وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں آتے ہوئے راستے میں گاڑیاں کھڑی ہوئی دیکھیں تو سیکیورٹی چیف سے روٹ لگانے کا پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ صرف ایک منٹ روٹ لگایا ہے تاکہ مشکل نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پروٹوکول کی وجہ سے سڑک بند ہونے پر عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔ کرک میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنے سیکیورٹی چیف کو ہدایت کی تھی کہ کوئی روٹ نہیں لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں آتے ہوئے راستے میں گاڑیاں کھڑی ہوئی دیکھیں تو سیکیورٹی چیف سے روٹ لگانے کا پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ صرف ایک منٹ روٹ لگایا ہے تاکہ مشکل نہ ہو۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے سیکیورٹی چیف کو ایک منٹ کا بھی روٹ لگانے سے منع کیا تو انہوں نے جواب میں مجھے استعفیٰ دینے کا کہا اور بتایا کہ یہ سب آپ کی سیکیورٹی کیلیے ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’میں نے اپنے سیکیورٹی چیف کو استعفیٰ دینے سے روک دیا اور انہیں کہا کہ میں اپنے عوام کے سامنے ایک منٹ سڑک بند ہونے پر معافی مانگوں گا‘۔ سہیل آفریدی نے اپنے راستے پر ایک منٹ کا روٹ لگانے کے لیے عوام سے معافی مانگ لی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ میں عوام کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہوں، اسی کے ساتھ انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ مستقبل میں بھی پروٹوکول کی وجہ سے شہریوں کو پروٹوکول کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ میں سیکیورٹی چیف سہیل ا فریدی روٹ لگانے کہ میں نے انہوں نے ایک منٹ
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
وزیراعلی سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علما، مشران، سول سوسائٹی، وکلا اور اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بیرسٹرگوہر، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی، جنید اکبر، اسد قیصر و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور ہنگو بم دھماکے کے واقعے پر اظہارِ افسوس اور شہید پولیس اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی، اجلاس کے شرکا نے پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس
اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور
حالیہ ہنگو بم دھماکے کے واقعے پر شرکاء کا اظہارِ افسوس اور شہید پولیس اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا،
اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن… pic.twitter.com/2we5PTi9AL
— PTI (@PTIofficial) October 25, 2025
اجلاس کے دوران وزیراعلی سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا جس میں سابق وزرائے اعلیٰ،گورنرز، علما، مشران، سول سوسائٹی، وکلا اور اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
امن جرگے کامقصد دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے متفقہ حکمتِ عملی کی تشکیل ہے۔
وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پولیس کو جدید آلات، تربیت اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔