نیپال میں شدیدبارش،لینڈ سلائیڈنگ اورسیلاب نے تباہی مچادی، 47 افرادہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کٹھمنڈو : نیپال میں شدید بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی جہاں سڑکیں اور پل تباہ ہوگئی ہیں اور 47 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق نیپال کی مسلح پولیس فورس کے ترجمان خالیداس دھوبوجی نے بتایا کہ بھارت سے منسلک مشرقی سرحد کے قریبی ضلع الام میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی اور 35 افراد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب میں بہہ جانے والے 9 افراد تاحال لاپتا ہیں اور 3 افراد بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے۔
نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی مشرق سرحد میں مغربی بنگال کے دارجیلنگ میں پہاڑی علاقے میں موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
دارجیلنگ کے پولیس عہدیدار ابھیشک رائے نے بتایا کہ ملبے سے 7 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور مزید دو افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے، جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارکن مصروف عمل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ نیپال کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے کئی شاہراہیں تباہ ہوگئی ہیں اور مسافر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے ترجمان رینجی شرپا نے بتایا کہ اندرونی پروازیں متاثر ہوئی ہیں لیکن بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق رواں ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جنوب مشرقی نیپال میں دریائے کوشی میں پانی کی سطح نے خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے جہاں ہر سال بھارت کی ریاست بہار میں سیلاب کے نتیجے میں پانی آتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ نے بتایا کہ ہیں اور
پڑھیں:
پاکستان اور فن لینڈ میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور اسلام آباد میں مکمل ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی اور علاقائی امور پر دونوں فریقین کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے فن لینڈ کی جانب سے GSP Plus اسٹیٹس کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر اگلا دور مشاورت فن لینڈ میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔