پیپلزپارٹی کی حکمرانی کا کارنامہ ٗ کراچی 173بدترین شہروں میں 170ویں نمبر پر ٗ سیف الدین
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت نیو کراچی میں 7000روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے بدترین 173 شہروں میں کراچی 172ویں نمبر پر ہے یہ پیپلز پارٹی کی حکمرانی کا ’’کارنامہ‘‘ ہے۔سندھ حکومت، کے ایم سی سب اپنی ذمے داریوں سے بھاگ رہے ہیں۔ لیکن جماعت اسلامی عوام کے ساتھ ہے، ہم کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے،کرپشن کے نظام کا خاتمہ اور کراچی کے شہریوں کے جائز و قانونی حقوق چھین کر رہیں گے۔ہم نے 7000 روڈ کی تعمیر کے لیے جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے ،جب تک یہ سڑک مکمل نہیں ہو جاتی جدوجہد جاری رہے گی، ہم روڈ کا مسئلہ سٹی کونسل، صوبائی اسمبلی سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ شہری جماعت اسلامی کے ساتھ اس جدوجہد میں شامل ہوں۔ اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آئیں، دھرنوں میں شریک ہوں، اور ظلم کے نظام کے خلاف کھڑے ہوں۔شہر کے تعلیمی ادارے، سڑکیں، پارک اور سیوریج کا نظام درست کرنے کے لیے جدوجہد ومزاحمت کو مزید تیز کریں گے۔احتجاجی کیمپ سے امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ نے بھی خطاب کیا۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ ہم کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے عوام کے بنیادی اور اندرونی مسائل کے حل کے لیے میدانِ عمل میں آکر جدوجہد کا آغاز کیا۔ آپ سب اس شہر کے ان نمائندہ لوگوں میں سے ہیں جو محض باتوں پر نہیں بلکہ عمل سے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ کراچی کے شہری اپنے حقوق کے لیے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔آج ہم سب 7000 روڈ کی تعمیر کے لیے جمع ہیں یہ وہ سڑک ہے جو برسوں سے تباہ حالی کا شکار ہے، جہاں عوام روزانہ اذیت برداشت کرتے ہیں، مگر حکومتِ سندھ اور بلدیاتی ادارے آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بنے ہوئے تقریباً78 سال** ہو چکے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہم آج بھی انہی بنیادی مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ کسی علاقے میں پانی نہیں، کہیں سیوریج کا عذاب ہے، کہیں بجلی غائب ہے، تو کہیں گیس نایاب ہے۔ کراچی جیسے میگا سٹی میں بچے کھلے گٹروں میں گر کر جان سے جا رہے ہیں، مگر حکمران صرف اعلانات اور دعووں پر اکتفا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ شہر جسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا، آج قبضہ مافیا اور کرپشن مافیا کے نرغے میں ہے۔ سندھ حکومت عوام کی سہولت کے بجائے قبضہ گروپوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ پارک، میدان اور عوامی مقامات کمرشل بنیادوں پر بااثر لوگوں میں بانٹے جا رہے ہیں۔ یہ حکومت خود کام نہیں کرتی، بلکہ جب جماعت اسلامی عدالت جاتی ہے اور عدلیہ عوام کے حق میں فیصلہ دیتی ہے، تو یہ حکومت اسی فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر دیتی ہے۔کچھ عرصہ پہلے سندھ حکومت نے حب کینال منصوبہ متعارف کرایا تھا، بڑے فخر سے کہا گیا کہ اس سے کراچی کو پانی فراہم ہوگا۔ مگر کیا ہوا؟ تین دن بھی نہ گزرے کہ یہ نہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔ جہاں سے پچاس سال پرانی نہر پانی پہنچاتی تھی جبکہ وہ نئی نہر تین دن میں ختم ہوگئی۔ یہی حال شاہرائے بھٹو اور کریم آباد فلائی اوورکا ہے۔ ناقص منصوبہ بندی، بدعنوانی اور دو نمبری کے باعث اربوں روپے ضائع کر دیے گئے۔یہاں ہر منصوبہ کرپشن کا شکار ہے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی کا منصوبہ ہو یا یونیورسٹی روڈکسی کام میں شفافیت نہیں۔ یہ روڈ ایک سال پہلے اربوں روپے لگا کر بنائی گئی، مگر بی آر ٹی کی لائن ڈالنے کے لیے اسے پھر توڑ دیا گیا۔ کیا یہی ترقی ہے؟یہ سب عذاب صرف اس لیے ہیں کہ پیپلز پارٹی سندھ پر مسلط ہے۔ پیپلز پارٹی مسئلے کا حل نہیں بلکہ خود سب سے بڑی مصیبت ہے۔ اس نے کراچی کے وسائل لوٹ کر عوام کو غربت، پسماندگی اور تباہی کے حوالے کر دیا ہے۔ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے حکمرانوں نے بیرونِ ملک محلات، جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس بنائے۔2سال میں جانگیر روڈ 5مرتبہ تعمیر ہوئی اور پانچوں بار بارش میں بہہ گئی۔ یہ اس کرپشن مافیا کی کارستانی ہے جو شہر کے ہر منصوبے کو کمیشن کی نذر کر دیتا ہے۔ ورلڈ بینک سے 1.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی روڈ کی تعمیر رہے ہیں عوام کے کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔