مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مَرّا پہاڑوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والی ہولناک لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (SLM/A) کے مطابق اس سانحے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پورا گاؤں ترسین مٹی اور پتھروں کے نیچے دب گیا۔ باغی گروپ کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ سکا ہے۔

 باغی گروپ کی اپیل

سوڈان لبریشن موومنٹ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ، علاقائی تنظیموں اور عالمی اداروں سے فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ علاقے میں متاثرین کو خوراک، ادویات اور پناہ گاہوں کی اشد ضرورت ہے۔

 خانہ جنگی سے بے گھر افراد متاثر

مَرّا پہاڑ وہ خطہ ہے جہاں ہزاروں لوگ سوڈانی فوج اور نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان جاری خانہ جنگی سے بچنے کے لیے پناہ لے چکے تھے۔ یہ لوگ پہلے ہی بے گھر، بھوک اور بدامنی کا شکار تھے، اور اب لینڈ سلائیڈنگ نے ان کی مشکلات کئی گنا بڑھا دی ہیں۔

سوڈان کی بگڑتی صورتحال

یاد رہے کہ اپریل 2023 سے شروع ہونے والی خانہ جنگی نے سوڈان کو قحط سالی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ صرف مغربی دارفور میں نسل کشی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ہلاکتوں کے اعداد و شمار مختلف ہیں، لیکن ایک امریکی عہدیدار کے مطابق پچھلے سال تک 1.

5 لاکھ افراد مارے گئے جبکہ تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

 نئی پیش رفت

باغی گروپ کے مختلف دھڑوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آر ایس ایف کے خلاف سوڈانی فوج کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے اس سانحے نے پہلے سے جاری انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

 

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ باغی گروپ

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے ذریعے سوڈان میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل کا انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بوساسو: صومالیہ کی نیم خودمختار ریاست پُنٹ لینڈ کے ساحلی شہر بوساسو کے ایئرپورٹ پر حالیہ دنوں میں بڑے کارگو طیاروں کی مسلسل آمد نے بین الاقوامی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ طیارے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آ رہے ہیں اور ان کے ذریعے سوڈان کی نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کو ہتھیار اور دیگر عسکری ساز و سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بوساسو ایئرپورٹ پر اترنے والے IL-76 ہیوی کارگو طیاروں سے بھاری لاجسٹک مواد اتارا جاتا ہے، جسے فوری طور پر دوسرے تیار طیاروں میں منتقل کیا جاتا ہے جو بعدازاں پڑوسی ممالک کے راستے سوڈان روانہ ہوتے ہیں۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ سامان RSF کے جنگجوؤں تک پہنچایا جا رہا ہے، جنہوں نے حال ہی میں شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر قبضہ کر لیا ہے،  اس دوران ان جنگجوؤں پر شہریوں کے قتلِ عام اور اسپتالوں میں اجتماعی پھانسیوں کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

بوساسو کے میرین پولیس فورس (PMPF) کے ایک اعلیٰ کمانڈر عبد اللہی (فرضی نام) نے انکشاف کیا کہ یہ پروازیں اب معمول بن چکی ہیں  اور ان میں لایا جانے والا حساس سامان فوری طور پر دوسرے طیاروں میں منتقل کر دیا جاتا ہے جو سوڈان کی جانب جاتے ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا، سیٹلائٹ تصاویر اور امریکی و علاقائی سفارتکاروں کے مطابق یہ تمام پروازیں یو اے ای سے روانہ ہوتی ہیں جب کہ بوساسو ایئرپورٹ کو صرف خفیہ ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے بھیجے گئے 5 لاکھ سے زائد خطرناک نوعیت کے کنٹینرز گزشتہ دو برسوں کے دوران بوساسو بندرگاہ سے گزر چکے ہیں،  بندرگاہ کے ایک سینئر مینیجر نے بتایا کہ یہ کنٹینرز کسی واضح تفصیل یا دستاویزی شناخت کے بغیر لائے جاتے ہیں، اور بندرگاہ پہنچتے ہی انہیں سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ منتقل کر دیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان ترسیلات کے دوران بندرگاہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا جاتا ہے، عام عملے یا میڈیا کو رسائی نہیں دی جاتی اور وہاں موجود اہلکاروں کو تصویری ریکارڈنگ سے سختی سے منع کیا جاتا ہے۔

مقامی عہدیداروں نے کہا کہ اگر یہ سامان پُنٹ لینڈ کے اندر استعمال کے لیے ہوتا تو اس کے ذخیرے یا خالی کنٹینرز ضرور نظر آتے لیکن ایسا نہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بوساسو کو خفیہ گزرگاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای ماضی سے پُنٹ لینڈ کی میرین پولیس فورس کی مالی معاونت کرتا آیا ہے، تاہم اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کے ذریعے آنے والا اسلحہ ان فورسز کے استعمال کے لیے نہیں، بلکہ بیرونی مقاصد کے لیے ہے،  البتہ یو اے ای اس سے قبل سوڈانی ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز کو اسلحہ دینے کے الزامات کی تردید کر چکا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • سوڈان،خونریز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، اجتماعی قبریں و لاشیں
  • سوڈان میں قیامت خیز جنگ, والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، ہزاروں افراد محصور
  • سوڈان: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کردی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ
  • میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • سوڈان، امریکی ایجنڈا و عرب امارات کا کردار؟ تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی انٹرویو
  • متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے ذریعے سوڈان میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل کا انکشاف
  • سوڈان میں قتل عام جاری، مزید 1500 افراد ہلاک
  • سوڈان: دارفور کے الفشر شہر میں پرائیویٹ ملیشیا کی کارروائیوں میں 1500 شہری ہلاک
  • سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک
  • غزہ میں 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، عبری میڈیا کا انکشاف