مغربی سوڈان میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ: ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک، باغی گروپ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز

مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مَرّا پہاڑوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والی ہولناک لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (SLM/A) کے مطابق اس سانحے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پورا گاؤں ترسین مٹی اور پتھروں کے نیچے دب گیا۔ باغی گروپ کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ سکا ہے۔

سوڈان لبریشن موومنٹ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ، علاقائی تنظیموں اور عالمی اداروں سے فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ علاقے میں متاثرین کو خوراک، ادویات اور پناہ گاہوں کی اشد ضرورت ہے۔

مَرّا پہاڑ وہ خطہ ہے جہاں ہزاروں لوگ سوڈانی فوج اور نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان جاری خانہ جنگی سے بچنے کے لیے پناہ لے چکے تھے۔ یہ لوگ پہلے ہی بے گھر، بھوک اور بدامنی کا شکار تھے، اور اب لینڈ سلائیڈنگ نے ان کی مشکلات کئی گنا بڑھا دی ہیں۔

یاد رہے کہ اپریل 2023 سے شروع ہونے والی خانہ جنگی نے سوڈان کو قحط سالی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ صرف مغربی دارفور میں نسل کشی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ہلاکتوں کے اعداد و شمار مختلف ہیں، لیکن ایک امریکی عہدیدار کے مطابق پچھلے سال تک 1.

5 لاکھ افراد مارے گئے جبکہ تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

باغی گروپ کے مختلف دھڑوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آر ایس ایف کے خلاف سوڈانی فوج کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے اس سانحے نے پہلے سے جاری انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں قیامت: حاملہ خاتون سمیت مزید 100 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز غزہ میں قیامت: حاملہ خاتون سمیت مزید 100 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں، برطانیہ بیلجیئم کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے اور اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان دریائے راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ چینی صدر نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کر دیا گیا اسرائیل کا غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ، مزید 90فلسطینی شہید ہو گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ باغی گروپ

پڑھیں:

پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈ نگ سے 11افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پورٹ مورسبی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاپوا نیو گنی کے صوبہ اینگا کے گاؤں میں لینڈ سلائیڈ سے 11افراد ہلاک اور 20 لاپتا ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صوبہ اینگا کے گورنر پیٹر ایپاتاس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کو جائے وقوع پر بھیجا گیا جنہوں نے 11لاشوں کو برآمد کر لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سوڈان،خونریز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، اجتماعی قبریں و لاشیں
  • سوڈان میں قیامت خیز جنگ, والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، ہزاروں افراد محصور
  • سوڈان: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کردی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ
  • میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • بھارت ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈ نگ سے 11افراد ہلاک
  • سوڈان میں قتل عام جاری، مزید 1500 افراد ہلاک
  • سوڈان: دارفور کے الفشر شہر میں پرائیویٹ ملیشیا کی کارروائیوں میں 1500 شہری ہلاک
  • سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک
  • غزہ میں 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، عبری میڈیا کا انکشاف