2025-12-13@07:57:19 GMT
تلاش کی گنتی: 6626
«صحت سلامتی»:
1971 کی جنگ میں مشرقی اور مغربی محاذوں پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ (ریٹائرڈ)نے 1971 کی جنگ کی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ 1971 میں بھارت نے مشرقی پاکستان پر حملہ کر کے جنگ کا آغاز کیا۔ میری یونٹ اس وقت مہرپور، جیسور سیکٹر میں تعینات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 1971 کی جنگ کے دوران مجھے چارلی کمپنی میں تعینات کیا گیا، چارلی کمپنی کے کمانڈر میجر زاہد الاسلام انتہائی بہادر اور نڈر تھے۔ 9 دسمبر کو بریگیڈ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے اطلاع دی کہ بھارتی فوج کشتیا کے علاقے کی طرف حملہ کرنے آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث ہونے والے زوردار دھماکے سے 3عمارتیں تباہ ہو گئیں،جب کہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا زیرزمین گیس پائپ لائن میں ہوا۔فائر فائٹرز کا ریسکیو آپریشن تادیر جاری رہا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔کیلیفورنیا: گیس پائپ لائن پھٹنے سے سڑک اورگاڑیوں کے پرخچے اڑنے کا منظر انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی پر کام تیز کردیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی زیرِ صدارت سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر پریتم داس، آرٹیلیا انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کے سینئر ماہرین، ٹیم لیڈر تھیبوٹ الرش اور نیومیرکل ماڈلر اولیور برٹرینڈ سمیت محکمہ آبپاشی کے تکنیکی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آرٹیلیا کی جانب سے ہائیڈرولک ماڈلنگ کے تفصیلی نتائج اور بیراج و ریور ٹریننگ ورکس کی مختلف کنفیگریشنز پر بریفنگ دی گئی. ماہرین نے بتایا کہ سیلاب کے دوران بیراج گیٹس کے درمیان فلو میں عدم توازن کی بنیادی وجہ دریا کے اپروچ کنڈیشنز ہیں، جبکہ ٹریننگ...
سندھ پولیس کے شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نے بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف بڑا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں نورین اسلم کا کہنا تھا کہ لیاری پر بنائی گئی بھارتی فلم پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت فلم کے ذریعے پاکستان مخالف مہم چلا رہا ہے جو ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔ نورین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم چوہدری اسلم کی خدمات اور محبت کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ فلم لیاری پر کیوں بنائی گئی، گینگ وار کے کارندے رحمان ڈکیت کو کیوں اجاگر کیا گیا؟ فلم پاکستان مخالف دہشتگردوں کی حمایت کے لیے...
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں قومی علماو مشائخ کانفرنس میں علمائے کرام نے پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عسکری قیادت کو معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نام نہاد سیاست دان کو پاک فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جامعہ رشیدیہ کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت کو یک جان ہونا چاہیے ، فتنۂ الخوارج مذہب کی بنیاد پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ، ان کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کی مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔شبیر حسن میثمی نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹینس کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ سوئٹزرلینڈ کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد ایک بار پھر کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فیڈرر آئندہ سال آسٹریلین اوپن کے دوران ایک خصوصی نمائشی میچ میں حصہ لیں گے، جس میں ان کے ساتھ تین سابق عالمی نمبر ون اسٹارز بھی شامل ہوں گے۔ایونٹ کے منتظمین کے مطابق یہ میچ ’بیٹل آف دی ورلڈ نمبر ونز‘ کے عنوان سے منعقد ہوگا اور آسٹریلین اوپن کی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔ یہ خصوصی تقریب 18 جنوری کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک رات پہلے ہوگی، جس میں فیڈرر کو ان کے شاندار کیریئر کے لیے خراجِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کے دباؤ کے درمیان عوام کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ آئندہ چند روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ محکموں نے مجوزہ قیمتوں کی ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے اور حتمی منظوری 15 دسمبر کو دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، ابتدائی تخمینے کے مطابق پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسہ فی لیٹرسستا ہو سکتا ہے۔ذرائع...
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف تسلسل کیساتھ کارروائیوں میں 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف تسلسل کیساتھ کارروائیوں میں 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو سے ملحقہ علاقے میں انسداد تجاوزات آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ اس آپریشن کے دوران ابتک اربوں روپے مالیت کی 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری انسداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251212-01-2 مانسہرہ(صباح نیوز)ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان کے علاقہ اوچری جرید میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر لگنے والی آگ نے دس گھروں پر مشتمل بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چھ بھائیوں کے مکانات سمیت دس مکانات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ علی الصبح لگنے والی آگ نے پندرہ سے زائد مویشیوں کو بھی زندہ جلا دیا۔ علاقہ میں فائر بریگیڈکی رسائی ممکن نہ ہونے کے باعث مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سیاحتی مقام کاغان کے علاقہ اوچری جرید بلہ درویاںمیں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے دو طرفہ ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رواں برس کے آغاز پر ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کو ایران سے بحفاظت نکالنے کے لیے فراہم کیے جانے والے تعاون پر ترکمان قیادت اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم نے ترکمانستان کے ساتھ زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے وزرائے دفاع نے بدھ کو اپنے تین ملکی دفاعی اور سکیورٹی معاہدے امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ (AUKUS ) میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے آسٹریلیا کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس اور برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کو پنٹاگون میں سالانہ AUKUS وزرائے دفاع کی ملاقات کے لیے خوش آمدید کہا۔اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع نے کہا کہ معاہدے کے تحت سب میرینز کی تیاری، جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور فوجی تربیت میں تعاون تیز کیا جائے گا تاکہ خطے میں دفاع مضبوط اور طویل مدتی سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔بیان میں کہا گیا کہ AUKUS...
ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی ، جاں بحق ہونے والی خاتون شاہ فیصل کالونی کی رہائشی تھی. رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ کویتا زوجہ ہری رام کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ شاہ فیصل کالونی کی رہائشی تھی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
پاکستان کا افغان طالبان سے تحریری ضمانتوں کا مطالبہ—بھارت کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب، دفترِ خارجہ کا دوٹوک اعلان!
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان روایتی معنوں میں جنگ بندی نہیں، ابھی بھی صورتحال ایسی نہیں کہ ہم کہیں جنگ بندی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں منظور ہونے والی قرارداد کا مسودہ نہیں دیکھا، افغانستان کا ان کے اپنے شہری کی جانب سےکسی قسم کی دہشت گردی کو ماننا مثبت ہے، ہم اس قرارداد کے مسودے کا انتظار کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان بھیجا جانے والا امدادی قافلہ ہماری سائیڈ سے کلیئر ہے، یہ طالبان...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) جرمنی کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے نیا آن لائن ویزہ سسٹم شروع کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن قونصلیٹ جنرل نے اعلان کیا ہے کہ ایمپلائمنٹ اور اسٹوڈنٹ ویزہ کے زمرے قونصلر سروسز پورٹل پر منتقل کیے جائیں گے تاکہ کارروائی کو تیز کیا جا سکے اور جاری کردہ ویزوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ تمام موجودہ ویٹنگ لسٹیں بند کر دی گئی ہیں اور انہیں حذف کر دیا جائے گا، جن درخواست دہندگان نے پہلے ہی اپواائنٹمنٹ حاصل کر لی ہے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سابقہ نظام کے تحت اس میں شرکت کریں، دیگر تمام درخواست دہندگان کو اب قونصلر سروسز پورٹل کے ذریعے ویزہ...
ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے ملاقات ہوئی جس میں ایوی ایشن، ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے وفد نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں گہری دلچسپی دکھائی جبکہ ترک کمپنیوں نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ جام کمال خان نے دوطرفہ صنعتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ وزیرِ تجارت نے ایرو اسپیس، ڈیفنس پروڈکشن، منرلز اور ڈوئل یوز مینوفیکچرنگ میں تعاون کے وسیع امکانات اجاگر کیے۔ پاکستان نے ترک کمپنیوں کو خطے کی مارکیٹوں کیلئے اسٹریٹجک پروڈکشن پارٹنر بنانے کا مشورہ دیا جبکہ ترکیہ...
دہشتگرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، عاصم افتخار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس)پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ محترمہ صدر میں ابتدا میں سلووینیا کی صدارت اور اس ماہ کونسل کی مؤثر قیادت پر اسے خراجِ تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔ ہم سلووینیا کے وفد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بطور منتخب...
کراچی (نیوز ڈیسک)ایمیزون کا 2030 تک بھارت میں 100کھرب سرمایہ کاری کا اعلان،آپریشنز اورAI صلاحیتیں بڑھائی جائیں گی،ایک ملین روزگار اور برآمدات بڑھانے کا ہدف ہے۔ بھارت اور امریکا کا دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز، روسی تیل درآمد پراثرات کو کم کیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیزون نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک بھارت میں اپنی موجودگی کو بڑھانے اور مصنوعی ذہانت (AI) کی صلاحیتیں مضبوط کرنے کے لیے 35 ارب ڈالر(100 کھرب روپے) سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری بھارت میں ایک ملین نئے روزگار مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے کی جائے گی۔ اس دوران، بھارت اور امریکا نے دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز کیا ہے تاکہ روسی تیل...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخاراحمد نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب میں کہا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی ہماری قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ داعش خراسان، القاعدہ، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ سمیت متعدد تنظیمیں محفوظ پناہ گاہوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ طالبان میں موجود بعض عناصر دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔ رواں سال دہشت گرد حملوں میں 1200 افراد شہید ہوئے۔ طالبان کو دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائی کرنا ہوگی ورنہ اپنی خودمختاری...
نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ محترمہ صدر میں ابتدا میں سلووینیا کی صدارت اور اس ماہ کونسل کی مؤثر قیادت پر اسے خراجِ تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔ ہم سلووینیا کے وفد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بطور منتخب رکن اپنی دو سالہ مدت کے دوران کونسل کے کام میں جو عزم، محنت اور قیمتی خدمات انجام دیں، وہ قابلِ قدر ہیں۔ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا اور سنگین خطرہ بن چکی ہے۔سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان ایک مرتبہ پھر دہشت گرد گروہوں اور ان کے پراکسی نیٹ ورکس کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے تباہ کن اثرات خصوصاً پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے لیے شدید سکیورٹی چیلنج کا باعث بن رہے ہیں، اور اس کے اثرات خطے سے باہر تک پھیل رہے ہیں۔عاصم افتخار نے کونسل کو آگاہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پریس کانفرنسیں محض اطلاعات کا ذریعہ نہیں ہوتیں وہ طاقت، ترجیحات اور بیانیوں کے بدلتے رْخ کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ 5 دسمبر 2025ء کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس کانفرنس بھی ایک ایسی ہی علامت تھی۔ بظاہر یہ ایک سیکورٹی بریفنگ تھی، مگر در حقیقت یہ ایک نئی سیاسی سمت، ایک نئے بیانیے اور ایک نئی طاقت ور پوزیشننگ کا اعلان بن کر سامنے آئی۔ اس پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ’’ذہنی مریض‘‘ قرار دینا محض ایک تلخ جملہ نہیں تھا۔ یہ ایک دانستہ طور پر تراشا گیا بیانیہ تھا ایک ایسا بیانیہ جو فرد کی ساکھ، اس کی سیاست، اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) حکومتی ٹیکسوں اور بجلی کے ٹیرف کمی لائی جائے، ایکسپورٹ بڑھنے سے بیروزگاری میں کمی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، تاجر اپنی کمائی کا 45 فیصد حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں ادا کر رہا ہے،حکومت نے 10 فیصد سپر ٹیکس عارضی لگاکر مستقل کردیا، ایکسپورٹ بڑھنے سے ملکی حالت بہتر ہونگے،حکومت اضلاع کی پیدوار کے مطابق اقدامات اتھائے،جو وقت کا اہم تقاضا ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد اور صدر کراچی ملک خدا بخش نے گزشتہ روز بزنس کمیونٹی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اب بھی بحران کا شکار ہے اور درست سمت نہیں ہے۔ ہمیں پارلیمان سے چارٹر آف...
واٹر کینن کا استعمال عمران خان کی بہنوں کی نہیں پاکستان کی ہر ماں اور بہن کی بے حرمتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر انسانی حقوق کے دن سے چند لمحے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں پر پولیس کے تشدد اور واٹر کینن کے استعمال نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان میں قانون، آئین اور بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال ہو چکے ہیں۔ عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود عمران خان کو اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، اور نہتی، باپردہ بزرگ خواتین کو بالوں سے گھسیٹا جاتا ہے، ہراساں کیا جاتا ہے اور ریاستی طاقت سے دبایا جاتا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی، لیگی رکن صوبیہ شاہد آرمی چیف کی تصویر لے آئیں، اجلاس ملتوی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ایک اور مفرور ملزم کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا۔ محسن نقوی کے مطابق ملزم تیمور حسن قتل کے کیس میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور گزشتہ چار برسوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ یف آئی اے انٹرپول سعودی عرب سے ملزم کو پاکستان لے آئی۔ وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ریڈ نوٹس ایف آئی اے نے جاری کیے تھے، جس کے بعد اس کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ تیمور حسن کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے باقاعدہ کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جہاں...
مراکش کے شہر فاس میں دو رہائشی عمارات منہدم ہونے سے کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ ریاستی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ شمال مشرقی علاقے المستقبل میں پیش آیا جہاں ایک دوسرے سے منسلک چار منزلہ دو عمارتیں اچانک زمین بوس ہوگئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان عمارتوں میں آٹھ خاندان مقیم تھے، جن میں سے اکثر ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں، پولیس اور دیگر اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو فاس کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ مزید پھنسے ہوئے افراد کو بچایا جاسکے۔ حکام کے مطابق عمارتیں کیوں گریں، اس کی وجہ تاحال...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل 2025 اور کارپوریٹ سوشل رسپانسنیلٹی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔ چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے متبادل طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ چیئرمین کمیٹی لگانے کا اختیار وزیر خزانہ کو دے دیا جائے۔ نمائندہ وزارت قانون نے کہا کہ وزیر خزانہ نے یہ اختیار وزیر قانون کو دینے کا کہا ہے۔ کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل 2025 مؤخر کر دیا تھا۔ کمیٹی نے متبادل فورم کے...
کرکٹ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے تیسرے میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹار فاسٹ بولر اور مستقل کپتان پیٹ کمنز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جس سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ایڈیلیڈ میں سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ کمنز کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے پرتھ اور بریسبین میں ہونے والے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے تھے۔ دونوں میچز میں آسٹریلیا نے آٹھ آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ کمنز...
نئے صوبوں کی تشکیل پر استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا نئے صوبے بننے کا فائدہ عوام کے علاوہ حکمران سیاسی پارٹیوں کوبھی ہوگا، اگرسندھ میں تین صوبے بنتے ہیں توحکمران جماعت تین وزرائے اعلیٰ نامزدکرسکتی ہے، سندھ کی حکمران پارٹی تین صوبوں میں عوامی مسائل کا حل اور ترقی کا دورشروع کرسکتی ہے۔ صدرآئی پی پی نےمزید کہا تین صوبوں میں نئے آئی جی،نئے چیف سیکرٹریز اورنئے ہائی کورٹس بن سکتے ہیں،اس سے وہاں کے عوام کو بھی فائدہ ہوگا اور حکومتیں گڈ گورننس کرسکیں گی،اسی طرح پنجاب میں بھی حکمران پارٹی تین سے چارمزید صوبے تشکیل دے سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب...
چین، ایران، سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز تہران : بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے، چین، ایران اور سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس تہران میں منعقد ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابقایران اور سعودی عرب نے بیجنگ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کی تصدیق کی، اور ریاستی اقتدار اعلی ، علاقائی سالمیت، آزادی اور سلامتی کا احترم کرتے ہوئے، اپنے اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی پالیسی جاری رکھنے پر زور دیا۔ ایران اور سعودی عرب نے چین کے مثبت کردار اور تعمیری کردار کو سراہا اور اسے جاری رکھنے کاخیرمقدم کیا، اور اس موقف کا...
’’وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں،یہ سرپرستی کرتے ہیں‘‘وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا بڑا الزام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔ مقامی ویب سائٹ جنگ نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔ اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے، اسمگلروں نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رکھی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار...
-- فائل فوٹو یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا برطانیہ سے واپسی پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 دن کی راہداری ضمانت دی جائے۔جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ 10 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔ برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کردیارجب بٹ آج صبح پاکستان جانے والی پرواز سے روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایپ کی تشہیر پر سائبر کرائم کی...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف مسیحی‘‘ لکھنے پر پابندی عائد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف کرسچن‘‘ کے بجائے ’’شہری‘‘ لکھا جائے، سیوریج ورکرز کو زہریلی گیسوں اور جان لیوا ماحول میں بغیر حفاظتی انتظامات چھوڑ دینا سنگین غفلت ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سیوریج ورکرز مشینی پرزے نہیں، انہیں مکمل حفاظتی سامان اور سہولیات دی جائیں۔فیصلے میں عدالت نے سیوریج ورکرز کی ہلاکتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا اور ملک بھر میں جامع حفاظتی اقدامات کیلئے ہدایات جاری کیں، فیصلے میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے دو ماہ میں تفصیلی عمل...
فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبہ کے علاقوں نڈالا، ریگل، پنگڈور اور گالر جبکہ ضلع کٹھوعہ کے علاقوں خانپور اور پانسر میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں مختلف مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے ہمراہ جموں کے گنجانسو، ماڑہ اور دومانہ سمیت متعدد علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبہ کے علاقوں نڈالا، ریگل، پنگڈور اور گالر جبکہ ضلع کٹھوعہ کے علاقوں خانپور اور پانسر میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ قابض...
گلشن اقبال بلاک ون میں رہائشی فلیٹ سے خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پولیس تفتیش کے دوران اہم پیش رفت کرلی۔ تفتیشی حکام کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال اور اس کا بیٹا یاسین اس افسوسناک واردات کے مرکزی کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پولیس کی آپریشن ٹیم اور تفتیشی ٹیم نے ایک بار پھر جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی شواہد میں یہ بات سامنے آئی متاثرہ خاندان نے مشترکہ طور پر موت کو گلے لگایا۔ دوبارہ دورے کے دوران پولیس کو مزید اہم شواہد مل گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال نعیم راجپوت کے مطابق گھر سے زہریلی ادویات اور چوہے مار...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب اور سیوریج ورکرز سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے سرکاری محکموں کو بھرتیوں میں مذہبی تفریق کے خاتمے اور ورکرز کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلے میں کہا کہ خاکروب کی آسامیوں کے اشتہارات میں "صرف مسیحی" یا "صرف کرسچن" تحریر کرنا امتیازی سلوک ہے اور اس پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ تمام اشتہارات میں مذہب کی بنیاد پر تخصیص کے بجائے صرف "شہری" لکھا جائے۔ فیصلے میں سیوریج ورکرز کی جان کو لاحق خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ سیوریج ورکرز کو زہریلی گیسوں اور جان...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ نے گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نےگیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نےگیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں وطن واپسی پر گرفتار نا کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو کریک ڈاؤن کا موقع نہ دینے کیلئے کارکنوں کو ملاقات کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے سامنے آیا ہے جس کے تحت کارکنوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلاء کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں بھیجا جائے گا، اس ضمن میں اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مشاورت سے فیصلہ ہوا کہ ملاقات کے لیے کوئی کارکن آج منگل کو بہنوں یا وکلا...
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر ہونے والی حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور رابطوں کو سراہا۔ گفتگو میں خطے کے امن، اقتصادی تعاون، سرحدی امور اور مشترکہ علاقائی چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران قریبی مشاورت کے ذریعے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ مزید پڑھیں: دونوں رہنماؤں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک ہی 9 مئی ہو سکتا ہے بار بار نہیں۔ بانی پی ٹی آئی بھارتی سازش کو کامیاب کررہے ہیں۔ ایسے عناصر سے ملک دشمن کی طرح نمٹا جائے گا۔ ذہنی مریض سے صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے۔ وفاق میں نفاق پھیلانے والے کو غدار کہا جاتا ہے۔ ان کی بہنیں انڈین میڈیا پر ملک کو متنازعہ کرتی ہیں اس کی کسی کو اجازت نہیںدیں گے۔ یہ ملکی دفاع، سلامتی و استحکام کا معاملہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قوم کی ترجمانی ہے۔ اظہار رائے کی آزادی ملکی سلامتی سے بڑھ کر نہیں۔ اپنی گندی زبان سے صوفج کو...
ڈاکٹر سلیم خان صدر ولایمیر پوتن ہند روس تعلقات اور تعاون کی سلور جوبلی منانے کے لیے آئے تو گودی میڈیا نے دونوں ممالک کے درمیان اسی طرح کا دفاعی معاہدے کی خبر چلا دی جیسے پاکستان اور سعودی عرب کے بیچ ہوا ہے ۔ اس معاہدے کے مطابق ایک ملک پر حملہ کو دوسرے پر یلغار سمجھا جائے گا اور بوقت ِضرورت وہ ایک دوسرے دفاعی سہولیات کا استعما ل کرسکیں گے ۔ ہندتوانواز میڈیا کا یہ خواب شرمندۂ تعبیر ہونا ناممکن تھا اس لیے دورے کو تجارتی تعلقات کی وسعت پر سمیٹ دیا گیا ۔ مونگیری لال کے خواب دیکھنے والے بھول گئے کہ ہندوستان کی مانند روس بھی چین کا پڑوسی ملک ہے مگر ان کے درمیان...
MADINA: مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ شدید بارشوں کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں نے شہر اور آس پاس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بارش کے نتیجے میں صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ متعدد مقامات پر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مسجد نبویؐ کے اطراف اور صحن میں بھی بارانِ رحمت خوب برسی، جس کے مناظر زائرین نے عقیدت کے ساتھ محفوظ کیے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بیانیے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعے کو بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کو ’فوج مخالف‘ بیانیہ بنانے اور پھیلانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کا بیانیہ ’قومی سلامتی کے لیے خطرہ‘ بن گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بارہا عمران خان کو نام لیے بغیر ’ذہنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے تمام محکموں کی پروکیورمنٹ اور حکومتی کام ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب سندھ بھر میں پبلک پروکیورمنٹ اور سرکاری ٹینڈرز، جن اداروں کو استثنا حاصل تھا، اب تمام استثنا ختم کر دیے گئے ہیں اب تمام پروکیورمنٹ اور سرکاری ٹینڈرز صرف ای ٹینڈرز کے ذریعے ہوں گے۔سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای پیڈ اور ای ٹینڈرنگ کے ذریعے تمام سرکاری محکموں...
اسلام ٹائمز: پچھلے ہفتے، آپ نے دیکھا کہ امریکی نیشنل گارڈ کے دو سپاہی وائٹ ہاؤس کے قریب ایک ایسے شخص کے ہاتھوں قتل ہوئے، جو افغانستان میں امریکی انٹیلیجنس سروس میں بھرتی ہوا تھا اور وہ امریکہ کے کرائے کے قاتلوں میں سے ایک تھا۔ ادھر امریکہ کی قومی سلامتی سے متعلق تازہ دستاویز اس حقیقت کو کھل کر ثابت کرتی ہے کہ وائٹ ہاؤس کے حکام کے دعوؤں کے برعکس، امریکہ اب دنیا میں معاشی اور فوجی برتری کھو چکا ہے اور زوال کے راستے پر گامزن ہے۔ عالمی امور کے ماہرین کے مطابق، امریکہ کی قومی سلامتی کی یہ دستاویز جو ہر چار سال بعد جاری کی جاتی ہے اور جسے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی...
لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ کیساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے لبنانی دروزی رہنما نے "جنوبی لبنان میں طمع و لالچ" پر مبنی تل ابیب کے "قدیمی عزائم" پر خبردار کیا اور تاکید کی ہے کہ "برستی آگے تلے" اسرائیل کیساتھ مذاکرات کسی صورت قابل قبول نہیں! اسلام ٹائمز۔ لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ و معروف دروزی رہنما ولید جنبلاط نے پارٹی کے موجودہ سربراہ تیمور جنبلاط کے ہمراہ عین التینا میں لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں لبنان کے ساتھ ساتھ خطے بھر کی عمومی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رأی الیوم کے مطابق اس ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ولید...
پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دی جائے گی،فیلڈ مارشل
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )چیف آف دی آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے ،بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں، ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے،ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔سید عاصم منیر نے کہاکہ بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی...
ویب ڈیسک : پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچنے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدرکا استقبال کیا۔ اس موقع پر انڈونیشین صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ دو روزہ دورے میں صدر پرابوو سو بیانتو سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہو گی۔ دونوں ممالک کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان...
چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی
چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چند روز قبل، چینی بحریہ کی لیاؤننگ ایئرکرافٹ کیریئر فارمیشن نے میاکو خیلیج کے مشرقی پانیوں میں کیریئر بیسڈ طیاروں کی فلائٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا جس میں سمندری اور فضائی حدود کا پیشگی اعلان کر دیا گیا تھا ۔ اس کے باوجود تربیت کے دوران، جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے طیارے بار بار چینی بحریہ کی تربیت کے لیے متعین کردہ سمندری اور فضائی حدود کے قریب آ کر خلل ڈالتے رہے ، جس سے چین کی معمول کی تربیت متاثر ہوئی اور محفوظ پرواز کے لیے...
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ترجمان نے ایک گفتگو میں کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ انتخابی عمل محفوظ، ہموار اور کامیاب رہا، جو ہانگ کانگ کی عوامی رائے کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات ہانگ کانگ کے معاشرے کی مثبت حمایت کی عکاسی کرتے ہیں، اور ہانگ کانگ کے حکمرانی اور ترقی کی جانب گامزن رہنے کے مضبوط عزم اور خواہش...
بھارت کی معروف ایئرلائن انڈیگو شدید انتظامی بحران کا شکار ہو گئی ہے، جس کے بعد مودی حکومت کی پالیسیوں پر اپوزیشن نے سخت تنقید کی ہے۔ پروازوں میں تاخیر، منسوخیاں اور ہزاروں مسافروں کی مشکلات نے ایئرلائن کے نظام اور حکومتی نگرانی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ انڈیگو کا یہ بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کی ناکامی کا نتیجہ ہے، جس کا بوجھ ہمیشہ عام شہریوں پر پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروازوں کی بندش، تاخیر اور مسافروں کی بے بسی اس فضائی صنعت میں قائم چند بڑے اداروں کی بالادستی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے منصفانہ مقابلے کے نظام پر زور دیا تاکہ مسابقت میں شفافیت...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کی عدم شرکت کے باعث گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، بھارت کا رویہ مؤثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے۔ سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت نے پیغام دیتے ہوئے جنوبی ایشیائی خطے کے عوام و حکومتوں کو مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد نے چوتھے اور بارہویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی لیکن انیسواں اجلاس 2016 میں بھارت کی عدم شرکت کے باعث ملتوی ہوا۔ گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ بھارت کا رویہ مؤثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ...
اسلام ٹائمز: المعموری نے عراقی سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ شام کے الہول کیمپ میں 25 سال سے کم عمر کے سینکڑوں نوجوان موجود ہیں اور امریکی انٹیلیجنس کے آلہ کار اور اسکی اتحادی تنظیموں کے افراد اس کیمپ میں رہنے والے لوگوں میں منظم طریقے سے خطرناک دہشتگردانہ خیالات کو ہوا دے رہے ہیں۔ اہلسنت دیالہ کے عالم نے تاکید کی: الہول کیمپ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے داعش کے شدت پسند نظریئے میں چوتھی نسل کی تعلیم ہے اور اس نظریئے کو فروغ دینے اور منظم کرنے میں امریکہ کا ہاتھ صاف ظاہر ہے۔ یاد رہے کہ اس کیمپ کا انتظام امریکی فوج سے وابستہ "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (SDF ملیشیا) کے نام سے مشہور مسلح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی پابندیوں کے بعد بھارتی ائیر لائن شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ائیر لائن کو شدید خسارے کا سامنا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بھارتی ائیر لائن انڈیگو شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔بھارتی ائیر لائن انڈیگو نے 500 پروازیں منسوخ کر دی ہیں، چار روز سے جاری اس بحران کی وجہ سے انڈیگو کا پورا نیٹ ورک مفلوج ہو چکا ہے۔ممبئی میں 104، بنگلورو میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ترکی میڈیا کے مطابق انڈیا کی ائیر لائن کی بروقت پرواز کی شرح 8.5 فیصد رہ گئی ہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
کراچی: گلشن اقبال میں حرمین رائل ریزیڈنسی کے ایک فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کی اطلاع گھر میں موجود جاں بحق ہونے والی خاتون کے بیٹے نے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس، کرائم سین یونٹ اور متعلقہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق لاشوں اور ایک متاثرہ شخص کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا، 19 سالہ ثمرین اور 30 سالہ یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے، جن میں یاسین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں، بیٹی اور بہو ہیں۔ ایس ایس پی ضلع شرقی زبیر نذیر شیخ کے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے ملنے والی تینوں لاشیں خواتین کی ہیں، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ گیس لیکیج کے باعث تینوں افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ گھر سے ایک مرد بھی بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے۔واقعے کے حوالے سے وزیرِ داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ضلع شرقی سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیرِ داخلہ سندھ نے انہیں ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور جلسے میں قرار داد منظور کرلی، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام عمران خان کو ایک قومی ہیرو اور پاکستان کا منتخب حقیقی وزیراعظم مانتے ہیں، جنہیں 8 فروری 2024 کو عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا تھا۔ ہم اس بات کو یکسر مسترد اور شدید مذمت کرتے ہیں کہ وہ یا ان کے ساتھی کسی طرح قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ...
کرپٹو اور ورچوئل اثاثوں کے عالمی ادارے بائنینس کی اعلیٰ قیادت، بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ، نے اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ حکومتی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حکومت نے ڈیجیٹل ایسٹ ریگولیشن کے حوالے سے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے، جسے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اجلاس کے دوران پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے اپنے ادارے کے ڈھانچے، کردار اور مستقبل...
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں 100 کے قریب دہشتگردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور یہ خوش آئند بات ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یہ وڈیرا اور ان کے ساتھی 2010 میں سرنڈر ہوئے تھے، مگر 2018 میں دوبارہ پہاڑوں پر چلے گئے تھے، اب جب وہ دوبارہ آئے ہیں تو ہم نے انہیں دوبارہ گلے لگایا۔ یہ بھی پڑھیے: سوئی میں وڈیرہ نورعلی چاکرانی کا 100 سے زائد ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا اعلان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال بلوچستان میں 900 واقعات ہوئے، جن میں 6 افسران سمیت 205 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 280 سویلین شہید ہوئے، آپریشنز میں...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں تیز رفتار اصلاحات اور صاف توانائی کے فروغ کے ذریعے خطے میں ایک اہم قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، حکومت پاور سیکٹر کی بحالی اور جدت کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں دوسری ایشیاء انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے بذریعہ زوم خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق جسٹس منصور علی شاہ، پروگرام ڈائریکٹر مصطفیٰ امجد، ڈاکٹر طارق جدون، ڈاکٹر عمیس عبدالرحمان، حمزہ علی ہارون سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین اور طلبہ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت میران بلاک کے 49 فیصد شیئرز کی شراکت داروں کو منتقلی کی تقریب خیبرپی کے ہائوس اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے میں تیل و گیس کی تلاش و دریافت کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا جس سے مقامی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور کاروبار و صنعت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے اور تمام فیصلے مقامی لوگوں کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں...
بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں نیا بل متعارف کرایا گیا ہے، جسے ’رائٹ ٹو ڈسکنکٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس بل کے تحت تجویز دی گئی ہے کہ ہر ملازم کو یہ قانونی حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتری اوقات کے بعد یا چھٹی کے دنوں میں اپنے پیشہ ورانہ کام سے متعلق فون کالز اور ای میلز سے لاتعلق رہ سکے۔ بل کا مقصد ملازمین کے کام اور ذاتی زندگی میں توازن قائم کرنا اور ذہنی دباؤ کم کرنا بتایا گیا ہے۔ لوک سبھا میں خواتین کے لیے بھی ایک بل پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت مخصوص ماہانہ ایام کے دوران دفتر میں ہائی جین سہولتیں فراہم کرنے اور ان ایام کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ تقرری آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جب کہ وزارتِ قانون و انصاف نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق علامہ راغب حسین نعیمی کی بطور چیئرمین تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔ صدرِ پاکستان نے وزیراعظم کی سفارش پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو دوبارہ رکن تعینات کرتے ہوئے کونسل کا چیئرمین مقرر کیا۔ واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمینی عہدہ یکم نومبر 2025 کو خالی ہوا تھا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اپنی سابقہ مدت پوری ہونے پر بطور چیئرمین...
سرگودھا میں ایک 35 سالہ شخص نے اپنی تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پھلروان کے علاقے میں پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد تین سالہ بچی کی لاش برآمد کی۔ بچی کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ بچی کے والد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز نے دو کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے، یہ معلومات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری کیں۔ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کارروائی مکمل ہوئی۔اسی طرح لکی مروت میں بھی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، جس میں 2 خوارج ہلاک اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔مارے گئے دہشتگرد بھارتی حمایت یافتہ تھے اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز نے ان کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے مزید کلیئرنس آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔صدر آصف...
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد مارے گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہیدآئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشنز میں ضلع کرک میں 8، شمالی وزیرستان میں 4 اور جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں 3 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس کی حکومت نے اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس FaceTime کو ملک میں بلاک کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان سروسز کو مبینہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق کچھ گروہ اسنیپ چیٹ کی خفیہ چیٹس اور غائب ہونے والے میسجز کا فائدہ اٹھا کر رابطے میں رہ رہے تھے، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔اسی طرح روس نے FaceTime کو بھی بند کر دیا تاکہ “غیر منظور شدہ” مواصلاتی ذرائع قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق پابندیوں کے بعد ملک میں عام صارفین کی بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک رسائی مزید محدود ہو گئی ہے۔واضح...
جامعہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت ابوطالب علیہ السلام کے ایمان پر شک رکھنے والا شیعہ نہیں ہو سکتا، رسول اللہ کی شان میں سب سے پہلی نعت پڑھنے والی شخصیت حضرت ابوطالب ہیں، دیوان ابو طالب ہزار اشعار پر مشتمل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس مقرر ہونے پر مبارکباد، آیت تطہیر اور آیت مودت کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کی ایک کتاب ”قرآن، قرآن کی نظر میں“ میں ایک اشتباء ہو گیا ہے، جس...
تم کیا سمجھتے ہو خود کو؟ وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آپ کو جو سیاست کرنی ہے کریں فوج کو اس سے دور رکھیں،پاکستان کے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے نہیں دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا،اپنے بیٹوں کو تو تم نے باہر رکھا ہوا ہے ذرا انہیں خوارج کے آگے تو کھڑا کرو، جنرل احمد شریف چوہدری پرہجوم پریس کانفرنس ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بن گیا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی کو اجازت نہیں...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی محافظ ہیں۔ وردی ہمارا فخر اور پرائیڈ ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز جنگی معاملات سے آگاہی فراہم کرے گا۔ ہم پاکستان کی سالمیت کیلئے اپنی جانیں دیتے ہیں اور جانیں لیتے ہیں۔ پاکستان کے بغیر ہم کچھ نہیں۔ افواج پاکستان اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی اجازت کسی کے باپ کو بھی نہیںدں گے۔ اصل بیانیہ ذہنی مریض دیتا ہے۔ یہ غدار شیخ مجیب الرحمٰن سے بھی متاثر ہے۔ اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر...
لاہور(خبرنگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا مؤثر نظام نہ ہونے سے صحت ، تعلیم اور شعبہ کھیل بری طرح متاثر ہیں۔ صوبائی حکومتیں وسائل پر قابض ہیں ، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع نہیں مل رہے۔ جماعت اسلامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے نوجوان نسل کو تعلیم ، ٹیکنالوجی اور کھیل میں آگے بڑھانے کیلئے ایک مربوط زی کنیکٹ پروگرام کا آغاز کیا، نظام کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں پہلے، منفرد آرٹیفیشل گراس سے تیار کردہ سپورٹس اریناکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ نائب صدر الخدمت ڈاکٹر مشتاق احمدمانگٹ نے بھی خطاب کیا۔ الخدمت وسطی پنجاب...
شہر قائد کے علاقے کلفٹن اپرگزی میں سفاک شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے علاقے اپر گزری بلوچ پاڑہ نورانی مسجد کے قریب گھر میں گھریلو جھگڑے کے دوران سفاک شوہر نے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو قتل جبکہ بیٹی کو شدید زخمی کیا۔ بچی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ایس ایچ او کلفٹن عمران سعد نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر سمیع اللہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل (چھری) برآمد کرلی۔ قتل ہونے والی ماں کی شناخت 45 سالہ کلثوم...
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو یوکرین کے علاقے دونباس پر فوجی یا دوسرے طریقوں سے قبضہ ضرور کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے جہاں نئی دہلی ائیرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی پیوٹن ملاقات میں جغرافیائی سیاست سمیت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں توسیع اور ممکنہ دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روسی صدر پیوٹن آج روس بھارت سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب دورہ بھارت کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ...
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے آئندہ سال کے آغاز سے غیر روایتی گیس کے بڑے پیمانے پر منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد مقامی پیداوار بڑھانا اور درآمدی ایل این جی پر انحصار کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل کو سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان طویل عرصے سے ٹائٹ اور شیل گیس کی صلاحیت رکھتا ہے، جو سخت چٹانی تہوں میں بند ہوتی ہے اور اسے خصوصی ڈرلنگ سے نکالا جاتا ہے، تاہم ابھی تک تجارتی پیمانے پر پیداوار ثابت نہیں ہوسکی۔ اوجی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد لک کے مطابق کمپنی نے ٹائٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورۂ بھارت کے دوران روسی شہریوں کے لیے خصوصی سیاحتی سہولتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی روسی شہری بغیر کسی فیس کے بھارت کا سیاحتی ویزا حاصل کر سکیں گے۔مودی اور پیوٹن نے نئی دہلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات عالمی دباؤ کے باوجود مضبوط اور دیرپا ہیں، اور اسی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے روسی شہریوں کے لیے ای ٹورسٹ ویزا اور گروپ ٹورسٹ ویزا اسکیم شروع کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ روسی شہری نہ صرف بغیر فیس کے بھارت کا ویزا حاصل...
چاپلوسی کے ماہر نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بھارت آمد پر زمین و آسمان کی قلابیں ملا دیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی شہریوں کو مفت سیاحتی ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم بہت جلد روسی شہریوں کے لیے ای ٹورسٹ ویزا اور گروپ ٹورسٹ ویزا شروع کرنے جا رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ روسی شہریوں کے لیے یہ دونوں ویزے نہ صرف 30 دن کے اندر اندر مل جایا کریں گے بلکہ یہ مفت بھی ہوں گے۔ نریندر مودی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو تیل اور دفاع کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔ مودی کے...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے لیے خطرہ ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، جو کام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے۔ مزید پڑھیں: کیا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ طلال چوہدری نے واضح کردیا انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کرانا چاہتی تھی، جس کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پر حملے کیے۔ وزیر...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف قید میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو فوج مخالف بیانیہ بنانے اور پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا بیانیہ اب سیاست کے دائرے سے نکل کر قومی سلامتی کا خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر رہا ہے، ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں، اس شخص کی سیاست ختم ہوچکی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی خسرہ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں روزانہ متعدد کم عمر بچے اس وبائی مرض کی علامات کے ساتھ لائے جا رہے ہیں۔ بخار، کھانسی، نزلہ، آنکھوں کی لالی اور جسم پر سرخ دانے—یہ تمام علامات اس انفیکشن کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہیں جس کی منتقلی نہایت تیزی سے بچوں کے درمیان ہوتی ہے۔ماہرینِ اطفال نے والدین کو متنبہ کیا ہے کہ خسرہ کوئی معمولی مرض نہیں بلکہ ویکسین نہ لگنے کی صورت میں یہ نمونیا، دماغی سوزش، شدید دوروں (SSPE) اور بعض صورتوں میں جان لیوا پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے، سردی بڑھتے ہی وائرس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن انڈیگو کے فضائی آپریشن میں غیر معمولی خلل جاری ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران 500 سے زائد پروازوں کی اچانک منسوخی نے پورے فضائی نظام کو مفلوج کر دیا ہے، دہلی اور چنئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹس شدید ترین دباؤ کا شکار رہے جہاں راتوں رات پروازیں روک دیے جانے سے ہزاروں مسافر رل گئے اور ایئرپورٹس پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی سے فلائٹس بغیر کوئی وجہ بتائے آدھی رات کو منسوخ کی گئیں، جس سے نہ صرف فضائی آپریشن متاثر ہوا بلکہ مسافروں کا احتجاج بھی شدت اختیار کر گیا، مسافروں نے شکایت کی کہ ایئرپورٹ پر کوئی واضح رہنمائی...
لاہور: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیراعظم کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تاریخی تعیناتی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے ان کا تقرر قومی سلامتی کے لیے سنگِ میل ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پانچ سالہ تعیناتی دفاعی قیادت میں تسلسل اور استحکام کو یقینی بناتی ہے۔ یہ ایوان تسلیم کرتا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر...
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت دے دی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمارے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہورہے ہیں، تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ذرا دہشت گردوں کے آگے تو آؤ۔ انہوں نے کہا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو تو باہر ملک میں رکھا ہوا ہے ذرا کھڑا تو کرو انہیں خوارج کے آگے، بھیجو اپنی اولاد کو فوج میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے خلاف نفرت کا بیج...
بھارت(ویب ڈیسک) نجی ایئرلائن انڈیگو پائلٹ بحران کا شکار ہو گئی، چار دن میں 1200 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، ہزاروں مسافر نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو، احمدآباد اور دیگر ایئر پورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بغیر کھانے پینے کے گھنٹوں پرواز کا انتظار کرنے والے ذہنی اذیت کا شکار مسافر عملے سے الجھ پڑے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ۔کانگریس پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجی ایئرلائن کا بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کی قیمت عام بھارتی عوام تاخیر،...
ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بن گیا ہے، کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عوام کو فوج کے خلاف بھڑکائے۔یہ بات انہوںنے اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے قومی سلامتی کو خطرات کا سامنا ہے، ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں اور وہ اتنی زیادہ...
جمعرات کو ضلع قلات کے علاقے بدا رنگ اور ضلع خضدار کے علاقے زہری میں کوئٹہ ,کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملی ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے دو مختلف مقامات پر پھینکی گئی لاشوں کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دی. پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔3 لاشیں سڑک کے کنارے پھینکی گئی تھیں. ان تینوں افراد کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کیا. پولیس کے مطابق تینوں افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور آپس میں کزن تھے۔ایک اور گولیوں سے چھلنی لاش زہری تحصیل کے سموآنی علاقے سے برآمد ہوئی. پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔