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے بغیر ملک میں پائیدار استحکام ممکن نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، مقررین سمینار
  • ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ترجیح ہے: صدر مملکت
  • ہر شہری کی عزت و حقوق کا تحفظ ریاست کی پہلی ذمہ داری، انسانی حقوق کے عالمی دن پر صدر کا پیغام