مقبوضہ جموں کشمیر، پاکستان و دنیا بھر میں کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف کل یومِ سیاہ منایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
کل (27 اکتوبر کو) کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کا دن ہے، اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں بھرپور انداز میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
کل صبح 10 بجےکشمیری شہداء کی یاد میں 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے 27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا یوم سیاہوفاقی دارالحکومت کی شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک پر ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
وزارتِ اطلاعات، وزارتِ خارجہ، پی ٹی اے اور اسلام آباد پولیس نے بھی اس حوالے سے بھرپور انتظامات کیے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں، چوراہوں اور سرکاری عمارتوں پر یومِ سیاہ کے پوسٹرز نصب کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد، مظفر آباد، کراچی، لاہور اور پشاور میں یومِ سیاہ پر ریلیاں اور واکس منعقد ہوں گی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر سے امیر مقام کی ملاقات
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اٴْجاگر کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مزید واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے درمیان جموں و کشمیر ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی جس میں انجینئر امیر مقام نے انہیں یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام گرمجوشی سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے بغلگیر ہوئے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور آزاد کشمیر میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اٴْجاگر کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مزید واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ اور عوامی فلاحی منصوبوں میں تعاون پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انجینئر امیر مقام نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ملاقات میں توانائی، انفراسٹرکچر، ہیلتھ اور سیاحت کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔