27 اکتوبر برصغیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سید صلاح الدین
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفر آباد (صباح نیوز) حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء برصغیر کی تاریخ کا بدترین اور سیاہ ترین دن ہے۔ سید صلاح الدین احمد نے پاکستانی قیادت اور قوم سے درد مندانہ اپیل کی کہ وہ مقبوضہ ریاست کی انتہائی المناک اور ہوش ربا صورت حال کی سنجیدگی سے نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کے حتمی اور مطلوبہ حل کے لئے جارحانہ سفارتکاری کے ساتھ ساتھ دیگر ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات بھی بروئے کار لائیں ورنہ مقبوضہ علاقے میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ واقع ہونا ایک یقینی امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے کب تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی بے بسی، محرومی اور زبوں حالی کو محض تماشائی کی حیثیت سے دیکھے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کشمیری قابض بھارتی فوجی جارحیت کیخلاف آج د نیا بھر میں یوم سیاہ منار ہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفر آباد( مانیٹر نگ ڈ یسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری (آج ) پیر کوبھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں اتاریں، ریاست جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کے جبری قبضے کے خلاف آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، اقوام عالم سے مطالبہ کیا جائے گا کہ کشمیریوں سے کیے وعدے عملدرآمد کروایا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر سے آخری بھارتی فورسز کا انخلا نہیں ہوتا جدوجہد آزادی جاری رہے گی، یوم سیاہ کے موقع پر مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ، اقوام متحدہ سے قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔