اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے تمام سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔

جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود آئی ایم ایف وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز میں ایسی ترامیم کی جائیں جن کے ذریعے بدعنوانی میں ملوث افسروں کے خلاف کارروائی ممکن ہوسکے۔

رپورٹ کے مطابق  آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے تمام سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدر افغانستان کے بگرام ایئربیس کی واپسی کے خواہشمند، ویڈیو تجزیہ

آئی ایم ایف نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ 30 ستمبر کی مقررہ مدت تک شائع کرنے پر بھی زوردیا ہے۔

اس علاوہ وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکج کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی۔

حکومتی درخواست پر آئی ایم ایف نے کہا کہ پہلے نقصان اور ضرورت کا اندازہ تیار کیا جائے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف ایم ایف نے

پڑھیں:

پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے

سٹی 42: آئی جی پنجاب نے 2 افسروں  کے تقرروتبادلے کردیئے
کامران ممتاز ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب لاہور تعینات کردیے گئے 
جاوید احمد خان بٹالین کمانڈرپی سی 7 لاہورتعینات کردیے ،نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ۔


 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: متنازعہ پلاٹ پر سکول کی تعمیر، 3 کروڑ 35 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے ضائع
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا دسمبر تک 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم
  • وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلی فونک رابطہ، مشتاق احمد خان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • حافظ نعیم الرحمان کا شہباز شریف سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور
  • بھرتیوں‌ کی منظوری، سرکاری ملازمت کے  خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری  
  • اردگان نے ایرانی اداروں اور شخصیات کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا
  • اردگان نے ایرانی اداروں اورشخصیات کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا
  • حکومت کا قانون سازی میں ساتھ نہیں دیں گے، سینیٹر پلوشہ خان
  • سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسی کیخلاف رائے اور تشہیر پرپابندی عائد،سرکاری ملازمین کیلیے ضابطہ اخلاق
  • پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے